گھربنائیے،بگاڑیے نہیں

افروزعنایت

عالیہ باجی میں چلتی ہوں  شوکت انے والے ہوں گےمجھےرات کے لئے کھانابھی بنانا ہے

شہلا (غصےسے)ایک توتم نے اپنے شوہر کو سر پرچڑھارکھا ہے،چھٹی کا دن ہےآج کہیں گھومنےچلتے ہیں اور ایک بات سنو تم بھی کمارہی ہو وہ تمہیں  نہیں کھلا رہا ہے ہروقت  ڈری سہمی رہتی ہو۔ اگر آج شام کی چائے اور رات کا کھانا باہرسے کھالیا توقیامت نہیں  آئے گی۔

نگہت، عالیہ  تمہاری  باجی صحیح  کہہ رہی ہے۔

عالیہ(موبائل فون کی گھنٹی سن کر)شوکت کا فون ہے،ہاں شوکت جی ۔۔ جی میں  گھرپہنچ رہی ہوں (شہلا اورنگہت عالیہ کی بات سن کر دونوں  چلا اٹھیں  ۔ بیوقوف  لڑکی  سرپر چڑھارکھا ہےاسے۔ہر بات میں  ہاں سے ہاں ملا رہی ہو۔ تمہاری کوئی اوقات نہیں(دوسری طرف  شوکت بھی دونوں  سالیوں کی بات سن رہا تھا )

عالیہ(فون بند کرکے)آپ دونوں  کی آواز شوکت تک پہنچ رہی تھی ۔

نگہت تو ہم کون سا تمہارے شوہرسے ڈرتے ہیں ۔سنتا ہےتو سنےاسےدوبارہ فون کرواور زرارعب سے کہو عمیر(بیٹا )ضد کررہا ہے ہم بچوں کو  پارک لے کرجارہے ہیں اس لئے  میں بھی باجی لوگوں کےساتھ  گھومنے جارہی ہوں۔

اس قسم کی صورتحال سے اکثر شوکت کوسامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس نے کئی مرتبہ عالیہ کو سمجھانےکی کوشش کی اکثروہ آفس سےآتا تو گھر کو تالا لگا ہوتا ۔ اکثرکھانا بھی باہر سے کھاتا۔ وہ اسے سمجھانے کوشش کرتا لیکن چند دن کے بعدعالیہ  پھربہنوں کی باتوں میں آجاتی۔ اب توعالیہ نےگھراورشوکت کو بالکل  نظرانداز کر دیا تھا، لہٰذا  اس نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیےعالیہ کی بھابھی کو  فون کیا۔

شوکت ۔۔۔۔ بھابھی میں نے تمام  صورتحال سے آپ کوباخبر کردیا ہے،آپ اسے سمجھائیں، ورنہ پھرمیں انتہائی قدم  اٹھانے پرمجبور ہو جاؤں گا۔

بھابھی ۔۔۔۔۔کیسی ہوعالیہ  فون نہیں اٹھا رہی تھی تم ؟

عالیہ  ۔۔۔۔ ہاں بھابھی میں باجی کی طرف  آئی تھی ۔ نگہت بھی یہی ہیں تو باتوں میں  پتا ہی نہیں چلا۔ آپ بتائیں  آپ کیسی ہیں؟

بھابھی ۔۔۔۔ الحمد للہ،آپ  سب کہاں ہیں آواز کسی کی  نہیں  آرہی ۔  

عالیہ ۔۔۔۔ دونوں  زرابازارتک گئی ہیں ۔ آپ کو تو معلوم ہے شہلا باجی کے شوہر تو یہاں ہوتے نہیں ہیں ۔ اکیلے اسےسارے کام دیکھنے پڑتے ہیں ۔

بھابھی ۔۔۔۔۔ بیٹا لیکن آپ دونوں  کو اپنےگھربھی دیکھنے چاہئیں ۔میرا مطلب ہے شوکت  بھائی  کو تمہاری  زیادہ  ضرورت ہے۔ تم اکثر اپنے اسکول  سے سیدھے شہلا باجی کے گھرآجاتی ہو تمہارے شوہر ناراض ہوجائیں گے۔ اس طرح  تمہاری گھر سےغیر موجودگی  انہیں کہیں اور مائل کر سکتی ہے ۔ تم تین دن سے باجی کےگھر ہو (اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ  اپنی نند کو  کیسے سمجھائے) اس طرح گھر ٹوٹ جاتے ہیں ۔

 عورت کا گھرٹوٹ  جائے تو اس کے لئے بہت سی مشکلات  پیدا ہو جاتی ہیں  ،جسے تم خود بھی جانتی ہو اکیلی طلاق یافتہ عورت ،کیا دوسری  شادی ہونا آسان ہے۔ آج کل تو کنواری لڑکیوں کے لئے رشتےمشکل سےملتے ہیں۔  تھوڑی  دیرکے بعد تمہیں اج  شوکت  لینے آئے گا تم تیار ہوکر بیٹھنا اور ہاں اس سے زیادہ کچھ نہیں  پوچھنا۔

عالیہ  ۔۔۔۔ اس نےمجھے چھوڑنے کی دھمکی دی ہے وہ اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے۔

بھابھی۔۔۔۔۔۔۔ اس نے تو تمہیں سمجھنےکےلئے بہت وقت دے دیا ہے۔ اب اس کا مزید امتحان  مت لو،__

عالیہ  نے سوچا تو بھابھی غلط نہیں  کہہ رہی تھی ۔ لہٰذا اس نےبھابھی کی بات پر عمل کیا، جب شوکت اسے لینے آیا تو وہ بہنوں کے منع کرنے کے باوجود  اس کے  ساتھ  چلی گئی ۔  یہ اس کی زندگی کا  ایک  بہترین اوربروقت  فیصلہ  تھا۔۔۔ بھابھی کے سمجھانے پر شوکت  نے بھی عالیہ کے ساتھ  پہلےسے بھی بہترین  تعلقات  استوار  کیے۔

آج وہ اپنے شوہر بیٹوں  اور بہوؤں کے ساتھ  ایک  پرسکون  زندگی  گزار رہی ہے ،جب اسے اپنے پچھلے طرزعمل کا خیال  آتاہے توشکرادا کرتی ہے کہ بروقت  بھابھی کے سمجھانے پر وہ شوکت کے ساتھ  گھر چلی گئی کیونکہ  بعد میں اسے شوکت نے بتایا تھا کہ اگر تم اس دن میرے ساتھ  نہ آتی تو میں  مصمم ارادہ کرکے آیا تھا کہ  تمہیں  تمہاری بہنوں کےسامنے طلاق دے کر انہی کےگھر چھوڑآوں گا اوراپنا بیٹا بھی  لےاوں گا ۔ اس بات کو یاد آتے ہی وہ  لرزجاتی کہہ شکرالحمد للہ  کہ بھابھی نے مجھے بروقت  فون کرکے سمجھایا تھا ورنہ نہ جانے ۔۔۔۔ اس سے اگےوہ اپنےماضی کے بارے میں  سوچ بھی  نہیں سکتی فوراً پچھلی تمام باتوں کو ذہن سے  جھٹک دیتی۔۔

 

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے