
افروز عنایت
اس تصویر کو دیکھ کر خودبخودآنکھیں آنسوؤں سےبھیگ گئیں ۔معصوم سی جان ،دس بارہ سال کا یہ بچہ جو اپنے پورے خاندان سے محروم ہو چکا ہے ۔ یہ کوئی اس نوعیت کی واحد
تصویر نہیں بلکہ جب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا ہے ، لمحہ بہ لمحہ اس قسم کی تصاویر اور خبریں سامنے آرہی ہیں ـ یہ عذاب الہٰی ہے یا قیامت صغریٰ ۔۔ یا اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔آمین
جی ہاں گزشتہ چند روزسےخیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں سیلاب کی وجہ سےالمناک بلکہ درد ناک واقعات نےپورے پاکستان کےعوام کودکھی کردیاہے۔میڈیا پرافسوسناک خبروں اور وڈیوز کی بازگشت نے ہر ایک کو پریشان کردیا ہے،رب العزت سب کو اپنی امان میں رکھے اور ایسی آفات سےسب کو محفوظ رکھے ــ
خیبر پختو نخواکے یہ سیلاب سےمتاثرہ علاقے پاکستان کا حسن ہیں لیکن افسوس قدرت کے حسین مناظر اور وہاں کے مکین اس وقت سیلاب کی اذیت ناک صورتحال سےدو چارہیں جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ سیکڑوں افراد ،ان کا مال و متاع ،گھر باراسکول دکانیں کاروبار سب اس سیلاب اور طغیانی کی نذرہوچکے ہیں ۔افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ متاثرہ علاقوں کو پہلے سے ہی خبردار کر دیا گیا تھا پھر کیوں لاپروائی برتی گئی ۔ نہ صرف مقامی لوگ بلکہ سیاح بھی اس مشکل صورتحال کی لپیٹ میں آگئے ۔
بے شک یہ دنیا فانی ہے ،ہم سب کو لوٹ کے اپنےرب کےحضور حاضر ہونا ہے،جہاں ہمیں دنیامیں کیےگئے،ہرعمل پر جواب دہ ہونا ہوگا ۔انسان دنیا کی کامیابی حاصل کرنےکےلئےتگ ودو میں لگا رہتا ہے ،یہاں تک کہ نفس کی غلامی سے اسے فرصت نہیں ملتی، جس کی وجہ سے وہ اپنی آخرت کی زندگی سے بھی غافل ہو جاتاہے۔یہ خیبرپختونخواکا سیلاب اور برسٹ کلاؤڈ جو اللہ کی واضح نشانیاں ہیں ۔ہمارے نفس کوجھنجھوڑنےکےلئےکافی ہیں کہ اگلا لمحہ ملےنہ ملے۔اللہ ہرشئےپرقادر ہےایک لمحےمیں سب کچھ ختم کرنے کی قدرت رکھتا ہے ۔ یہ عذاب الہٰی کی ایک ادنیٰ سی جھلک ہے جو ہم سب کو جھنجھوڑکےلئےہےکہ ہوش میں آجاؤ ،محتاط ہو جاؤ اب بھی تمہیں موقع دے رہا ہوں ۔غفلت اور گناہوں کی دلدل سے اپنے آپ کو بچا لو ، رب العزت کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لو۔ابھی تو تمہاری سانسیں چل رہی ہیں ،بیدار ہو جاؤ اور اپنی آخرت کو سنوار لوتاکہ وہاں جاکر پچھتانا نہ پڑے ۔




































