
افروز عنایت
مس نعیمہ۔۔۔۔۔ مس تبسم آپ کی کلاس کا بچہ ارسلان بہت غیرحاضر نہیں رہنے لگاہے اور اگرآتا بھی ہےتو اس کا دماغ کہیں اورہوتا ہے ،
میرے تواپ کی آٹھویں جماعت میں ہفتے میں چار پیریڈ ہوتے ہیں۔ پہلے تو پڑھائی میں بھی وہ ٹھیک ٹھاک تھا۔
مس تبسم ۔۔۔۔۔ ہاں، معلوم نہیں کیا ہوااسے۔
مس نعیمہ ۔۔۔۔ اگلے ہفتے والدین کے ساتھ میٹنگ میں ہم اس کی والدہ سےاس بارے میں ضرور بات کریں گے۔میں تو اپنی کلاس میں رہوں گی۔ آپ اس کی والدہ سے کہیے گاکہ وہ مجھ سے بھی ملتی جائیں۔ انشاءاللہ۔
مس نعیمہ (ارسلان کی والدہ سے)مس تبسم سےآپ کی بات ہوچکی ہوگی۔۔۔۔۔ مجھے صرف اتنا کہنا کہ آپ کا بچہ اس وقت بہت ڈسٹرب لگ رہا ہے ۔ اپ نے بھی نوٹ کیا ہوگا۔
اپ نے اس بارے میں ارسلان سے کچھ پوچھا؟؟
والدہ۔۔۔۔ وہ شام کو اپنے دوست کے ساتھ ایک جگہ ٹیوش پڑھنےجارہا ہےکہتا ہےکہ دوستوں کےساتھ امتحان کی تیاری کررہے ہیں۔ اس لئے دیر بھی ہوجاتی ہے۔
مس نعیمہ۔ آپ اس کےدوستوں سے ملی ہیں مطلب وہ کب سےاس کے دوست ہیں؟؟
والدہ۔۔۔ نہیں لیکن وہیں ٹیوشن سینٹر میں اس کی ان لڑکوں سے دوستی ہوئی ہے۔
مس نعیمہ۔۔۔۔ پلیز آپ اس کے دوستوں پر مثبت طریقے سے نظررکھیں کہ ان لڑکوں کی کیا سرگرمیاں ہیں۔ والدین بچوں کےقریب ہوں تو بچے ضرور اپنی باتیں والدین سے شیئر کرلیتے ہیں۔ امتحانات میں دو مہینے رہتے ہیں آگر وہ واقعی میں اتنا وقت پڑھائی میں لگا رہا ہے تو وہ نظر آنا چاہیے۔
اکر ارسلان کی والدہ کو مس نعیمہ کےجملےذہن میں بار بار دستک دے رہے تھے۔واقعی میں نےتو کبھی دوست بن کر اپنے بیٹے سے پڑھائی اوراس کے دوستوں وغیرہ کے بارے میں کبھی پوچھاہی نہیں۔ رات میں اس نے اپنے شوہر کو تمام بات بتائی اور کہا کہ ہمیں ارسلان کے دوستوں کے بارے میں ضرورمعلوم کرنا چاہیے۔ ۔چند دنوں کی کوشش سے ارسلان کے دوستوں کے بارے میں جو معلومات حاصل ہوئیں وہ چونکا دینے والی تھیں ۔
وہ لڑکےنا صرف نشہ آورچیزیں استعمال کرتے تھے بلکہ بہت سی دوسری برائیوں اور سرگرمیوں میں بھی مبتلا تھےاور مختلف برائیوں میں اب ارسلان بھی آہستہ آہستہ گرفتارہوتا جارہا تھا۔ ارسلان کے والدین نے فورا بیٹے کو اس ٹیوشن سینٹر سے نکال دیا بلکہ اب اسکول چھوڑنےاور لینے بھی اس کے والد ہی آتےاور شکر ادا کرتے کہ بروقت انہیں پتہ چل گیا ،ورنہ نہ جانے اگے کن مشکلات میں انکا بیٹا پھنس جاتا ۔
والدین کو نہ صرف اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظررکھنی چاہیے بلکہ ان کے دوستوں کے بارے میں بھی خصوصی طور پر جاننا چاہیے کہ وہ کون ہیں اور ان کی سرگرمیاں کیا ہیں۔ اولاد اوروالدین کے درمیان فاصلے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ،زیادہ سختی سےوہ اپنی کوئی بات بھی شئر کرنےسے ڈریں گے۔
لہٰذا بچوں کے ساتھ برتاؤ میں میانہ روی اور دوستی کی جھلک کا ہونا مفید ہے۔۔ میرے بچےمجھے اپنے دوستوں اور اسکول وکالج کے بارے میں ہر بات مجھ سے شیئر کرتے تھے ۔اب میری یہ ہی دوستی میری 12 سالہ پوتی کے ساتھ ہے، وہ اکثر اپنی دوستوں ،ٹیچرز اور اسکول کے بارے میں باتیں مجھ سے شئیر کرتی رہتی ہے۔ اس بات سےاس کی والدہ بھی مطمئین رہتی ہے۔ لہٰذا میری سب سے گزارش ہے کہ اس پرفتن دور میں اپنے بچوں کی سرگرمیوں سےبا خبر رہنے کے لئے ان کے قریب رہیں اور اس طرح کا رویہ رکھیں کہ وہ اپنی باتیں اپ سےشیئر کرنے میں جھجھکے نہیں۔




































