ہم صبح انقلاب کے ماتھے کی روشنی

اسماء معظم

سندھ اسمبلی کے سامنے بلدیاتی قانون کے خلاف 31دسمبرسےشروع ہو نے والا دھرنا آ ج 22ویں دن میں داخل ہوچکا ھے۔

دسمبر کی شدید ترین سردی اور بارش کے باوجود یہ دھرنااسی توانا قوت کےساتھ جاری رہا اور اب تک جاری  ہےجس میں نہ صرف بوڑھے، بچےاور جوان کثیر تعداد میں شامل ہیں بلکہ عورتوں کی بھی بڑی تعداد اس دھرنے میں موجود ہے۔
اس دھرنے کے شرکاء انتہائی پرعزم ہیں کہ وہ دھرنے کے مقام سے مطالبات تسلیم ہونے بغیر واپس نہیں جائیں گے اور پرامن ایسا کہ کسی قسم کا بھی کوئی چھوٹا سا بھی ناخوشگوارواقعہ سننے میں نہیں آیا۔بلکہ انتہائی پرامن طریقے سے جاری ہےاور انشاء اللہ حقوق کی جنگ میں فتح تک جاری رہے گا۔
اس دھرنے کا بنیادی مطالبہ یہ  ہے کہ سندھ اسمبلی میں بلدیاتی قانون کوآ ئین کے آرٹیکل  ایک سوچالیس اے کےمطابق تشکیل دیا جائےاور بلدیاتی اختیار ات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔
آرٹیکل ایک سوچالیس اے میں کہا گیا ہے کہ ہر صوبہ قانون سازی کےذریعے ایک مقامی حکومت کا نظام قائم کرے گا اورسیاسی انتظامی ومالی ذمہ داری اور اختیارات مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو دے گا لیکن نئے بل میں اس آرٹیکل کی واضح نفی کر دی گئی ہے ۔
نئے بلدیاتی نظام کو جسے کالاقانون کہا جارہا ہے،میں سندھ حکومت نے تمام ہسپتال اور دیگر ادارے جو شھری حکومت کےاختیار میں    آ تے ہیں انہیں شھری حکومت سے چھین لیا ھے۔
اس دھرنے کی قیادت کراچی جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کررہے ہیں ۔یہ جماعت اسلامی  ہرموقع پرعوامی مسائل کو لے کر احتجاج کرتی رہی ہے نادرا کے شناختی کارڈ کے مسائل ہو ں یا کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے مسائل ,بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے مسائل ہوں یا سوئی گیس کے مسائل، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےمتاثرین کا معاملہ ہویا نسلہ ٹاور کے متاثرین سے متعلق معاملہ ،انہوں نے ان تمام عوامی مسائل کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اس کے لیے ہر سطح پر آواز بھی بلند کی ہے ۔اور نہ صرف آ واز بلند کی بلکہ ہزاروں متاثرین کو ان کے کئ کئ لاکھ کی مالیت کی رقومات چیک کی صورت میں اسی دھرنے میں ادا کی گئی ہیں۔ 18 تاریخ تک 17 کروڑ روپے کے پے آ ڈرز متاثرین بحریہ ٹاؤن کو دھرنے کے دوران ادا کیے جا چکے ییں جو جماعت اسلامی والوں کا تاریخ میں بہت بڑا کارنامہ ہے اور یہ کارنامہ جو متاثرین کے لئے انجام دیا وہ ان کی کئ سال کی جدوجہد کا نتیجہ ھے ۔
دھرنے کے شرکاء چاہتے ہیں شہر قائد کو اس کا اصولی حق ملے یہاں ٹرانسپورٹ، پانی،بجلی، گیس ،تعلیم ،صحت اور امن وامان وغیرہ کے مسائل ختم ہوں نوجوانوں کو روزگار ملے لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہاں بہت سی حکومتیں آئیں ۔کئ کئی سال حکومت کی۔ کسی نے 13 سال، کسی نے 35 سال ۔ایک دن کی حکم پر ہڑتالیں تو کروا لیں گئیں لیکن یہاں کے شہریوں کو پانی، گیس، بجلی،تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ سے محروم رکھا سڑکیں جو آئے دن ٹوٹتی پھوٹتی رہتی ہیں ان کو اچھی حالت میں شاذونادر ہی دیکھا ۔ قتل و غارت گری اور ڈکیتیوں کے سوا ان حکومتوں نے کچھ نہیں دیا ۔ نوجوان نسل کو فوڈ پانڈہ اور بائیکیہ کے علاوہ کوئ روزگار نہیں ملا۔
گھروں سے نکلے بھائی شوہر باپ محفوظ نہیں۔عورتیں بچیاں بھی انتہائی غیر محفوظ۔
حال میں کشمیر روڈ پر شاہ رخ نامی لڑکے کےقتل کا واقعہ اس حکومت کی نااہلی کی زندہ مثال ہے ۔
یہ کیسا نظام ہے؟ یہ دھر نا ہم سے مطالبہ کر رہا ہے کہ نظام مصالحت سے نہیں بدلتے اس کے لیے کوشش درکار ہوتی ہے۔۔۔۔۔جدوجہد درکار ہوتی ہے۔دھرنے میں موجود شرکاءکا نعرہ،
تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو۔۔۔۔۔۔۔ تسلسل سے جاری  ہے۔
وہ جدوجہد دھرنے کی شرکاء 22 دن سے کر رہے ہیں ۔وہ اس کالے قانون کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، جو کئی سال سے اس کراچی میں مسلط ہے ۔وہ کراچی کے لیے بیٹھے ہیں ۔وہ اس شہر کراچی کے امن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارے محسن ہیں ۔ آپ کی اور آپ کے معصوم بچوں کے حقوق دلوانے ہی کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ہم لوگوں کے حقوق اورا ختیار حاصل کرنے کے منتظر ہیں ۔اسی لئے ہم دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔صرف اپنے رب کی خاطر، اپنے رب کی رضا کی خاطر نکلے ہیں۔ مظلوموں کی مدد اور حمایت کا تو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خود حکم دیا ہے۔۔۔
نسلہ ٹاور کا معاملہ کوئ معمولی بات تو نہ تھی کسی کے آشیانےکو بلاسبب توڑ دینا اس کو یکدم گرادینا مکینوں کے دلوں پر کیا گزر گئ سوچئے ۔۔۔کچھ تو اس دنیا ہی سے گزر گئے نسلہ ٹاور کے ہر مکین کی دل کی آ واز ۔۔۔کیوں توڑا میرے آ شیانے کو؟ لیکن آپ نے ان کے لاکھوں کی مالیت کے نقصان کے بارے میں کچھ نہ سوچا کہ ان پرکیا بیت گئ ۔۔۔نسلہ ٹاور کےمکینوں کے گھروں کو گرادینا ان مکینوں کے لئے کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا۔ اس دھرنے کے شرکاء ان مکینوں کا حق مانگتے ہیں ۔ان کےآ شیانوں میں لگائ گئ رقم کی واپسی کا مطالبہ کر تے ہیں ان کا جائز حق مانگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن افسوس انتہائی صد افسوس حکومت اس دھرنے کے مطالبات پر کوئی کان نہیں دھررہی ہے ۔ان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
یہ بھی دیکھئیے جماعت اسلامی نے تو صرف ایک صوبائی نشست کےساتھ 3کروڑ شہریوں کا قرض اورشہر کراچی کا فرض ادا کردیا ۔کیا یہ کم بات تھی۔۔۔۔۔۔
میڈیا میں کوئی کوریج نہیں دی جا رہی ہےجبکہ شہر یں کوئی  چھوٹا سا بھی واقعہ پیش آ جائےاوروہ انتہائی غیر اہم بھی ہو لیکن ایسی کوریج دی جاتی ہے کہ اللہ کی پناہ۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ، دوسرے دھرنوں کی خالی کرسیوں کو لائیو دکھانے والا میڈیا,مستقل اچھی اور اورمثبت سرگرمیوں کو وہ اہمیت اور وہ کوریج کیوں نہیں دیتا جو اس کا اصل حق ھے۔؟یہ کوریج کل بھی ان کا حق تھا اور آ ج بھی ان کا حق ھے۔
کراچی کا یہ دھرنا آپ کے حقوق کی آ واز ۔۔۔کراچی شھری حقوق کی جنگ ۔۔۔اپ بھی ائیے جماعت اسلامی کراچی کے سنگ۔۔۔جس کا پیغام بااختیار مئیر اور شھری حکومت کا قیام ہے۔۔۔ان کا کہنا ھے کہ ،ہم اہل کراچی اب کے برس اپنا پورا حق لیں گے۔

تم آستان  ظلم  سے لپٹی سیاہ رات
 ہم صبح انقلاب کے ماتھے کی روشنی

کراچی دھرنے کی آواز حقوق کی آوازہے ۔۔۔اس آوازمیں آ واز ملائیے۔۔۔اٹھ کھڑے ہوئیے!
دھرنے کے لئے گھروں سے نکلئیے۔۔۔۔گھروں سے نکلے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے ۔اپنے بچوں اور اس کراچی شھر کے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں !اس سے پہلے کہ مزید ظلم کی چکی میں پسیں ۔حقوق کے لئے آ وازاٹھائیے!
چراغ سے چراغ جلے گا تو روشنی ہوگی ،
تو پھر دیر کس بات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے
جب تاج اچھالے جائیں گے جب تخت گرائے جائیں گے
اٹھتے بھی چلو بڑھتے بھی چلو بازو بھی بہت ہیں سر بھی بہت
بڑھتے ہی چلو کہ اب ڈیرے منزل پہ ہی ڈالیں جائیں گے
قدم  بڑھائیے ۔۔۔اپ کا قدم بڑھانا ہی شرط  ھے
یہ قدم بڑھانا ہی آ پ کوآ خرت کے دن سرخرو کرے گا۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے