
افروزعنایت
اب تو غیر مسلموں کے دلوں میں بھی فلسطینی اوراوراہل غزہ کےلئےہمدردی اورمدد کرنےکےجذبات ابھرتے جارہےہیں۔ دوسروں کی تکالیف کا
احساس ہونا انسانیت کی پہچان ہے لیکن کیا ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں زرا بھر بھی انسانیت نہیں کہ اپنےمظلوم بھائیوں کی مدد کےلئےآگے بڑھیں ۔ انہیں غیرت دلانے اور جگانے کے لئے غیر مسلم عوام اور حکمرانوں کے بیانات بھی نہیں جھنجھوڑ سکےہیں۔اٹلی کی حکومت غیر مسلم ہوتے ہوئے بھی صمود فلوٹیلا کی مدد کے لئے عملی اقدامات اٹھا سکتی ہے تو کیا ہماری سرکار آنکھیں موندے بیٹھی ہے یا اپنے خاص لوگوں کی ناراضی مول نہیں لے سکتی ۔
سلام ان مجاہدین کے قافلوں کو جو الحمدللہ غزہ کے قریب ہوتےجارہےہیں،یہ قافلےجوتقریباً پچاس جہازوں ،پانچ سوسےزائد کارکنوں پر مشتمل ہے ،اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لئے آگے بڑھتے جارہے ہیں ،اگرچہ انہیں راستے کی دشواریوں اور تکالیف کا سامنا ہے، دوران سفرآنے والی تمام دشواریوں کے بارے میں جناب مشتاق احمد خان پاکستانی عوام کو مطلع کرتے آرہے ہیں ۔جی ہاں ہر پاکستانی اہل غزہ کےلئےجانےوالے اس امدادی قافلے کے لئے دل سے دعائیں مانگ رہا ہےاوران شاءاللہ ہم سب کی دعائیں ضرور قبول ہوں گی ، اللہ کی مدد ان کےساتھ ہے ــ
جس طرح کئی غیر مسلم ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے بھی ان مجاہدین اور اہل غزہ کے لئے آواز بلند ہورہی ہے ،کاش کہ ہمارے ملک میں بھی حکومتی سطح پر ان قافلوں کے لئے اقدامات کیے جاتے تو ہمیں بھی اپنی سرکار پر فخر ہوتا ۔نہ جانے وہ وقت کب آئے گا جب ہماری سرکار کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی تکلیف اور بھوک کا احساس ہو گا ۔ کیا اس کے لئے بھی عوام کو دعا مانگنی ہوگی کہ سرکار اس طرف توجہ دے؟ ۔




































