
افروز عنایت
آج ملک کے موجودہ حالات پر ہر محب وطن افسردہ ہےاورغریب ،متوسط طبقےکو مہنگائی کا سامنا ہے ۔ بجلی کے بلوں،پیٹرول کے ساتھ
ساتھ تمام اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہےجس کی وجہ سےپورے ملک میں بے چینی پائی جاتی ہے، لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے لیکن ایوان بالا میں کرسیوں پر براجمان ہستیاں عوام کی مشکلات سے بے خبر اپنے مفادات کی کی فکر میں غرق ہیں ۔اس صورتحال پر صرف جماعت اسلامی پریشان نظر آرہی ہے۔
اس جماعت نے کمر کس لی ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دلوا کر ہی رہےگی اوراس کا اثرآج سب پر واضح بھی ہوچکا ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کو جھنجھوڑ رہی ہے کہ کب تک ظلم برداشت کرو گے اٹھو۔۔۔ نکلو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرو ۔ الحمدللہ جماعت اسلامی عوام کو تو بیدار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔اب ملک کو اس نہج پر پہنچانے والوں کو عوام کے درد کا احساس ہوجائے اور یقینا ً ایسا ممکن ہے ۔ ہم پر امید ہیں کہ ایوانوں تک اس صدا کی گونج پہنچے گی ۔
ان شاءاللہ اور عوام سکھ کا سانس لیں گے
ان شاءاللہ
بیشک اب فیصلہ دھرنے میں ہی ہوگا۔سب نکلیں اورجماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے، اپنا حق لینے کے لئے یہ دھرنا اور آوازاٹھانا ہماری نسلوں کی بہتری کے لئے انتہائی اہم قدم ہوگا۔
اگر اج ہم نہ نکلے اور آواز نہ بلند کی تو تو کل ہم سب کو مزید تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک مزید پیچھے کی طرف چلا جائے گا ۔اس کا واحد حل ایک اسلامی ریاست ہے جہاں سب کے حقوق ملنا لازمی امر ہو۔
اب_فیصلہ_دھرنےمیں_ہوگا
نکلو_اپنا_حق_لینے
نو ٹ :ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )




































