
افروز عنایت
لاکھوں درود وسلام میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر ماشاءاللہ رب العزت نےکائنات میں روشنی اوراجالا پھیلانےکےلیےآپ کو مبعوث فرمایا جہالت اور گمراہی میں ڈوبی
اس دھرتی میں اجالا پھیلانے کے لیے جن خوبیوں سےآراستہ کسی ہستی کی ضرورت تھی،وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات اقدس تھی،اللہ رب العزت نےآپ کوہرقسم کی صفات سے آراستہ کرکے اس جہاں میں جلوہ افروز کیا۔ایسی اعلیٰ صفات جن کےذریعےامت مسلمہ کوہرقسم کی تعلیم و تربیت مل سکتی ہے،اسی لئےہمیں اتباع رسول کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے،سبحان اللہ
ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اوراپنےعملوں کوباطل نہ کرو(پارہ 26)یعنی آپ کےاسوہ کی پیروی لازمی ہےاوراسی میں ہماری بھلائی ہے ،آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کےتمام اسباق سے ہمیں بھر پور فائدہ حاصل ہوتا ہے۔زندگی کو بہترین انداز سے گزارنے کے لیے آپ کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی صحت کے لئے بہترین اصول بتائے ہیں جیسا کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے بیماری اور دوا دونوں چیزیں اتاری ہیں اور ہر بیماری کےلیے دوا بنائی ہے پھر اگر تم بیمار ہو جاؤ تو دوا کیا کرو اور حرام چیز سے دوا نہ کیا کرو؛(ابو داؤد)
اسی طرح حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےفرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اےعلی یہ (کھجور) نہ کھاؤ کہ تم کمزور ہو؛ پھر میں نے چقندر اور جو تیار کیا حضور اکرم نے فرمایا؛ اے علی اس میں سےکھالو یہ تمہارے موافق ہے(ترمذی ؛ ابن ماجہ)
موجدہ طب کی روشنی میں جدیدریسرچ سےچقندر اور جو کی افادیت سےہم سب واقف ہیں کہ یہ دونوں چیزیں ہیمو گلوبن کےلیےاورجسم کی قوت اور طاقت کوبڑھانےکےلئےاہم قدرتی اجزاء ہیں۔اسی طرح آپ نے بھوکے رہنے کو پسند نہیں فرمایا اور مومن کا قوی ہونا پسند فرمایا ہے۔ مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے کہ آپ نے فرمایا کہ مومن قوی (قوت والا) مومن ضعیف (کمزور) سے بہتراورخدا کو زیادہ پیارا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات اور نفس کو بے جا تکلیف اور پریشانی سے بچنے کی تاکید فرمائی ہے۔ ترمذی شریف کی حدیث مبارکہ ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں لائق مومن کو کہ اپنے نفس کو ذلیل کرے،صحابہ کرام نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مومن اپنے نفس کو کیوں کر ذلیل کرتاہے؟؟ آپ نےفرمایاجس بلا کو سہار نہ سکے اس کا مقابلہ کرے ،یعنی جان بوجھ کر اپنی ذات کو مشکل میں نہ ڈالے جواپنی طاقت میں نہ ہواس مشکل سےاپنی ذات کو بچائے،سبحان الله
اس مختصر جائزے سےاندازہ لگائیں کہ اللہ کے نبی پاک کو رحمت العالمين کے درجے پر فائز کیا ہے وہ کیوں؟؟یہ رحمت العالمين کی اپنی امت سے ایک چھوٹی سی محبت کی تصویر ہے، آپ صلی للہ علیہ والہ وسلم تو سراپا رحمت تھے ،وہ تو مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کی بھلائی کے خواہاں تھے ،دشمنوں سے بھی بہترین سلوک فرماتے۔ آپ کی اپنی امت سے محبت اور رحمت کی سب اعلیٰ مثال یہ ہے کہ ہمیشہ اپنی امت کی بخشش کےاللہ رب العزت سےگڑگڑا کر دعا مانگتے اور آخرت میں آپ کی رحمت کی تجلی امت مسلمہ کو شفاعت سے بہرہ مند کرنا ہوگی ۔انشاءاللہ سبحان اللہ




































