
افروز عنایت
خیریت ہے بیٹا اتنی پریشان اور گھبرائی ہوئی لگ رہی ہو ؟؟
بس امی گھر سے باہرنکلناتومشکل ہو گیا ہے،سگنل پر جیسے ہی گاڑی روکی ایک موٹر بائیک والا بالکل گاڑی کے قریب آگیا ,اس نے گن پوائنٹ پر میرا اور دانیہ دونوں کے موبائل چھین لئے ,یہ تو شکر ہے سگنل کھل گیا تھا ورنہ وہ میرا پرس بھی چھین کر لے جاتا ۔ــ
سیرت کی بات سن کر امی بھی لرز اٹھیں لیکن اپنے آپ پر قابو پاتے ہوئے بیٹی کو حوصلہ دینے لگیں۔ بیٹا اللہ کا شکر ادا کرو اللہ نے تم دونوں کو کسی بڑی مشکل اور تکلیف سے بچا لیا ہے ۔ ــــمذکورہ نوعیت کے واقعات آئے دن سنائی دیتے ہیں ، کیا ہمارے ملک میں کوئی قانون نہیں ؟ یہاں جنگل کا قانون ہے ،کوئی بھی درندوں سے محفوظ نہیں ۔ ــ ان حالات کا احساس نہ ہی حکومت اور نہ ہی کسی حکومتی ادارے کو ہے۔ ورنہ حالات اس نہج پر نہیں پہنچتے ، لہٰذاا اس وقت امید کی کرن جماعت اسلامی ہی ہے ، اسی لئے مینار پاکستان پر "بدلو نظام " احتماع میں لوگ دلچسپی لے رہے اور اس میں شرکت کے متمنی بھی ہیں اور جو لوگ بوجہ مجبوری جا نہیں سکتے وہ اس پر امن اجتماع کے کامیاب نتائج کے لئے پر امید اور دعاگو ہیں ۔ بے شک یہ اجتماع کوئی عام نوعیت کا پروگرام نہیں بلکہ بیداری کی لہر ہے ۔اسی لیے تمام محب وطن لوگ جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں ،جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس احتجاج اور اجتماع سے کئی دن پہلے ہی سے لوگوں میں جوش و خروش اور ولولہ نظر آرہا ہے اور لوگوں کو بے چینی سے اس دن کا انتظار ہے ۔ان شاءاللہ جس طرح لوگوں میں جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے ۔ضرور مثبت نتائج سب کے سامنے آئیں گے ــ




































