نیا سال نئے ارادے

 افروز عنایت

دیکھو عزیر بیٹا آپ کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ اس لئے اچھا آیا ہے کہ آپ نے سارا سال

محنت کی ہے ، یہ سارے سال کی محنت کا پھل تمہیں ملا ہے۔

جی مما میرے  کلاس فیلو عابد نے پورا سال پڑھائی نہیں کی  صرف کھیل کود میں ہی مصروف رہا ، پڑھائی میں غفلت کرنے کی وجہ سے امتحان میں اسے بہت مشکل پیش آئی ۔  دو پرچوں میں فیل ہو گیا  ، اب اس طرح وقت گنوانے پر پچھتا بھی رہا ہے ۔

 مما اس کی پوری کلاس کے سامنے بڑی بے عزتی ہوئی ہے  ــ

صحیح کہہ رہے ہو عزیر بیٹا آپ ۔۔۔۔ گیا وقت دوبارہ نہیں آتا

اس نے سارا سال ضائع کردیا

سامنے عزیر کے دادا بیٹھے  ٹی وی  دیکھ رہے تھے لیکن دھیان پوتے اور بہو کی طرف تھا ، ان کی گفتگو کے آخری جملوں سے وہ چونک گئے ،  کہیں میں نے بھی تو اپنا وقت گنوا نہیں دیا ،اس نے اپنی ذات کو جانچا ،جوانی پوری دنیاوی کامیابیوں کے حصول کے لئے خرچ کردی ، پھر  بچوں کی کامیابی کے لئے مصروف ہوگیا ۔اپنی ذات کے لئے کیا کمایا ؟ آخرت کی پونجی سے تو محروم رہا ، سال پر سال گزرتے گئے ،نہ نماز نہ روزے ،نہ ہی کوئی اور عبادت  کی طرف خاص دھیان دیا ،کبھی کبھار جیسے تیسے نماز ادا کی  ، پوری جوانی کے دن جب اس کے جسم میں توانائی و طاقت بھی تھی ، وہ قیمتی وقت ضائع  ہو گیا ،اس بچے کی طرح جو آخر ناکام ہوگیا اور اب تو اس  سال کا اختتام بھی قریب ہے ، دسمبر کا مہینہ بھی اختتام پذیر ہے۔

 یہ سوچتے ہی اس کے کمزور جسم میں سردی کی وجہ سے کپکپی طاری ہو گئی  ، وہ لڑکھڑاتے قدموں سے اپنے کمرے  تک پہنچا ـ آئینے میں اپنے ناتواں کمزور جسم کو دیکھا جو کچھ عرصے پہلے تک توانا اور چست تھا ،اپنے لرزتے جھریوں بھرے ہاتھوں پر نظر پڑی ،اف میں نے اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے تو کچھ نہ کمایا ، خالی ہاتھ رہ گیا ، کیا میں  آخرت کے امتحان میں فیل ہو جاؤں گا ؟یہ سال بھی پچھلے سالوں کی طرح گزر جائے گا ؟ نہ جانے اگلا سال ملے نہ ملے  ۔۔۔۔ نہیں نہیں اگرچہ جوانی والی طاقت مجھ میں اب  نہ رہی ہے   لیکن ابھی بھی زندگی کی کچھ گھڑیاں کچھ لمحے اور کچھ طاقت جسم میں باقی ہے ۔

مجھے غفلت سے بیدار ہونا ہے کہیں ۔۔۔۔کہیں میں اللہ تعالیٰ کے سامنے ناکام نامراد نہ ہو جاؤں ،اس بچے کو تو ان شاءاللہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اگلا سال مل جائے گا ،کیا مجھے ملے گا۔ ؟؟؟؟ ندامت سے اس کی آنکھیں اشکبار ہو گئی ،مجھے اب وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے نہ جانے جسم میں زندگی کی کتنی  گھڑیاں میرے نصیب میں باقی ہیں۔  

رات کی ان جاتی سعاتوں میں صدق دل سے اس نے بارگاہ الٰہی میں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی گڑگڑا کر معافی مانگی   ،نہ جانے میرا رب مجھے پاس کرے گا یا نہیں۔

دسمبر بھی گزر جائے گا نہ جانے اگلا سال مجھے ملے گا کہ میں اپنی غلطیوں کی تلافی کر پاؤں گا ؟ــآج گزری زندگی کے  لئے پچھتاوے اس کی اشکبار آنکھوں سے شکوہ کر رہے تھے ــ

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے