رمضان تزکیہ نفس کا ذریعہ

 افروزعنایت

رمضان المبارک کو امت مسلمہ کا مہینہ کہا گیا ہے کیونکہ اس ماہ مبارک میں  اللہ رب العزت نےہمیں نیکیاں کمانےاورجنت الفردوس میں محل اور باغات

بنانے اور حاصل کرنے  کا موقع عطا  فرمایا ہے،سبحان اللہ

لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اللہ رب العزت کےحکم کےمطابق گزارا جائے۔اس سلسلےمیں اطاعت اللہ اوراطاعت رسول کی پیروی ہی ہمارے نفس کی پاکیزگی کا سبب بنتی ہے۔

یعنی صرف جسمانی طور پر بھوکا پیاسا رہنا اس ماہ مبارک کامقصدنہیں بلکہ صبر شکربرداشت ،تحمل اوراپنی ذات کو برائیوں سے بچانا، اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنا،اس ماہ مبارک کے روزوں کا مقصد ہےجو ہماری زندگی کو اصل راہ پر چلانے کی تربیت کا ذریعہ بھی ہےیعنی رمضان المبارک کو کس طرح  گزارا جائے،یہ تمام سلیبس اور طریقہ ارشادات باری تعالیٰ اور  احادیث مبارکہ سے واضح ہے۔

اس ماہ مبارک کی اسی فضیلت اور اہمیت کی وجہ سےبندگان خدا ماہ  شعبان سے ہی کمر کس لیتے ہیں۔شعبان  مبارک میں ہی مسلمان  ممالک میں  رونق نظر آنا شروع ہو جاتی ہے،مساجد میں نمازیوں کی تعداد بھی بڑھنے لگتی ہے بلکہ وہ لوگ جو سارا سال  نماز میں ناغہ کرتے رہے، وہ بھی جماعت کے ساتھ نماز کا اہتمام کرنے لگتے ہیں۔ کاش کہ یہ  کوشش سارا سال  جاری رکھی جائے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے رمضان المبارک میں  اعتدال کے ساتھ تمام امور کو بحسن خوبی انجام دیا جاسکتا ہے۔

  جیسے عید کی تیاری یا رمضان کی افطار کے کچھ لوازمات اگر پہلےسےتیارکرلئےجائیں تورمضان المبارک کےقیمتی لمحات ہم بازاروں کے چکروں میں  ضائع کرنے سے بچ سکتے ہیں ،اسی طرح  کچھ کھانے پینے کی ضروری  اشیاء بنانا جو محنت طلب  کام ہے،اسے رمضان المبارک سے پہلے نمٹا دیا جائے تو رمضان میں  آسانی سے  کچن کے کام  نمٹ سکتے ہیں تاکہ اس ماہ مبارک کے اصل مقصد سے ہم غافل اور محروم نہ رہیں ۔

اس ماہ مبارک کی اہمیت قرآن پاک کی اس آیت مبارکہ سے واضح ہے کہ

 اے لوگوں جو ایمان لائے ہو تم پر روزہ فرض کردیا گیا ہے جس طرح ان لوگوں پر فرض کردیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں تاکہ تم متقی بن جاؤ

(سورہ  البقرہ  183)

اس ارشاد باری تعالیٰ سے صاف صاف ظاہرہےکی روزہ انسان کوپرہیزگا اورمتقی بناتاہے یعنی تزکیہ نفس کا ذریعہ ہےبشرطیکہ اس ماہ مبارک کو  اللہ رب العزت کے حکم کے مطابق گزارا جائے تو یقیناً یہ برائیوں سے بچنے کے لئے  ڈھال ہے ۔

روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ ہربرائی سے بچنا اور نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے،اس لئے اس ماہ مبارک میں  ہرنیکی کا اجر و ثواب بھی اللہ  بڑھا کر دیتا ہے۔اس ماہ مبارک میں  نہ صرف  عبادات اور قران کی تلاوت کرنے کا حکم ہے بلکہ حقوق العباد کی بھی سختی سے تاکید فرمائی گئی ہے اورمعاملات زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق  انجام دینے کی بھی نصیحت فرمائی گئی ہے۔ شعبان مبارک میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خطبے سے اس کی تمام تعلیم اور طریقہ ملتا ہے لیکن افسوس بے حد افسوس ہم تو اس ماہ مبارک کے آنےسےپہلے ہی دنیاوی دولت سمیٹنے کے  طریقوں میں  الجھے ہوتے ہیں ۔ابھی رمضان المبارک شروع ہونے میں چند دن ہیں ، زرا بازاروں اور مارکیٹوں کا چکر لگائیں ہر شئے چاہے کھانے پینے کی ہویا  اوڑھنے پہننے اورسنورنے کی ہر چیز کے بھاؤ آسمان کو چھو رہے ہیں بلکہ پھل ،سبزیاں  اور بہت سی اشیاء تو بازار سے غائب ہیں۔ اب ذخیرہ اندوز اسے رمضان المبارک میں دگنی قیمتوں میں  بازار میں  لائیں گےجسے ضرورت مند  خریدنے پر مجبوراً راضی ہوجائیں گے،معذرت کے ساتھ کہوں گی کہ ان  کاروباری حضرات میں اکثریت صوم صلوٰۃ کی  پابند نظر آتی ہے ۔باریش ہاتھوں میں  تسبیح لیکن اشیاء کی قیمتیں دگنی، ماپ تول میں کمی  ان کا طریقہ معاش ہےجبکہ مسلمان ممالک تو چھوڑیں غیرمسلم ممالک میں بھی۔اس موقع پر مسلمانوں کے لئےرعایت برتی جاتی ہے،اس موقع پر ہمارے کاروباری حضرات سیل کے نام پرانے سڑیل اور غیر معیاری مال کو خریداروں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

میرا ایک مرتبہ رمضان المبارک سےپہلےقطر جانےکا اتفاق ہوا بیٹا کہنے لگا شاپنگ مال خریداری کے لئے چلتے ہیں۔ ہرچیزپراسپیشل  ڈسکاؤنٹ آفر آئی ہے۔میں نے  بیٹے فرحت سے کہا۔بیٹا ایسے مواقع پر  کاروباری حضرات  ڈسکاؤنٹ کے دھوکے میں عوام کو پرانا اور غیر معیاری  سامان دیکر لوٹتے ہیں ،بیٹے نے کہا امی یہ پاکستان نہیں ہے۔

فرحت بیٹے نے  یقینا ًیہ بات بالکل درست فرمائی تھی،یہی وجہ تھی کہ ان شاپنگ مالز میں  عمدہ معیاری مال رعایتی قیمتوں پردستیاب تھا جس سے مسلم اور غیر مسلم دونوں  فائدہ حاصل کر رہے تھے ۔لوگ دو تین مہینوں کے لئے  راشن  اور کھانے پینے بلکہ گھر کی دوسری ضرورت کی اشیاء بھی خرید رہے تھے جس میں  فرنیچر  وغیرہ بھی شامل تھا۔ کیا ہمارے ملک میں ایسا ممکن ہے ؟؟؟

یہ تو کاروبار زندگی کے بارے میں  ایک چیز کومیں نےآپ سےشئیر کیا ہے پھر تزکیہ نفس؟؟؟؟

دنیاوی حرص کے لئے  ہم آخرت کے منافع سے اپنے آپ کو محروم کررہے ہیں جبکہ اس ماہ مبارک سے حاصل ہونے والی تربیت پر تو سارا سال عمل پیرا ہونا ہی روزے رکھنے  کا مقصد ہے۔الہٰی ہمیں یہ رمضان المبارک تو اپنے حکم اور اپنے نبی کی سنت کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرما ۔آمین

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے