
افروز عنایت
عطیہ !ــ حاجی صاحب ابھی توعیدمیں پندرہ سولہ دن ہیں۔ آپ کو ابھی سےبکرےلینے کی لگی ہوئی ہے ۔گرمی بھی زیادہ ہے،مہربانی کرکے ابھی تو
جانور نی لیجئے گا ــ
عالمگیر !ـــ سامنےاشرف صاحب کےبکرےآگئےہیں،پچھلی گلی میں تیمور بھائی نےگائے بھی خرید لی بلکہ کہہ رہے تھےکل تک وہ دوبکرے بھی لےآئیں گے ، پھر ہم کیوں پیچھے رہیں ؟
اگلےدن بیوی کےمنع کرنےکےباوجودعالمگیردوتوانا بھاری بھرکم بکرے لےآئےکہ کہیں ہم نہ دوسروں سے پیچھے رہ جائیں ۔
کیا ایسی قربانی سے کچھ حاصل ہوگا یا خالی ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔
صرف نمود و نمائش اور دکھاوے کے لئے کوئی بھی عمل بارگاہ الٰہی میں قابل قبول نہیں ہوتا ،چھوٹی سی چھوٹی نیکی بھی اخلاص کی وجہ سے وزن رکھتی ہے ۔جیساکہ حدیث مبارکہ ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔اس سے ظاہر ہے کہ عمل کتنا ہی بھاری کیوں نہ ہو اگر اس میں اخلاص نہ ہو اور دکھاوے لئے کیا جائے تو وہ بارگاہ الٰہی میں قبول نہیں ہوگا ،سمجھو کہ ضائع گیا وہ عمل یا وہ نیکی ۔۔۔
ہر نیک کام رب العزت کی رضا کے لئے کرنا افضل ہے،اسی شخص کےلئے کامیابی ہےجونفس کی پاکیزگی اورتقویٰ کومقدم رکھےگا ـ
جیسا کہ سورہ الشمس کی آیت نمبر 9 میں ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ یقیناً فلاح پا گیا وہ شخص جس نےاپنےنفس کوپاکیزہ بنایا ـــ
اس مذکورہ آیت ربانی یعنی حکم الٰہی کی پاسداری ہم میں سے کتنے لوگ کر پاتے ہیں، الحمدللہ ہمیں ہمارے چاروں طرف صوم صلوٰۃ کے پابند ،ہاتھوں میں تسبیح لیے رب العزت کی حمد وثناء کرتے لوگ کثرت سے نظر آتے ہیں، ان میں سے کئی حج کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں لیکن وہ اندر سے اپنے نفس کی غلامی میں جکڑے ہوتے ہیں ۔ اپنے نفس کو خوش کرنے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نیکی کرتے ہیں ۔ کیا ہم اس طرح اپنے رب کو راضی کر پائیں گے جبکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔




































