
افروزعنایت
چند دنوں سے میڈیا پر امریکی صدر کے عرب ممالک کے دوروں کے بارے میں خبریں اور وڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں ہمارے یہ عرب مسلمان حکمران اس اسلام دشمن
ظالم امریکی صدر ٹرمپ کے آگے پیچھے بچھے چاپلوسی کرتے دکھائےجارہےہیں,یہی نہیں بلکہ اس پر اربوں ڈالرزکےانعامات کی بارش کی جارہی ہے.اس فلسطینیوں کے قاتل پر ڈالرز کی بارش کرتے وقت انہیں ہمارے فلسطینی اور غزہ کے زخمی بھوک سے تڑپتے بچے نظر نہیں آرہے ،یہ بے حس حکمران یہود ونصاری ٰاور کفار کی دوستی میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ اپنی خواتین کو بھی ان کے سامنے لانے سے نہیں شرماتے،اس دشمن اسلام کے استقبال کے لئے اپنے دیس کی خواتین کو پیش کرنا انتہائی زلت اور رسوائی کا فعل ہے جو بال کھولے لہرا لہرا کی اس قاتل کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں ۔ ماضی میں عرب اس قدر غیرت مند انسان تھے کہ جس سواری پر ان کے گھر کی خواتین سفر کرتی تھیں اس پر اس کے اوپر کسی نا محرم کو بیٹھنے بھی نہیں دیا جاتا تھاجبکہ آج ان کے گھر کی شہزادیاں سرعام ان قاتلوں سے مصافحہ کرتی اور مسکراہٹیں بکھیرتی نظر آتیں ہیں ۔استغفرُللہ ـ
جبکہ میرے رب العزت نے آج سے ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہمیں ان دشمنان اسلام کی سازشوں سےخبردار کردیا تھا ـ
قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے سورہ المائدہ کی آیت نمبر 51 پر پہنچی تو آج کے ہمارے یہ حکمران آنکھوں کے سامنے آتے گئے،
اس آیت میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
اے ایمان والو مت بناؤیہود ونصاری ٰکو دوست، وہ آپس میں دوست ہیں،ایک دوسرے کےاورجو کوئی تم میں سے دوستی کرے ان سے تو وہ انہی میں سے ہے ۔
ذہن میں ایک دم خیال ابھرا کہ آج فلسطین کے حالات اور مسلمانوں کی ان سےلاتعلقی کی وجہ یہی یہود ونصاری ٰسے دوستی ہی توہے۔آج ہم اس دوستی کو نبھانے کے لئے اس قبلہ اول اور یہاں کے مسلمانوں کی مدد کرنے سے ہچکچارہے ہیں اور آگے نہیں بڑھ رہے ہیں جس کے بارے میں اللہ رب العزت نے اس آیت کریمہ میں کتنے واضح الفاظ میں ایمان والوں کو یعنی امت مسلمہ کو ان سے دوستی کرنے سے روکا ہے بلکہ ان کے قتل کا حکم بھی فرمایا ہے ۔اسلام تمام بندگان خدا کے ساتھ انصاف اور بہترین سلوک کی تاکید کرتا ہے، ان کے حقوق کی پاسداری کا حکم دیتا ہے لیکن ان سے دوستی سے منع فرمایا گیاہے اور قتل کا حکم دیا ہے ،اس دوستی سے ایمان والوں کو کیوں منع فرمایا گیاہے ؟؟ اس کے نتائج اور اس کی وجہ آجکل کے حالات سے عیاں ہیں ۔ 57 مسلم ممالک کی متحد افواج اور مسلم ایٹمی طاقت خاموش تماشبین ہیں ۔اور سب سے بڑی طاقت ایمان کی ہے ،اگر ہم سچے مومنین کی جماعت میں سےہیں تو ہم ہتھیاروں کے محتاج بھی نہیں ہوسکتے ۔
ماضی میں مسلمان لشکروں نےتمام غزوات اورجنگوں میں بےسروسامانی بغیر جنگی ہتھیاروں کے باوجود دشمنان اسلام کو شکست دے کر پیچھےہٹنےپرمجبورکردیا ۔تاریخ ان فتوحات کی گواہ ہے پھر آج کس بات کا ہمیں خوف ہے ،کیا ان طاغوتی قوتوں کی دوستی راہ کی رکاوٹ ہے ۔یہ نام نہاد حکمران طبقہ کبھی مندروں میں دیئے جلاتے نظر آتاہے تو کبھی گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجاتا ۔اگر ہم ایمان والوں میں شامل ہیں تو ہمیں ان دجالی قوتوں کی دوستی کے چنگل سے نکل کر فلسطینیوں کا بھرپور طریقے سے ساتھ دینا ہوگا، اس جہاد میں اپنے اپنے وسائل کے مطابق ہمیں شامل ہونا ہوگا۔
اس وقت اہل غزہ جس طرح ان ظالموں کےنشانے پرہےصرف اللہ رب العزت کی مدد ان کےساتھ ہے،ورنہ ان کا دیس خالی کھنڈربن چکا ہے۔بنیادی ضروریات سےمحروم ہو چکے ہیں،یہاں تک ان کے ہسپتالوں کو بھی تباہ و برباد کر چکے ہیں۔ زخمی جانیں جو آج طبی سہولیات سے بھی محروم شہر میں بھٹک رہی ہیں ،کوئی ان کا پرسان حال نہیں سوائے اللہ رب العزت کی ذات کے ـ
لہذا ہمیں ہر صورت میں اپنے ان بھائیوں کا ساتھ دینا ہوگا،مسلمان تو ایک جسم کی مانند ہیں جسم کےایک حصے کو درد ہو تو پورے جسم کو محسوس ہوتا ہے ، تو ہم اس درد کو کیوں محسوس کرنے سے قاصر ہیں ۔
امت مسلمہ کے حکمرانوں سے زیادہ توان کےعوام ہیں جواپنےطور پراس جہاد کا حصہ بنےہوئےہیں،جی ہاں آج جس طرح صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے، وہ قابل تحسین بات ہے ،صرف پاکستان میں ہی ایک اندازے کے مطابق ان کی مصنوعات کی مانگ چالیس سے پینتالیس فیصد کم ہوگئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان چراغوں میں ابھی بھی تیل ہے ،ہم اتنے بھی بے حس نہیں ہوئے ہیں کہ اپنوں کے درد کا احساس نہ کریں ۔اس نازک وقت میں کچھ علماء کرام ،جماعت اسلامی اور پاکستانی عوام اہل غزہ کے ساتھ ہیں جو کہ قابل تحسین بات ہے ۔ماشاءاللہ
اسی طرح کچھ دوسرے اسلامی ممالک سے بھی فلسطین اور اہل غزہ کےلئےآوازبلند ہوتی جارہی ہے،اس کا مطلب ہے کہ ہم مردہ دل اور ہم بے حس نہیں ،ہمارا ایمان ہے کہ مسلمان ہی غالب ہوں گے ۔ان شاءاللہ
پچھلے جمعہ کو فلسطینی امام محمود الحسنات نے اپنی زندگی کا مختصر ترین جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ" اگر 50،000 شہداء ،70000 زخمی اور 2000000 بے گھر لوگ میری امت مسلمہ کو نہیں جگا سکتے تو میرے الفاظ کا کیا اثر ہوگا اور کیا کہوں اور کس سے کہوں اپنی صفیں سیدھی کریں چلیں نماز شروع کرتے ہیں "
بیشک امام صاحب نےبالکل درست فرمایا ،زراسوچیں کہ کیا ہم مسلمان ہیں۔اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرنے کا دعویٰ کرنے والے یہود ونصاری ٰکو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،ان کی دوستی کا دم بھرنے کی وجہ سے اپنے مسلمان بھائیوں کے درد سے غافل ہیں۔ تقریباً دو سال سے فلسطینیوں پر بم برسائے جارہے ہیں اور ہم خاموش ہیں ،یہ وقت جہاد ہے۔ ایسے ہی لمحوں میں مسلمانوں کو سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ کر دشمنان اسلام کےخلاف جہاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یہ دجالی قوتیں اللہ اور اس کے مسلمان بندوں کے دشمن ہیں۔لہٰذا پوری امت مسلمہ کو ان یہود ونصاری سے جہاد کے لئے تیار رہنا ایمان کی دلیل ہے ـــ
بیشک اللہ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو (ظلم کے خاتمے اور حق کی مدد کے لئے) اس کی راہ میں( یوں) صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہوں ـ




































