
افروزعنایت
سید ابو الاعلیٰ مودودی کے سبق اجتماعیت کی زندہ مثال آج مینار پاکستان لاہور میں سجے اس پنڈال سے ظاہر ہورہی ہے ،ماشا اللہ ــ
بیشک نیک نیتی سے جو درخت لگایا جاتا ہےاگرچہ اس میں لگانے والےکی مشقت اورمحنت شامل ہوتی ہے لیکن اس کی ہری بھری شاخیں دوسروں کو راحت اور ٹھنڈک پہنچانے کا سبب بنتی ہیں مــ یقیناً آج یہ پنڈال اپنے ذاتی مفادات کے لئے نہیں سجایا گیا اور نہ ہی اپنی سستی شہرت کے لئے لوگ جمع کیے گئے بلکہ ان شرکاء کا اپنے گھروں کی ٹھنڈک ،چھاؤں اور راحت و آرام چھوڑ کر اس طرح ظلم اور بد امنی کی فضا کو ختم کرنے کے لئے جمع ہونا ایک بڑے مقصد اور بڑی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،ظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونا بھی جہاد ہے ،جس میں بوڑھے ، جوان خواتین ،اور بڑی بات یہ کہ معصوم بچوں کی حاضری رہی یہ قابل تحسین ہے ۔ ـ دیکھا جائے تو آج سے پہلے ایسا منفرد اور شاندار اجتماع پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس میں شرکاء کو تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے اور امن و امان کی اعلیٰ مثال قائم کی گئی ہے۔
امید ہے اندھیرے میں روشن کئے گئے اس چراغ کی روشنی وطن عزیز کے ذرے ذرے کو روشن کرے گی ـــ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین




































