خواتین کا دن

اسماء معظم 

ہرسال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔عورت خاندان کی بنیاد ی اکائی ہے۔اسلام نے اس کےجو حقوق متعین کیے ہیں وہ اس کوپورے ملنے

چاہئیں۔عورت بہن، بیٹی ،بیوی اور ماں کی روپ میں آ تی ہے۔وہ خواہ کسی حیثیت میں ہو بہن، بیٹی، بیوی اورماں، اس کے تمام حقوق اسلام نے متعین کر دیے ہیں اور یہ حقوق وہ ہیں جن میں سے بعض کی گرد تک جدید دنیا نہیں پہنچ سکی۔ جدید مغربی معاشروں میں عورت کو ان میں سے بعض حقوق کہیں سولہویں صدی،کہیں سترہویں، کہیں اٹھارہویں ،کہیں انیسویں اور کہیں بیسویں صدی میں ملے ہیں اورامریکا جو جاہلی تہذیب کا امام ہے وہاں آ ج بھی عورت بعض جگہوں پرمعاوضے کے لحاظ سے مرد سے پیچھے ہے ۔میجر جنرل کے عہدوں تک پہنچ جانے والی خواتین کو جنسی ہراسگی کا سامنا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
یہی وہ سارا عالمی منظر ہے جس سے نام نہاد آ زادی نسواں کی تحریک ابھری ہے جو درحقیقت خاندان کو تباہ کرنے کی سامراجی سازش ہے ،جس کا سارا زور جنسی آ زادی، مادر پدر آ زادی پر پے .یہی وہ عالمی منظر نامہ ہے جس میں مقابلے کے لئے جماعت اسلامی پاکستان خواتین اور دنیا بھر میں ہماری ہم خیال تنظیمیں کاوش کر رہی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ خواتین کے اصل حقیقی مسائل کو اجاگر کیا جائے اور ان کا حل نکالا جائے۔
آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہم اپنے عزم کو دہراتے ہیں کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جدوجہد پاکستانی خاتون کے لئے ایک باعزت اور محفوظ زندگی کی جدوجہد ہے۔ ہم اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ عورت کی خوشیاں اس کے خاندان سے منسلک ہیں اور ایک پرسکون زندگی کے لیے خاندان کی بقا کی ضرورت ہے ۔عورت کا حق ہے کہ عورت اور اس کے بچوں کی کفالت کی جائے اوراگر ضرورت پڑے تو اس کو باعزت روزگار کےمواقع بھی فراہم کیے جائیں۔ ہماری ورکنگ وومن کے لیے سہولتوں کا فقدان ہے۔ بچےکی پیدائش اور پرورش کے لیے عورتوں کو جس طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے گاؤں، دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین اس سے محروم ہیں۔ ان کو یہ تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ہمارے دین اسلام کی ہدایت بھی ہے۔ اس کے باوجود بہت سے پسماندہ علاقوں کے جاگیر دارانہ نظام میں لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں،جبکہ ان علاقوں کی نمائندے ہمارےپارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں۔ ہم پاکستانی خواتین کو تمام سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو اسلام ان کو دیتا ہے ،مگر ہمارا موجود ہ معاشرہ یا قانون ان کی فراہمی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عورت ایسے رسوم و رواج اور روایات کی پابند ہے جو بحیثیت انسان اس کی حق تلفی کا باعث ہیں اور ہمارے دین کے بھی منافی ہیں ۔اس رسم و رواج کے خاتمے کے لیے اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ قانونی جدوجہد بھی ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔
ہم معاشرے کی عورت کو مضبوط ہی نہیں بلکہ مشرقی اقدار کا پابند بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔ ہم معاشرے کی عورت کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور اس کے لیے حقیقی رشتوں اور چار دیواری کے تقدس کےسمجھوتے پر ہرگز قائل نہیں ۔ہم اس موقف کی بھی تائید کرتے ہیں کہ ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی ہر روپ میں محترم ہے اور اس کا مقام ومرتبہ جو خالق کائنات نے خود اسے عطا کیا ہے،اس پر کوئی دو رائے نہیں ہیں۔عورت پرنہ ظلم ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے ظالم ہونا چاہیے ۔حقوق و فرائض کو میدان جنگ بنانے کے بجائے انہیں خوش اسلوبی سے ادا کرنا چاہیے۔ہم خود عورت ہیں ۔ ایک زبردست قوت ہیں ۔ہمارے ہاتھ ہی دوسری عورت کو تحفظ دیں گےاور معاشرے کو وہ مرد بھی دیں گے جو سربراہی کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے ادا کرسکے۔کمزور مقدمہ اور ناکافی شہادتوں والا ڈرامہ جس کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا دی گئی ہے ۔ یہ حقوق نسواں کا راگ الاپتے مغربی معاشرے کے منہ پر عالمی یوم خواتین کے موقع پرایک زبردست طمانچہ ہے۔
یوم خواتین کے اہم موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ آ پ تمام خواتین بھی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔سپاہ حق کا ساتھ دیں۔ جس کاہر فرد کھلی کتاب ہے۔ اس کے لیے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہمارا ساتھ د ے کر نہ صرف دنیا میں بھلائیاں سمیٹیں بلکہ آ خرت میں بھی سرخروئی کا باعث بنیں۔
یہ حقیقت ہے کہ عورت وہ مبارک ہستی ہے جس کی گود میں قومیں پلتی ،بڑھتی اورترقی کرتی ہیں۔ اسی کے دم سے دنیا کی رونق ہے۔زندگی کی ساری خوشیاں عورت ہی کے ذات سے وابستہ ہیں۔یہ کہا جائے کہ تصویر کائنات میں رنگ، وجود زن سے ہی عبارت ہے تو بے جا نہ ہوگا۔۔۔۔

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
شرف میں بڑھ کے ثریا سے مشت خاک اس کی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کادر مکوں
مکالمات افلاطوں نہ لکھ سکی لیکن
اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرارِ افلاطوں
(علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے