
افروزعنایت
زمانہ جاہلیت میں سب سےذ لت آمیزاورحقیرعورت کی ذات کو سمجھا جاتا تھا گویاعورت خاندان کے لئےسیاہ دھبہ ہو۔معاشرے کی اس سب سےمظلوم
ہستی کو دین اسلام نے نہ صرف عزت وتوقیربخشی بلکہ اسےوہ تحفظ عطا کیا گیا جس کی مثال کسی مذہب اورمعاشرےمیں نظرنہیں آتی۔
حق مہرکےساتھ وراثت میں اس کاحصہ مقررکرکےگویازمین پر ٹکنےکےلئےاس کےپاؤں مضبوط کردیےگئےــپھرجس طرح کسی اہم،خوبصورت اورقیمتی شئے کو چور لٹیروں،سے محفوظ رکھنےکےلئےخاص خیال اور حفاظت کےلئےبندوست کرنا لازمی شرط ہے ،اسی طرح اس کو اسلامی معاشرے میں ایک انتہائی اہم مقام حاصل ہے کہ اسے مکمل ستر پوشی اورحجاب کا حکم دیا گیا گویا اسے معاشرے کی سب سے عظیم ہستی کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔ زمانہ جاہلیت کی اس ٹھکرائی ہستی کو باندی سےملکہ بنادیا گیا۔دائرہ اسلام میں داخل ہوکر تعلیمات اسلامی سے آراستہ اور عمل پیرا ہو کر اس کا ہر روپ نہ صرف قابل احترام بلکہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے،چاہےعورت ماں ہو،بہن ،بیٹی یا بیوی ہو ہر روپ اس کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ، انکے حقوق کی ادائیگی اسلامی معاشرے کی علامت اور خوبصورتی ہے بلکہ اسلام نےتو غیر عورتوں کے لئے بھی عزت وتکریم دینے کا حکم دیا ہے ــ عورت زات کو یہ ساری نعمتیں اور اعزازات صرف دین اسلام نے عطا فرمائی ہیں ــ
دنیا کی کسی مذہبی کتاب میں عورتوں کےلئےکوئی مخصوص چیپٹرنہیں لیکن قرآن پاک کی پوری سورۃ النساء خواتین کے نام اور احکام اور ہدایات کے بارے میں ہے ، احادیث مبارکہ میں بھی عورتوں کے حقوق کےبارے میں خاص تاکید فرمائی گئی ہے ــچاہےماں ہو بہن بیوی ،بیٹی یا کوئی بھی عورت ہو اس کی عزت اور احترام لازمی قرار دے دیا گیا ہے،ماشاءاللہ
مختصر یہ کہ اسلام نے عورت کو حیا وحجاب کے خوبصورت زیور سے سنوار کر اسےگھرکی باندی سےاٹھا کرملکہ بنادیاہے،سبحان اللہ




































