موسم گرما کی تعلیمات اور بچے

افروز عنایت

نازش !-- بچوں کی تو ان شاءاللہ کل سےچھٹیاں شروع ہو جائیں گی،ہمیں سوچنا ہوگا کہ ان کی چھٹیوں کے لئے کیا کرنا چاہیے ؟

 

شبانہ (چھوٹی دیورانی )سارا دن یہ تو سب مل کر ہمیں پریشان کریں گے۔ امیآپ بتائیں نا ان کو کس طرح مصروف رکھیں گے؟؟؟ 

یہ مذکورہ بالا صورتحال اکثر گھروں میں بچوں کی اسکولوں کی تعطیلات کے وقت پیش آتی  ہے کہ اب کیا کیا جائے ۔۔۔ یقیناً والدین کو سوچنا چاہیے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل بھی طے کرنا چاہئے ۔ دیکھا جائے تو اس وقت بچے امتحانات کی سخت محنت کے بعد تھک چکے ہوتے ہی۔ ں اس لئے صبح دیر سے بھی اٹھتے ہوں گے ،بقول اماں کے اس وقت یہ گدھے گھوڑے بیچ کر سوئے ہیں۔  انہیں آرام کرنے دو ، لیکن انہیں ان تعطیلات میں صرف سونا نہیں ہے بلکہ ان قیمتی لمحوں کو ان کے لئے کارآمد بنانا ہے ۔ تفریح تو لازمی ہے لیکن کچھ اور بھی کرناہوگا۔

بیشک ان تعطیلات میں انسان اپنے وسائل کے مطابق بچوں کے لئے تفریح کے مواقع تلاش کر سکتا ہے ،جس کے وسائل اجازت دیں تو اسے ضرور اپنے شہر سے باہر تفریح مقامات پر بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہیے،  اگر یہ ممکن نہیں تو اپنے شہر میں بھی تفریح مقامات بنائے گئے ہیں ضرور لیکر جانا چاہیے اور ایک خاص بات کہ ان چھٹیوں میں اپنے بچوں کی اپنے رشتے داروں سے میل ملاقات ضرور کروائیں یا آپس میں مل کر پکنک وغیرہ کے پروگرامز بھی بنائے جاسکتے ہیں کیونکہ آج کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے عزیز و اقارب سے ملنا بہت کم کردیا ہے، ان چھٹیوں میں بچوں کو بھی رشتے داروں سے ناطہ جڑوائیں اور ان رشتوںکی اہمیت سےبھی آگاہ کریں۔

اور ہاں ان تعطیلات میں والدین بچوں کی عادتیں خراب نہ کریں ۔ یک پڑھی لکھی اور ملازمت پیشہ خاتون کے لئے سنا کہ چھٹیوں میں ان کے بچے ساری رات جاگتے ہیں، کبھی ٹی وی اور کبھی موبائل ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جبکہ اسے خود صبح ملازمت پر جانا ہوتا ہے لہذا وہ سو جاتی ہیں۔ یہ سراسر غلط طریقہ ہے ، آج کل اس دجالی دور میں ہر چیز موبائل میں موجود ہے ، جو بچوں کے لئے تباہی اور گمراہی کا باعث بن سکتی ہے۔  اگر آپ کے بچے رات کو فارغ ہوکر ٹی وی پر کوئی بچوں کی اچھی فلم یا کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں تو اپ بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں اور ایک ادھ گھنٹہ کے بعد انہیں سلانے کی کوشش کریں ۔

میں خود درس وتدرس سےوابستہ رہی ہوں بچوں کی تعطیلات شروع ہوتی تومیں ان کےساتھ کسوٹی ،وغیرہ جیسے کھیل کھیلتی،

 کبھی ٹی وی پر کوئی کارٹون یا بچوں سے متعلق کوئی فلم دیکھتی ،پھر رات کو ایک ڈیڑھ گھنٹہ ضرور اسلامی تعلیمات کے مطابق واقعات وغیرہ سناتی۔ گھر میں اخبار اور کچھ بچوں کی کہانیوں وغیرہ کی کتابیں ضرور آتی  تھیں  جس سے بچوں کو مطالعہ کی عادت بھی پیدا ہوئی ۔یعنی ہر صورت میں آپ کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے، گھر میں اگر بزرگ یعنی دادا دادی وغیرہ ہیں تو ان کی صحبت بچوں کے لئے ایک قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ۔ ان بزرگوں کو ہر وقت صرف نصیحت نہیں بلکہ اپنی دوستی اور اپنی دلچسپ گفتگو سے انہیں اپنے قریب لانا چاہئے ، یعنی دلچسپ طریقے سے قصے کہانیاں، اپنے بچپن کی باتیں وغیرہ ضرور شئیر کرنی چاہئیں اور ہاں بچوں سے ضرور پوچھیں کہ وہ ان چھٹیوں میں کیا کرنا چاہتے ہیں ۔

اس تحریر کو لکھتے ہوئے میرے قریب میری بارہ سالہ پوتی عدینہ بھی بیٹھی ہوئی ہے ۔ میں نےاس سے یہ سوال کیا کہ تم ان چھٹیوں میں کیا کرنا چاہو گی ۔ اس نے فورا کہا کہ ،مستی ، یقیناًیہ اس کی خواہش ہوگی اور ہم سب گھر والے اسے یہ موقع ضرور دیں گے ، جب اسکی پھپھو اپنے بچوں کے ساتھ آئیں گی ۔ یہ بچے ویسے بھی مہینے میں دوتین بارملتے ہیں تو دھماچوکڑی ضرور مچاتے ہیں لیکن گھر کے بڑوں کوں کبھی کبھار ان کی مستی اور شرارتوں کو خوشی سے برداشت کرنا چاہئے۔  یہ شرارتیں یہ مستیاں ان کے بچپن کو ہمیشہ یادگار رکھیں گی۔

ان تعطیلات میں بچوں کو چھوٹی چھوٹی قرانی سورتیں، دعائیں وغیرہ ضرور سکھائیں میری پوتی جس نے قرآن پاک مجھ سے ہی پڑھا ہے ،پچھلے سال میں نے اسے سورہ بقرہ اور سورہ حشر کا آخری رکوع اور آیت الکرسیحفظ کروایا ، الحمدللہ اب وہ رات کو سونے پہلے ان متبرک آات کو پڑھ کر سوتی ہے۔  اس طرح قرانی سورتوں کے حفظ کرنے کے لئے یہ تعطیلات بہترین وقت ہے جوکہ پڑھائی کے دوران مشکل ہوسکتا ہے ۔

اگر مختصر یہ کہوں کہ یہ چھٹیاں بچے کی تربیت کے لئے بہترین وقت ہےتوغلط نہ ہوگا ,یقیناً اپ سب بھی میری بات سےمتفق ہونگے تو آئیں اس مرتبہ ہم اپنے بچوں کی تعطیلات کو اس طرح گزارنے کی کوشش کریں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے