ماں کا پرپل بچوں سے جڑا ہے

افروز عنایت

ناصرہ نےایک سرسری نظر لاؤنچ پر ڈالی۔ ہرشئے اپنی جگہ قرینےسےموجود  تھی ۔گھر بھی صاف ستھرا تھا اورصاف ستھرا کیوں نہ ہو  گھر میں اب

وہ  دو ہی تو بندے تھے۔ وہ اوراس کا شوہرصفائی کرنےوالی خاتون ہفتےمیں دومرتبہ آتی اورصفائی کرکےجاتی اس کی بھی کوئی خاص ضرورت تو نہیں   تھی۔ ہفتے ڈیڑھ  ہفتے بعد  بیٹیاں چکرلگاتیں،  ظاہر ہے ان سب کی بھی اپنی اپنی مصروفیات تھیں،بیٹیوں  کی شادیوں کے  بعد گھرمیں زیادہ ترخاموشی ہی رہتی  تھی ،شکر شعیب کی شادی کےبعد اس کی دلہن آگئی تو کچھ رونق ہوگئی  اورخاص طورپراس کے بیٹے کی پیدائش پر  وہ  کتنی خوش تھی کیوں کہ پوتے کی وجہ سےگھر کی ساری رونقیں گویا واپس پلٹ کرآگئی تھی،منے کی چڑیوں کی طرح چہچہاہٹ ،اس کےننھےننھےسےقہقہوں سےدروریوار بھی چہک اٹھے تھے۔

 انہی دنوں شعیب کا تبادلہ دوسرے شہرمیں ہوگیا،اس نےماں باپ کوبھی وہاں شفٹ ہونے کے لئےزور لگایا لیکن یہ سب اتنا اسان نہ تھا۔

شعیب کےجانےکےبعدپھرسےگھرمیں وہی سناٹا،وہی خاموشی،اس کی تنہائی کےڈر سے اب تو اس کا شوہر اسلم بھی  اپنا  زیادہ وقت گھر پر ہی گزارنے لگا تھا لیکن جب بھی وہ گھر میں تنہا ہوتی اپنے بچوں کےبچپن کو یاد کرتی اور ان کی چھوٹی چھوٹی  شرارتوں کو یاد کرکے خود بخود  مسکرا دیتی۔ 

آج کتنے  عرصے بعداسلم اپنےدوست کےساتھ کہیں گیاتھایہ کہہ کرگیا کہ مجھےآنےمیں کچھ دیرہوجائےگی،لہٰذا تم کھانا کھالینا ،بھوک تو اسے  نہیں تھی  لیکن پھر بھی  اس نے فریج میں سے دوپہر والے سالن میں سے تھوڑا سا  نکال کر  مائیکرو ویو اون میں گرم کیا ،دوپہر کی بچی ہوئی  روٹی سے جیسے تیسے دو تین نوالے کھائے ،  نماز عشاء پڑھ کر بستر پر آکر لیٹ گئی ، پھر وہی سہانی سوچیں تھیں اوریادیں تھی جو اس کی  تنہائیوں  کو کم کرنے کی کوشش کرتیں۔

یہی  گھرچند سال پہلےتک بچوں کی آوازوں سےگونجتارہتا تھا ،تھوڑی سی بات پران کا لڑناجھگڑنا،یہ میرا ہے،یہ تیرا ہے،تمہیں نہیں دوں گا،امی آپ نے اس چڑیل کو چوڑیاں  بھی لےکردی ہیں مجھےکچھ نہیں لے کر دیتی ہیں (وہ بچوں کی باتیں یاد کرکےمسکرا دی۔

اندر سے دوسری  بہن چیختی ہوئی آتی ۔۔امی اسے بھی لا کر دیتیں چوڑیاں تویہ پوراچڑیلا لگتا،پھردونوں بہنوں کےقہقہوں سے گھرچہک اٹھتا۔ امی دیکھیں اس نےمیرا پنسل باکس لے لیا،امی ابھی ایک کیس بھی حل نہ کر پاتی تو دوسرا پیش کردیا جاتا۔

خدا کےلئےبس کرو اب یہ لڑناجھگڑنااب تم لوگ  بڑے ہوگئےہو۔چھٹی کادن توتم لوگ میراسرکھاجاتےہوتم لوگوں کی تو چھٹی ہی نہیں  ہونی چاہیے اور  اف کتنا گند پھیلایا ہےتم تینوں نے۔چلو آٹھو تہنیت جھاڑو  لگاؤ  تم۔ واہ میں  کیوں لگاؤں جھاڑو،یہ شعیب سارا گند  پھیلاتا ہے  ،اس لاڈلے سے کہیں وہ جھاڑو  لگائے۔ 

وہ کروٹ بدل کر دوسری طرف منہ پھیرکرلیٹ گئی

امی کیا پکایا ہے

ارے بھئی مرغی کا سالن بنایا ہے

نہیں  مجھے برگر بنا کر دیں

امی مجھے بھی۔۔۔پیچھےسےتہنیت چیختی آتی

لیکن مجھے آلو کا پراٹھا چاہیے۔۔۔یہ دوسری بیٹی کی فرمائش  تھی

سارا دن ان تینوں کے  نخرے ہی ختم نہیں ہوتے،دن میں  دوتین ڈشز اورالم غلم توضروربناناپڑتی ہیں پھربھی ان کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتیں،خیران کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کو  بھی اچھا کھانے کو مل جاتا تھا اورآج ایک سالن بنتاہےتوتین دن تک چل جاتا ہے صرف پیٹ بھرنا ہی مقصد ہوتا ہے۔

اب کوئی کھانےوالا ہی نہیں اورنہ کوئی فرمائشیں کرنےوالا۔وہ اپنے بچوں کی باتیں یاد کرکےلطف اندوزبھی ہورہی تھی اورآنکھوں میں آئی نمی کوانگلیوں کےپوروں سےصاف بھی کرتی جارہی تھی۔  

دل سے ایک آواز آئی   

کتنےحسین دن تھے،اگرچہ میرےسارے لمحے،خوشیاں محنت مشقت،فکرسب ان ہی کےلئےتھیں لیکن اس تھکاوٹ میں بھی اس غصےمیں بھی ایک سکون تھا ،راحت تھی۔

 رات کو تینوں بھائی  بہن ماں باپ کے پاؤں دباتےاوروہ انہیں کہانیاں سناتی توسارےدن کی تھکن جیسے دور ہوجاتی تھی۔

وہ مسکرا دی یہ حسین یادیں ہی اب اس کا سرمایہ تھیں،اس وقت دل کی گہرائیوں سے  اپنے بچوں کے لئے  دعائیں  نکلیں، اے مالک  میرے بچوں  کو حفظ و اماں میں  رکھنا زمانےکی  گرم سرد ہواؤں سے بھی بچا کر رکھنا۔ 

فون کی گھنٹی پر وہ فورا متوجہ ہوئی ،یقینا  ًشعیب کا  فون ہوگا۔  

السلام علیکم  امی! کیسی ہیں۔۔ 

بالکل ٹھیک ،بیٹےکی آواز سن کراس کے چہرے سے ساری اداسیاں مٹ چکی تھیں۔ وہ ہنس ہنس کر  سب کا حال احوال  پوچھ رہی تھی ،چند لمحےپہلے والی ناصرہ  کو اس نے کہیں چھپا دیا تھا  کہ اس اداس ماں کی اداسی کو  محسوس کرکے اس کا بیٹا نہ اداس ہوجائے ، شایداسی کو ماں کی ممتا کہتے ہیں جو مرنےتک بچوں کی لئےٹھنڈی چھاؤں ہوتی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے