
افروزعنایت
زینت !ــ ( اپنی سب دوستوں کی طرف دیکھ کر)جہاں تک میرے علم ہےمیں اسےکافی عرصےسےجانتی ہوں،انتہائی مفلسی کی حالت میں بھی صبروشکر
سے زندگی گزار رہی ہے۔کبھی اس نے کسی کےسامنےہاتھ نہیں پھیلایا۔اس کےبچےمیرے پاس قرآن بھی پڑھنےآتےتھے۔اب بڑی بیٹی کی شادی عید کےبعد ہے ، جیسے تیسےبیچاری نےکچھ تیاری توکرلی ہے۔اب شادی کےلیےکھانےپینےکاانتظام کرنا باقی ہے (کچھ سوچ کر) اس سلسلے میں ہم بہنیں اس کی مدد کر سکتی ہیں۔ میرے خیال میں پچاس ساٹھ لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام ہم بہنیں مل جل کرکرسکتی ہیں،اگر کوئی اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہے تو خاموشی سےمجھےبتا دینا۔اس طرح ہم سب مل کر اس کی مدد کرسکتےہیں ـ
نبیلہ رات میں کام کاج سےفارغ ہوکرسونےکےلئےاپنےپلنگ پرلیٹی تواسےاپنی دوست زینت کی بات یاد آگئی۔کیاہم اس نیکی کےکام میں شریک نہیں ہوسکتے ؟؟ مگر کیسے،ہاں یہ بھی ممکن ہے ۔قربانی کےگوشت میں سےہم اس کی مدد کر سکتے ہیں ۔اسےاپنےاس فیصلےپراطمینان ہوا اور وہ سکون سے سو گئی ــ
حنیف!ــ لیکن یہ کیسےممکن ہے۔۔
ہمارے اتنےسارےرشتےدارہیں پھرآس پڑوس نوکرچاکران کاحصہ،اپنےگھرکےلئےبھی حصہ نکالنا ہے ـ
نبیلہ !ـ حنیف ہمارےسارےرشتےدارماشاءاللہ خودبھی قربانی کرتےہیں لہٰذاانہیں ہمارے قربانی کےگوشت کی ضرورت نہیں،ہم اپنےگھرکےلئےبھی زیادہ نہ رکھیں ،ہاں غریب اورمسکین زیادہ مستحق ہیں،ان کوکچھ دیں،مناسب یہی ہے کہ ہم ایک بڑا حصہ قربانی کے گوشت میں سے اس خاتون کو دیں۔ اس طرح اس کی مدد بھی ہو جائے گی ۔
ویسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی تو ہمیں یہ بھی سبق سکھاتی ہےکہ ہم اپنی ضروریات پردوسروں کی ضرورت کوترجیح دیں ــ
اس طرح زینت کی کوششوں سے اس لڑکی کی شادی کی دعوت کےلئےتمام انتظامات مکمل ہوگئے کیونکہ کسی نےقربانی کا گوشت ،کسی نے چاول ،اور کسی نے باقی لوازمات کے لئےکیش رقم دی ــاگرچہ دینے والوں (مدد کرنے والوں )پرزیادہ بوجھ نہیں پڑا لیکن اس غریب خاندان کا بوجھ کافی حد تک کم ہوگیا ـ
اتنا تو ہم سب کر سکتے ہیں،لہٰذاچھوٹی چھوٹی نیکیوں کو اخلاص کے ساتھ کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔




































