ضرورت

نزہت ریاض

آج تمہارا ڈاکٹرسے چیک اپ ہے یاد ہےنہ؟ معاذ نےنمرہ کے ہاتھ سے بٹوہ لےکر جیب میں رکھتے ہوئےاسے  یاد دلایا

جی یاد ہےآپ دفترسے آجائیں گےتوساتھ چلیں گے ڈاکٹرکے یہاں۔

ٹھیک ہے میں ساڑھے پانچ تک آجاؤں گا تم تیاررہنا۔اللہ حافظ کہ کرمعاذ دفتر کے لیے روانہ ہوگیا اور نمرہ نے دروازہ بند کیا اور کمرے میں آکرٹی وی کھول کر لیٹ گئی۔

معاذ اورنمرہ کی شادی کے دس سال بعد اللہ نےخوشی دکھائی تھی ، ان دس سال میں نمرہ نے لوگوں کی بہت ساری باتوں کوبرداشت کیا تھا کوئی معاذ کو دوسری شادی کا مشورہ دیتا تو کوئی نمرہ کو معاذ کے نامرد ہونےکی تشخیص کر دیتامگر معاذ اورنمرہ نے کبھی بھی صبرکا دامن ہاتھ سےجانے نہ دیا اورآپس میں ہمیشہ پیاراورمحبت سے رہتے رہے جس کا صلہ اللہ نے انہیں دس سال بعد دے دیا۔ اب وہ وقت زیادہ دورنہیں تھا جب ان کے گھر میں بھی معصوم قلقاریاں گونجنےوالی تھیں۔

شام میں نمرہ معاذ کے ساتھ روٹین چیک اپ کے لیےگئی ،واپسی پرایک لڑکیوں کے کالج کے باہربہت ساری لڑکیاں کالج یونیفارم میں ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کررہی تھیں "پھانسی دو پھانسی دو گناہ گاروں کو سنگسار کرو، ہم اپنی سہیلی کا قتل معاف نہیں کریں گے۔

یہ کیا ہورہا ہے یہاں ؟

نمرہ نے معاذ سے پوچھا

"ابھی دوو دن پہلے اسی کالج کی طالبہ کےساتھ زیادتی کی گئی تھی ، وہ اپنی جان سےہاتھ دھو بیٹھی بےچاری۔اسی کے لیےاس کی ساتھی طالبات اوراس کے گھر والے احتجاج کر رہے ہیں ۔اللہ سب کی بچیوں کی حفاظت فرمائے۔

نمرہ بالکل خاموش سی ہو گئی تھی ۔ ایک بار معاذ نے پوچھا بھی کیا ہوامگرنمرہ نےکوئی جواب نہ دیا ۔اتنے میں گھرآگیانمرہ سیدھی کمرے میں چلی گئی اور پھوٹ پھوٹ کر رونےلگی معاذ جواس کے لیے فریج سے پانی نکال کر لارہا تھا اس کو روتے دیکھ کربھاگ کر اس کے پاس آیا "کیا ہوا نمرہ کیوں رو رہی ہو؟۔ طبعیت ٹھیک ہے معاذ اس کے پاس بیٹھ کرہراساں سا اس کے آنسو صاف کرتےہوئے پوچھ رہا تھا مگر نمرہ کےآنسو تھمنے کانام ہی نہیں لے رہے تھے۔ معاذ نے بڑی مشکل سےاسے پانی پلایا اسےتکیے کےسہارے لٹایا اوراس کا آنسؤں سےترچہرہ صاف کیا اوراس کا ہاتھ تھام کر پوچھا ۔

کیا ہوا بتاؤ نمرہ نےمعاذ کی طرف دیکھ کربولنا شروع کیا "معاذ ہم دس سال سے اپنے گھر کےسناٹےکو دیکھ اور محسوس کرہےہیں اورہمیں اللہ نے آخر خوشی کی خبردے ہی دی ہےمگر بہت سے لوگ ایسے بھی ہوں گے جو بے اولاد ہی ہوں گےمگر مجھے رونا ان والدین پر آرہا ہےجنہوں نے اپنی بچی کو پال پوس کر بڑا کیا اسے کتنے ارمان سے پڑھنے کے لیےکالج بھیجا کہ وہ پڑھ لکھ کر قابل بنے گی ، کتنے پیار سے اس کی ماں نے اس دن بھی اپنی بیٹی کو کالج بھیجا ہوگا جس دن ان درندوں نےاس بچی کے ساتھ ظلم کیا ۔ کس دل کے ساتھ اس بچی کے باپ نے اپنی بیٹی کا بےلباس لاشہ اٹھایا ہوگا ۔ کیا یہی وقت دیکھنے کے لیے اس وقت تک زندہ تھےوہ والدین ۔

معاذ کل کو اگر میری بیٹی ہوئی تو میں تو اس رب کا شکر ادا کرتےنہیں تھکوں گی جو میری جھولی میں اپنی رحمت بھیجے گا مگر معاذ میں اس بھیڑیوں کےجنگل میں اپنی بچی کی حفاظت کیسے کروں گی ۔ بس یہی سوچ کر مجھے رونا آ رہا ہے۔

معاذ نے اس کے ہاتھ تھپتاتے ہوئے تسلی دینے والے لہجے میں سمجھایا ، گلی ایسے لوگوں کے خوف سے کیا لوگ اپنی بچیوں کو گھروں میں بند کرکے بٹھا لیں ۔ نہیں ضرورت صرف اس بات کو سمجھنے کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اسلامی شعار پر کریں بچیوں کو کم عمری سے ہی لباس اورپردے کی اہمیت سکھائیں ۔انہیں یہ بتائیں کہ وہ کسی بھی نامحرم کے سامنے کبھی بلا وجہ نہ جائیں اور دوسری طرف اپنے لڑکوں کی بھی ترببیت اسی طرح کریں کہ وہ کبھی کسی نامحرم لڑکی کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھیں ۔

آج کے دور کا سب سے بڑا فتنہ یہ موبائل ہے،اس کو بچوں کے ہاتھ میں تھما کر ان سے لاتعلق نہ ہو جائیں ان پر نظر رکھیں ان کے موبائل استعمال کرنے کا ایسا وقت سیٹ کریں جب آپ ان کے ساتھ بیٹھ سکیں ۔ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے اور اس کے با وجود بھی جب کوئی درندہ کسی کے ساتھ ایسی حرکت کرے تو ضرورت ہے۔ شرعی سزاؤں کی دو تیں مجرموں کو بیچ چوراہے پرسنگسار کیا جائے تو کسی کی مجال نہ ہو ایسی حرکت کرنے کی ہمارے معاشرے میں قانون کا خوف ختم ہو گیا ہے ،تب ہی تو آئے دن ایسی خبریں سننے میں آتی رہتی ہیں اگر قرارواقعی سزائیں ملیں تو شرح جرم بہت کم ہو سکتی ہے۔ ضرورت ہے سمجھنے کی چلو اب بہت باتیں ہو گئیں تم اپنے ذہن سے ساری سوچوں کو نکال کر آرام کرو میں تمہارے لیے جوس لاتا ہوں اور نمرہ نے مطمئن انداز میں سر تکئے پر ٹکا دیا ۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے