"استقبال رمضان سے ہدایت"

اسماء معظم /حریم ادب

ماریہ ابھی رمضان کا سودا لکھ رہی تھی کہ امی کی آواز آئی ۔۔۔۔۔۔بیٹا کھانے کا سوڈا ضرور لکھ دینا پکوڑوں کے لیے سودے کے پرچے میں ،امی نے

ماریہ سے کہا اور باورچی خانے کی طرف روانہ ہوگئیں ۔
سلمہ یہ سودے کا پرچہ مکمل ہوگیا ہے؟ اب دےاؤں جنرل سٹور میں؟ سلمہ کے شوہرنے سلمہ سے کہا
ابھی ٹھہر جائیں تھوڑا سا سودا لکھنا رہ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔ بیٹا ماریہ اس میں چاٹ مصالحہ کی چیزیں تو جلدی جلدی لکھ دو۔۔۔۔۔۔ماریہ کی امی نےپیار سے ماریہ سے کہا ۔
جی اچھا ۔۔۔۔۔۔ماریہ نے کہا اور باقی سودا لکھنے لگی ۔
لکھو, ثابت دھنیا ،سونف ،ثابت سرخ مرچیں ،کالا نمک ،سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔ ماریہ نے جلدی جلدی لکھ کر سودے کا پرچہ اپنے ابو جان کو تھما دیا جو اسی انتظار میں کھڑے تھے۔
ماریہ کی امی یہ سوچ کر کہ کام کی زیادتی ہے اور وقت کم جلدی جلدی کاموں کو نمٹانے لگیں۔۔ ان کی ذہن میں کاموں کی ایک طویل فہرست تھی ۔فریج کی صفائی،کپڑے دھونا۔۔۔۔ لہسن، ادرک پیس کر رکھنا، کباب، سموسے،رول بنا کر رکھنا، املی کی چٹنی اور ماش کی دال کےبڑےغیرہ بنانا ۔۔۔۔۔ابھی وہ ذہن میں لمبی چوڑی کاموں کی فہرست بنا ہی رہی تھیں کہ فون کی بیل بجی۔
جی کون۔۔۔۔۔۔۔؟ سلمی نے فون ریسیو کیا ۔
میں عظمیٰ بول رہی ہوں سلمی۔۔۔۔۔عظمی نے کہا
ہاں ۔۔۔۔۔ہاں عظمیٰ خیریت ۔۔۔۔کیسے یاد کیا۔۔۔؟
ہاں خیریت ہے، کل استقبال رمضان کا پروگرام رکھا ہےسوچا تمہیں بھی کہ دوں
ارےعظمی میں کیسے آؤنگی۔۔۔۔۔ چاروں طرف کام ہی کام رکھے ہیں صرف 15 دن رہ گئے ہیں رمضان المبارک کی آمد میں ۔۔۔۔۔میرا آنا تو عظمیٰ ناممکن ہے۔
ارے سلمہ تم یہ کیا کہہ رہی ہو میرے گھر کوئی تقریب ہو اور تم اس تقریب میں نہ آؤ یہ کیسے ہو سکتا ہے دیکھو اگر ایسا کیا تو کان کھول کر سن لو میری تمہاری دوستی ختم ۔
ارے ۔۔۔۔۔ارے۔۔۔۔! یہ کیا کہہ رہی ہو تم ۔۔۔۔۔۔تم تو واقعی ناراض ہو گئیں۔۔۔ اچھا دیکھو میں ضرور آؤں گی ٹھیک، اب تو خوش ہو نان۔۔۔۔؟
سلمہ سے عظمی کی ناراضگی نہ دیکھی گئی اورجھٹ وہ تیار ہو گئی اس کے گھر استقبال رمضان کے پروگرام میں جانے کے لیے ۔
ٹھیک ہے اب تم نے خوش کیا ناں۔۔۔۔۔۔ ورنہ میں تو اب کبھی بھی فون نہ کرنے کے خیال سے فون بند کرنے والی تھی۔
نہیں نہیں چلو میں ضرور آ نے کی کوشش کروں گی ۔۔۔۔ اور پھر دوسرے دن سلمی عظمی کے گھر استقبال رمضان کے پروگرام میں پہنچ گئی ۔
درس قرآن جاری تھا ۔۔۔تمام خواتین بڑی محویت سے درس سننے میں مصروف تھیں۔۔۔۔ بہنو! بڑی برکتوں ،رحمتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہےاس کا استقبال ہمیں شاندار طریقے سے کرنا چاہیے۔ جس طرح ہم اپنے گھر میں آ نے والےمہمان کا کرتے ہیں اس کی پسند و ناپسند کا خیال کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے کسی بھی طرز عمل سے مہمان کو تکلیف نہ ہواور اپنے ظاہر وباطن سب کی صفائی کرتے ہیں رمضان المبارک جس کا پہلا عشرہ رحمت ،دوسرا مغفرت اور تیسرا دوزخ سے نجات ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹنی ہیں اپنی بخشش کروانی ہےاور ایسے تمام چھوٹے بڑے کام کرنے ہیں جن سے ہمیں دوزخ سے رہائی نصیب ہو اور جنت اس کا حصول ہو۔ ا س ماہ مبارک میں قرآن پاک نازل ہوا قرآن پاک کو اس ماہ میں اولیت دیں اور اس کو نہ صر ف ناظرہ سے پڑھیں بلکہ اس کا ترجمہ تفسیر بھی پڑھیں اس کو سمجھ کر پڑھیں گے تو ہم قرآن کا حق بھی ادا کر سکیں گےقران کو اولیت دیں ۔
سلمہ سوچنے لگی کہ میں نے پتہ نہیں کن کن کاموں کو اپنی فہرست میں اولیت دی ہوئی ہے اور نہیں دی تو قرآن پاک کو نہیں دی اس کا دل غم سے بھر گیاوہ بے چین و مضطر ب ہو گئ سو چنے لگی میں نے اپنی تمام پچھلی زندگی اللہ کی مرضی کے مطابق تو گزاری نہیں پتہ نہیں میرا اللہ تعالٰی کے ہاں کیا حشر ہو گا میں ضرور قرآن پاک کو اپنی تمام کاموں میں سرفہرست رکھوں گی سلمہ نے دل ہی دل میں کہا۔۔۔۔اور پھر اسے یاد آیا اس کے محلے میں پچھلے سال دورہ قرآن بھی تو ہوا تھا یکم تا 20 رمضان المبارک تک۔۔۔۔۔اور میں اپنے کاموں میں ایسی جکڑی ہوئی تھی کہ اس عظیم نعمت سےمحروم رہ گئی تھی کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا ۔۔۔!
نہیں ۔۔۔۔نہیں اب ایسا نہیں ہوگااس کا ضمیر ملامت کرنے لگاروزے کا مقصد تو ہماری بہن "تقویٰ "بتا رہی تھیں میں اس کے حصول کے لیے ضرور کوشش کروں گی اب جو ہوا سو ہوا اللہ مجھے معاف کر ے آ مین۔
اور پھر ۔۔۔۔سلمہ نے مصمم ارادہ کرلیا کہ یہ رمضان پچھلے رمضان سے بہتر انداز میں گزاروں گی یہ سوچ کر اپنے دل میں بے انتہا خوشی محسوس کر رہی تھی کہ رب نے مجھے استقبال رمضان پروگرام کے ذریعے ہدایت دی اوروہ مسرت و شادمانی کے ساتھ اپنے گھر کی طرف رواں دواں ہوگئ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے