
افروزعنایت
مما کیاسابق سینیٹرمشتاق احمد خان اوران کےساتھی مجرم تھےانہیں اس طرح کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟وہ تو قافلے والوں کےساتھ اہل غزہ کے
لئے امدادی سامان لے کر جارہےتھے،آپ توکہتی ہیں کہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنےسےاللہ تعالیٰ خوش ہوتےہیں اور فلسطین کے لوگ تو ہمارے مسلمان بھائی ہیں ، یہ قافلہ تو ان کی مدد کےلئےگیا تھا،اب انہیں کیسےجیل سے رہا کیا جائے گا ــــ؟
یہ وہ ننھےیعقوب کےسوال تھےجنہیں سن کرفاطمہ کی آنکھوں میں آنسوآگئے،اس نے بیٹے کو گلے لگا کر پیار کیااور کہا ،نہیں میری جان مشتاق احمد خان صاحب اور ان کے رفقاء نے تو وہ نیکی کا کام کیا ہےجوبڑے بڑے رستم اور بہادر بھی کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کیونکہ جان ہتھیلی پر رکھ کر کسی کی مدد کے لئے نکلنا اور طوفانی لہروں سےمقابلہ کرتے ہوئے منزل مقصود کی طرف بڑھنا کسی عام بندے کا کام نہیں ہے ،جیالوں کا کام ہے ـــ
پھر،، مما اب کیا ہوگا ؟؟
بیٹا جن کا کوئی نہیں انکا اللہ مددگار اور سہارا ہے وہی راہ حق میں نکلنے والوں کا مددگار ہے۔
مما مشتاق احمد خان تو پاکستانی ہیں اور انکی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے تو کیا اب ہمارے ملک والےمیرامطلب ہےکہ وزیراعظم اور صدر انہیں واپس لیکر آئیں گے ،؟ وہ دوبارہ اپنے گھر والوں سے مل سکیں گے (یہ کہتے نو سالہ یعقوب کی آنکھیں نم ہوگئیں)
ضرور ان شاءاللہ (مما نے یعقوب کو پیار کرتے ہوئےکہا )
رب العزت ایسے مجاہدین کے لئے راستے کھول دیتا ہے انہیں راہ حق میں دینےوالی قربانیوں کا صلہ بھی ضرور ملےگا،مشتاق احمد خان صاحب اور ان کے رفقاء پر تو پوری قوم کو فخر ہے ۔ہم سب کی دعائیں ان کےساتھ ہیں جس طرح ہم سب اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے دعا مانگ رہے ہیں، اسی طرح ہماری دعائیں سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب اور انکے ساتھیوں کے لئے بھی ہیں اور ہاں آپ بھی ہر نمازکےبعد فلسطین کے لئے خاص طور پر دعا مانگئے گا اللہ تعالیٰ بچوں کی دعائیں ضرور قبول کرتا ہے ۔.
چند روز بعد ۔۔۔۔ مما مشتاق احمد صاحب کو رہائی مل گئی ۔آپ نے ٹھیک کہا تھا کہ اللہ راستے کھولتا ہے ۔
جی بیٹا حق کی راہ پر چلنے والوں کی مدد اللہ کرتا ہے اور دعاؤں میں بھی بہت اثر ہوتا ہے ،پوری قوم ان کی خیریت کے ساتھ رہائی کیلئے دعاکی تھی ،یہی وجہ سے فلوٹیلا قافلے کے دیگر شہوار بھی رہا ہو گئے ،ہمیں اس موقع پر اللہ کا شکر ضرور ادا کرنا چاہیے ۔




































