نیکیوں کا موسم بہار

اسماء معظم 

رمضان المبارک کا مہینہ ہے وہ مہینہ ہے جسےبحیثیت مجموعی پوری قوم کے لیے نیکی کاموسم قراردیا گیا ہے۔ساری قوم بیک

وقت روزہ رکھتی اور افطار کرتی ہے۔سب ایک ہی وقت میں جاکرتراویح پڑھتے اور دوسری عبادات انجام دیتے ہیں۔اسی طرح پوری قوم کے اندر نیکی  کرنے کا ایک ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔اس لیے اس زمانے میں نیکی خوب پھلتی پھولتی ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح بارش کے زمانے میں فصل عام زمانے کی بہ نسبت خوب پھلتی پھولتی ہے ۔چنانچہ رمضان کے دنوں میں آدمی جو نیکی کرتا ہے وہ اکیلے اسی کی نیکی نہیں ہوتی بلکہ بے شمار نیکیاں اس کو  مل کر بڑھا رہی ہوتی  ہیں ،چونکہ رمضان نیکیوں کا عام موسم ہے اس لیے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا فیضان بھی عام ہوتا ہے ۔ ایک آدمی جو نفل نماز بھی پڑھے ،کسی کے ساتھ بھلائی کرے ،جوخیرات بھی کرے اسے ان پر اتنا اجر ملے گا جتنا عام دنوں میں فرض ادا کرنے پر ملتا ہے۔ اسی طرح رمضان المبارک کے زمانے میں اگر کوئی شخص فرض ادا کرتا ہے، خواہ وہ زکوٰۃ ہو یا نماز یا روزہ تو اسے اس کا اتنا اجر ملے گا جتنا اس کو عام دنوں میں ستر گنا زکوۃ نکالنے، سترنماز یں پڑھنے یا ستر روزے رکھنے کا ملتا ہے ۔

گویا رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جس میں نیکیاں فروغ پاتی ہیں اور شیاطین کی کارفرمائی رک جاتی ہے۔اس ماہِ مبارک میں آدمی جس قدر روحانی ترقی کرنا چاہے کرسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں ہر آدمی کی نیکی دوسرے کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے، ہر آدمی دوسرے کے روزے میں مددگار ہوتا ہے۔ عام دنوں میں روزہ رکھ کر دیکھیں تومعلوم ہوگا کہ اس میں کتنی شدت پائی جاتی ہے اور یہ کام رمضان کے مقابلے میں مشکل محسوس ہوتا ہےکیونکہ کوئی آدمی بھی روزے میں دوسرے کا مددگار نہیں ہوتا۔لیکن رمضان المبارک میں یہ کیفیت نہیں ہوتی کیونکہ پورا معاشرہ  مخصوص حالات میں ہوتا ہے۔ اس طرح ایک آدمی کو لاکھوں آدمیوں کے روزے سے مدد پہنچتی ہے اور ان کے تقویٰ اورنیکوکاری سے تقویت ملتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ رمضان میں انسان کی روحانی ترقی اور سیرت و کردار کی اصلاح اور تعمیر کے بے شمارمواقع پیدا ہو جاتے ییں ۔

ہم آج اس بگڑے ہوئے ماحول میں بھی دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے مہینے میں گالم گلوچ کررہا ہوں یا کھا پی رہا ہو یا کوئی خلاف اسلام بات کر رہا ہوتو کہا جاتا ہے کہ بھائی اس رمضان میں یہ کیا حرکت کر رہے ہو ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے کو اب تک اس بات کا احساس ہے کہ رمضان کا احترام کیا معنی رکھتا ہے اوراس ماہ میں ہر آ دمی کو اچھائی کی طرف رغبت بہت بھلی لگتی ہےاور بدی سے وہ نفرت کرتا ہے ۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبات جمعہ میں جو ہدایات فرمائی ہیں ان ہدایات کے مخاطب وہ سچے اہل ایمان ہیں جو نہایت صالح اور متقی تھے۔اللہ تعالیٰ سے ڈر کر زندگی بسر کرنے والے اور ان کی ہدایات کی پیروی کرنے والے تھے ان سے  یہ فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے  ہیں یعنی جنت اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ،اس سے یہ سمجھانا مقصود ہے کہ رمضان کی آمد کے بعد جتنی نیکیاں کرسکتے ہو کرتے چلے جاؤ، جنت کے سب دروازے تمہارے لیے کھلےہیں،اگر صدقہ و خیرات کے دروازے سے جنت میں پہنچ سکتے ہیں تو صدقہ و خیرات کے دروازے سے پہنچواورروزے کے دروازے سے پہنچ سکتے ہو تو روزے کے دروازے سے پہنچو،اگر تلاوت قرآن کےراستے سے پہنچ سکتے ہو تو اس راستے سے پہنچو،اگربرائیوں سے اجتناب کے ذریعے سے پہنچ  سکتے ہو تو اس ذریعے سے پہنچو۔ الغرض جنت میں پہنچنے کے لیے تمام دروازے پوری طرح تمہارے لئےکھلے ہیں اور اب یہ تمہارا کام ہے کہ خود کو جنت کے قابل بنا لو ۔

ماہ رمضان المبارک ایک عظیم ماہ مبارک ہے، یعنی بزرگی والا اور بڑی برکت والا مہینہ ،ماۃ رمضان کے بزرگ یا برکت ہونے کا مفہوم یہ نہیں ہے کہ اس کے دنوں، گھنٹوں یا منٹوں میں کوئی ایسی برکت شامل ہےجو لوگوں کو خود بخود حاصل ہوجاتی ہےبلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مہینے میں اللہ تعالی ہمارے لیے ایسے مواقع پیدا کردیتا ہے جس کی بدولت ہم اس کی بے حدوحساب برکات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس مہینے میں ایک آدمی اللہ تعالی کی جتنی زیادہ عبادت کرے گا اور نیکیوں کے جتنے زیادہ کام کریگا وہ سب اس کے لیے زیادہ سے زیادہ روحانی ترقی کا وسیلہ بنے گیں۔اس لیے اس مہینے کے بابرکت ہونے کا مطلب در حقیقت یہ ہے کہ اس کے اندر ہمہارے لیے برکتیں سمیٹنے کے بے شمار مواقع فراہم کر دئیے گئے ہیں کہ ہم جتنی نیکیاں سمیٹنا چاہیں سمیٹ سکتے ییں۔۔یہ اب ہمارا ظرف ہے کہ سمندر کے چند قطرے لیتے ہیں یا پورا کا پورا سمندر۔

ماہ رمضان المبارک میں تمام مسلمان بیک وقت روزہ رکھتے ہیں اور ایک آدمی الگ الگ روزہ نہیں رکھتا اس لیے بیک وقت روزہ رکھنے سے پوری قوم کے اندر اللہ تعالی کی طرف رجوع کا ایسا ماحول پیدا ہو جاتا ہے جو دوسرے دنوں میں نہیں ہوتا۔ اسی لیے رمضان وہ مہینہ ہے جس میں آدمی کے اندررجوع الی اللہ کی ایک مسلسل کیفیت جاری و ساری رہتی  ہے کیونکہ جو آدمی بارہ چودہ گھنٹے روزے سے ہوتا ہے اسے گویا ہر وقت یہ یاد ہوتا ہے کہ میں روزے سے ہوں اور میں نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے روزہ رکھا ہوا ہے ،لہٰذاجب اسے پیاس لگے گی تو وہ پانی نہیں پئے گا کیونکہ اسے یاد ہوگا کہ وہ روزے سے ہے جب اسے بھوک لگے گی اور کھانے کی خواہش ہوگی تو یاد ہوگا کہ روزے سے ہے اس لئے کھانے سے مجتنب رہے گااس طرح رمضان المبارک کے پورے مہینے میں آدمی کا رجوع مسلسل اللہ تعالیٰ کی طرف رہتا ہے،وہ پھر جب افطار کرتا ہے تو گویا وہ خود محسوس کرتا ہے کہ یہاں تک تو میرے رب نے مجھے باندھ رکھا تھا اب اس نے مجھے اجازت دے دی ہے تو وہ روزہ افطار کررہا ہوتا ہے اس کے بعد کھانا کھاتا ہے پھر تراویح کے لیے چلا جاتا ہے جس سے پھر  رجو ع اللہ کی نوبت آتی ہے اس طرح مسلسل چوبیس گھنٹے اللہ تعالیٰ کی طرف اس کا رجوع رہا ۔اور پھر یہ رجوع ایک آدمی کا نہیں ہوتا ہےبلکہ پوری قوم کا ہوتا ہے۔

گویا ماہ رمضان اس بات کی ٹریننگ کراتاہے کہ میں بندہ ہوں اللہ تعالیٰ میرا مالک ،خالق اور حاکم ھے مجھے اسی کے حکم پر سر تسلیم خم کر ناہے وہ جب جس کام کا حکم دے مجھے بغیر کسی چون وچرا کےبجا لاناہے۔اور جس طرح رمضان المبارک میں رجوع الی اللہ کی کیفیت ہوتی ہے ہمیں رمضان المبارک کے بعد بھی زندگی کے ہر شعبے میں رجوع الی اللہ کی اس کیفیت کو برقرار رکھنا ہے۔ انشاء اللہ

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے