فلسطین تمام مسلمانوں کا ہے

افروز عنایت

اس وقت  چاروں طرف  فلسطین اوراسرائیل جنگ کےبارے میں پریشانی کی فضا نظرآرہی ہےایک عام آدمی بھی اس صورتحال سے افسردہ ہے

اوردعاگو ہے کہ یا رب العزت  یہود ونصاری کےاس ظلم اوربربریت  سےاس سرزمین پاک کو محفوظ  رکھ ۔

فکر انگیز بات یہ ہے کہ اس وقت  دجالی  طاقتیں  آپس میں  یکجا ہو چکی ہیں اور انہوں نے  تمام  قوتیں  اسلام کے اس مقدس مرکز اورامت مسلمہ کےخلاف  یکجا کرلی ہیں۔    خوش آئند بات یہ ہے کہ فلسطین کےمسلمان اس وقت اسرائیل کے خلاف  سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے ہوئےہیں جو قابل تعریف  پہلو ہےاورسلام ہے اہل فلسطین کو لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں۔

 اس موقع پرامت مسلمہ کا بھی ایک مرکزپرجمع ہونا لازمی ہےکیونکہ یہ کوئی عام سرزمین نہیں، بلکہ یہ زمین انبیاء کرام کا مسکن رہی ہے۔اس خطہ ارض سےانبیاء کرام کے کئی واقعات  منسوب  ہیں۔سیدنا ابوزررضی اللہ تعالٰی عنہ کہتےہیں کہ  میں نے آپ صلعم  سےعرض کیا کہ زمین پر پہلی مسجد  کونسی بنائی گئی۔  آپ صلعم نے فرمایا کہ  مسجد حرام  یعنی  کہ خانہ کعبہ  میں  نےعرض کیا، پھر کونسی تو آپ صلعم نے فرمایا کہ مسجد  اقصٰی یعنی  بیت المقدس،پھر میں نے  عرض کیا کہ  ان دونوں کےدرمیان  کتنا فاصلہ ہے۔ آپ صلعم نےفرمایاچالیس  برس کا۔ اور تو جہاں بھی  نمازکا وقت پائے وہیں  نماز ادا کرلے، پس وہ مسجد ہی ہے۔

تاریخ  گواہ ہے کہ  ماضی میں بھی  امت مسلمہ نے رب العزت کی مدد سےیہودیوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔اس کی عظمت  کی نشاندہی یہ ہےکہ حضرت عمر فاروق نے  دنیا بھرکی فتوحات پر فلسطین  کی فتح  کو ترجیح اور اہمیت  دی اورآپ نے اس سرزمین پرپہنچ کرنماز ادا کی۔ اس سے اس سرزمین فلسطین کی اہمیت  بخوبی  واضح  ہے۔ یعنی اہل اسلام کے  لیےاس سرزمین کی اہمیت  ڈھکی چھپی نہیں۔ یہ سرزمین مقدس  کل بھی مسلمانوں لئے اہم اورمقدس تھی۔ آج بھی اللہ کی مدد مسلمانوں کے ساتھ ہے۔

یہ سرزمین  کوئی عام سرزمین نہیں بلکہ  ایک خاص  زمین ہے، جس طرح زمین حجاز امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اسی طرح سرزمین فلسطین کا بھی خاص  مقام ہےکیونکہ  یہ دونوں  مقدس مقامات کسی قوم کی نسبت سے نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی  توحید کی  نسبت سے جانی جاتی ہیں ۔ ان دونوں زمینوں  کو اللہ نےمقدس فرمایا ہے، یعنی یہ اللہ  کےگھر ہیں اوراس کے حقدار بھی اللہ کی  توحید  کےپرچم کی  پاسداری کرنےوالے ہیں۔ اللہ کے ان دونوں  گھروں  کی امت مسلمہ کےلئےبےحد اہمیت ہےتو اس کی حفاظت کی  ذمہ داری  بھی  پوری  امت مسلمہ کے ذمہ ہے یعنی اس زمین کے اصل  حقدارامت محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے ۔ اس لیےاس سرزمین  کی حفاظت  کرنا تمام  امت مسلمہ کا فرض ہے ۔ ہرمسلمان  کا اپنی اپنی  طاقت  اوراپنے اپنے وسائل کے مطابق  اس جہاد کاحصہ  بننا لازمی ہے،پھر بحیثیت  مسلمان  ہم کیوں اس جہاد کا حصہ  بننےسےپیچھے رہیں۔آج بچہ بچہ  فلسطین  کیلئے دعاگو ہے اوراس جہاد کاحصہ  بننا چاہتا ہے ۔صرف دعائیں  نہیں  بلکہ ہماری  حکومت کو بھی  بھرپور  طریقے سے اس جہاد کا حصہ  بننا چاہیےاوراپنا حصہ ڈالناچاہیے۔ہماری افواج  دنیا کی  بہترین  افواج میں  شمار ہوتی ہیں ہرجگہ اپنی  عظمت کے مینار  بلند کرتی ہےتو کیا اس زمین  مقدس کا اس پرکوئی  حق نہیں؟؟؟؟ تمام مسلمان  ممالک  کےحکمرانوں  کو اس وقت ایک مرکزپرجمع ہو کراس جہاد کا حصہ بننا لازمی ہے، اسی طرح  ان دجالی طاقتوں  کوشکست  دی جاسکتی ہے۔ اللہ  رب العزت  اسلام کے اس مرکزمقدسہ  کو دجالیوں کےشرسے محفوظ رکھے۔ آمین ثم امین یا رب العالمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے