
افروزعنایت
مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کی طرف سےتین روزہ اجتماع عام پر پاکستان کے ہر شہر سے لوگ شریک ہوئے ۔
اس اجتماع سے پہلے ، پہلا تاثر یہ پایا جاتا تھا کہ اس سردی کے موسم میں زیادہ تر تو لاہور کے لوگ ہی شرکت کر سکیں گے یا کچھ اہم ارکان ہی دوسرے شہروں سے جا پائیں گےمگر وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام ملک و قوم کی ترقی و بھلائی کے دل سے متمنی ہیں، جیسے پیاسی زمین کی سیرابی کے لئے پانی کو ترسے لوگ ہوں، ـ توقع سے زیادہ بڑے اجتماع کا یوں تین دن کے لئے گھر سے نکلنا اور خیمہ بستیوں میں چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ماؤں کا بھی بسر کرنا قابل تعریف ہے ــ
اس سلسلے میں میری چند بہنوں سے گفتگو ہوئی جنہوں نے اس اجتماع کی بہت تعریف کی ۔ میری ایک عزیزہ نے بتایا کہ میرا یہ پہلا اتفاق تھا یوں شہر سے باہر اپنی فیملی کے بغیر اکیلے سفر کرنے کا ،جانے سے پہلے میں گھبرا رہی تھی لیکن الحمدللہ مجھے کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور توقع سے تین چار گنا بڑے مجمع کے لئے انتظامات کس طرح کئے گئے ہم سب حیران رہ گئے ،منظم اور پر امن طریقے سے اتنے بڑے اجتماع کو سنبھالنا بہت حیران کن بات تھی ــ کیونکہ تین دن مکمل طور پر وہاں خیمہ بستی میں ہر سہولت موجود تھی۔
اس اجتماع میں بہترین انتظامات کا خصوصی خیال رکھا تھا بلکہ اختتام پر مکمل صفائی کے ساتھ اس جگہ کو انتظامیہ کے حوالے کیا گیاجبکہ عام طور پر چھوٹے مجمے کے بعد بھی گندگی اور ٹوٹ پھوٹ نظر آتی ہے،الحمدللہ اس اجتماع میں شریک لوگوں نے اس بات کو بڑے فخر سے بیان کیا ـ یقیناً جماعت اسلامی پر اعتماد اور بھروسے پر ہی لوگ جمع ہوئے تھے کہ سب ملک کی بقا اور سلامتی کے خواہاں ہیں اور جماعت پر اعتماد کرتے ہیں آنے والے وقت میں اس کے بہترین نتائج سب کے سامنے آئیں گے۔ان شاءاللہ
گویا یہ اجتماع پیاسی زمین پر برکھا کے پہلے قطروں کی مانند تھا۔آخر میں یہ ضرور کہوں گی کہ جماعت اسلامی کو اگر موقع ملا تو ملک ترقی کی طرف جائے گا کیونکہ اس وقت جماعت اسلامی کی محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کے لئے بہترین کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ـــ




































