
افروزعنایت
جی ہاں حیا نہیں تو کچھ بھی نہیں بلکہاس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں کیونکہ جس میں حیا نہیں تو وہ ہر بدی اوربرائی کو کرنے سے ہچکچائےگا نہیں ۔
آج ہماری اس ارض پاک میں ہر قسم کی بدی و برائی پروان چڑھ رہی ہے جس سے بچنےکےلئےآج سےساڑھےچودہ سوسال پہلےاللہ رب العزت کےآخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے اور ہمیں جہالت و گمراہیوں اور بے حیائی کی ذلتوں سے نکال کر پاکیزہ معاشرہ عطا فرمایا لیکن افسوس بے حد افسوس کہ ہم ان تعلیمات اور احکام الٰہی کے برعکس اپنی زندگی جی رہے ہیں ۔
بے حجابی بے حیائی نے پورے ماحول کو اپنی لپیٹ میں لیاہواہے،جس میں دن بدن اضافہ رب العزت کی ناراضی کاسبب ہےجس کی جھلک ہم پچھلے دنوں دیکھ چکے ہیں ــدیکھا جائے تو اس بے حیائی کو پروان چڑھانے میں سب سے زیادہ ہاتھ میڈیا کا ہے ۔ مغربی ممالک کی تقلید اور ریس میں ہر برائی مسلمان ممالک میں بھی پروان چڑھ رہی ہے جسےجدیدیت کا نام دیا جارہا ہے کہ ہم ماڈرن اور کھلے ذہنوں کے مالک ہیں ۔اس بے حیائی نے سب سے زیادہ ہماری نئی نسل کو اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے ، مختلف چینلز نے اپنی مانگ بڑھانے کے لئے پہلے خواتین کی ستر پوشی اور حجاب کو نشانہ بنایا ،پھر بہیودہ جملے اور مرد و خواتین کا میل جول بغلگیر ہوناسرعام پیش کیا کہ دور دور تک شائبہ ہی نہیں ہو رہا ہے کہ یہ سب مسلمان ہیں ، ابھی مزید گمراہی کی راہیں کھلتی جارہی ہیں جو ہمارے معاشرے کی پاکیزگی کوتار تار کردیں گی ۔نئے بے حیائی کے پروگرام سامنے آتے جارہے ہیں جو پچھلوں کو مات دیتے جارہے ہیں ،انہی بہیودہ نشریات میں عنقریب پیش کیا جانے والا شو لازوال عشق جس کا کچھ سامعین بے چینی سے انتظار بھی کر رہے ہیں ، شو کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس پروگرام کی میزبان مختصر لباس میں اس شو کے بارے میں بڑے فخریہ انداز میں بیان کر رہی ہیں ـ
یہ شو خاندانی نظامِ کےپرخچےاڑانےکےلئےایک اینٹ ہےاورخصوصاً نوجوان نسل کی بربادی کےلئےکھلا اشتہارہے،اس لئےخدارااپنااپناحصہ شامل کریں اور اس بے حیائی کی روک تھام کے لئے آواز بلند کریں۔امربالمعروف و نہی عن المنکر کےعلمبردار بن کر اپنا فرض ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ــ
حکومت وقت اور متعلقہ اداروں کی توجہ بھی اس طرف مبذول کروائی جائے تاکہ اس قسم کی نشریات کی روک تھام کے لئےاقدامات کو تشکیل عمل میں لائیں ۔یہ نہ صرف وطن عزیز کی عزت و احترام کے لئے بلکہ نئی نسل کو گمراہی کے کنویں میں گرنے سے بچانے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔




































