
افروزعنایت
غزا کے بچے تو دشمنان اسلام کے ہاتھوں مر رہے ہیں ،ان قاتلوں کو ہم بے درد ظالم قاتل کہتے ہیں لیکن وطن عزیز میں آئے دن
ہلاک ہونے والے بچوں کے قاتلوں کو کس نام سے پکاریں ؟؟؟
جی ہاں آئے دن وطن عزیز میں درد ناک حادثات سن کر دل ہل جاتا ہے بچوں کو معمولی چوٹ لگنے پر والدین کی حالت خراب ہو جاتی ہے بلکہ دیکھنے والوں کے دل بھی کانپ جاتے ہیں ،ایک تین سالہ معصوم ہنستا کھیلتا بچہ ماں باپکے سامنے گٹر میں گر کر نظروں سے اوجھل ہو گیا ،گھر سے خوشی سے جھومتا مسکراتا نکلا ہوگا اور پندرہ گھنٹے کے بعد اس کی لاش ملی۔
اس کی ماں کی درد ناک چیخیں ، دھاڑیں مار مار کر رونا دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن بے حس جن کے دل انسانیت سے خالی ہیں ،تماشہ دیکھ رہے ہیں افسوس ہے۔ بے حد افسوس ــ
کیا گھروں سے نکلنا بند کردیں ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، چالان ، گلیوں اور سڑکوں پر بجلی کی لٹکتی تاریں ، سڑکوں پر چور ،اچکوں کا ڈر ـ عوام کس سے شکوہ کریں ،کوئی پرسان حال نہیں ،جیسے کشتی کے مسافر سمندری طوفان کی بے رحم لہروں کے رحم و کرم پر ہوں ۔
کیا آج اس صورتحال سے کراچی والے دو چار نہیں ، کب ہوگا اجالا ،کب چین کی بانسری بجے گی ،کب امن کا گہوارا بنے گا دیس ہمارا ؟؟؟؟؟




































