
افروز عنایت
امی ،دادو آپ لوگ دعا کریں آج پھرایک جگہ انٹرویو کے لئےجاناہے،امی کی آنکھیں نم ہوگئیں،عبید ماسٹرز کرنے کے بعد دو سال سے ملازمت تلاش کر رہا تھا ، لیکن ہر جگہ ناکامی
نے اسےاب توتھکا دیاتھا ۔باپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد مختصر پینشن سےاس مہنگائی میں گھرکےاخراجات پورے کرنا ناممکن ہو گیا تھا۔ امی آس پڑوس کے بچوں کےکپڑے سی کر دونوں چھوٹے بچوں کی اسکول کی فیس کےلئےمشکل سے پیسے بچا پاتیں۔بوڑھی دادی کے علاج کےلئے رقم کا بندوست کرنا ،یہ ساری باتیں اس کے ذہن پر دستک دیتی رہتیں۔ پچھلے دنوں اسے ایک معقول تنخواہ پر ملازمت مل رہی تھی لیکن اس میں جو کام اسے سونپا جارہا تھا وہ وطن عزیز کی عزت و ناموس کے خلاف تھا لہٰذا اس نے صاف انکار کر دیا اور بحیثیت مسلمان وہ یہ غلط کام جس میں جھوٹ اوردھوکے سےگھٹیا مال کا سودا کرنا اوراسےبیرون ملک بھیجنا اسےمنظور نہ تھا، جس کے لئے اسے ایکسٹرا کمیشن کی بھی آفر دی گئی ۔
اللہ رب العزت بڑا منصف و مہربان ہے وہ اپنے بندوں پر ستر ماؤں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ لہٰذاایک مہینےکےاندر ہی اسے ایک اچھی ملازمت مل گئی ۔آج نہ صرف اس کا اپنا دل مطمئن تھا بلکہ والدین کو بھی بیٹے پر فخر تھا کہ ہمارا بیٹا نہ صرف دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا اہل ہے بلکہ ایک محب وطن پاکستانی بھی ہے ۔ماشاءاللہ




































