
افروزعنایت
بھارت کی پاکستان اور مسلمان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ہر موقع پر اس کی مکارانہ چالیں اور گھٹیا حرکتیں سامنے آتی
رہتی ہیں۔پچھلے دنوں بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مکروہ اور نازیبا حرکت سب کے لئے دکھ اور غصے کا باعث بنی ہے ،اس نازیبا حرکت سے دراصل خود بھارت کے مکروہ چہرے کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔ اس کے وزیر اعلیٰ کی یہ گھٹیا حرکت اس کے اپنے مکروہ چہرےبدنما داغ بن کر نمایاں ہو ہے ،جب تک وہ زندہ ہے یہ بدنما داغ ان کے چہرے پر برقرار رہے گا ۔
ــ
وزیر اعلیٰ نتیش کی گھٹیا حرکت کے بعد ڈھٹائی سے دیا ہوا بیان اس کے اپنے چہرے پر جوتا لگنے کے مترادف ہے ،غیرت مند انسان چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی خواتین کو بھی اپنی خواتین کی طرح عزت دیتا ہے ،بے غیرت ومکروہ انسان نہ اپنی خواتین اور نہ ہی دوسروں کی خواتین کو عزت و تکریم دیتا ہے ۔ـ بھارت کے اس بے غیرت وزیر اعلیٰ کی اس نازیبا حرکت سے واضح ہے کہ اسے اپنی بہن بیٹی کی عزت سے بھی کوئی سروکار نہیں ،درحقیقت اس کی یہ نازیبا حرکت نے اس کی اپنی عزت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ــ
الحمدللہ امت مسلمہ کو خواتین کا حجاب اور انکی عزت عزیز ہے، ہم مسلمان خواتین کے لیے ہمارا حجاب صرف ہماری پہچان ہی نہیں بلکہ یہ ہمارا ایمان ہے ،ہمارا وقار اور تحفظ ہے ، ہم اپنے رب العالمین کے مشکور ہیں کہ جس نے ہمیں کائنات کی معتبر ہستی کا اعزاز عطا کرکے ستر پوشی کا حکم دیا تاکہ ہم دوسروں کی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔ ـ دشمنان اسلام کو مسلم عورت کا یہ اعزاز کھٹک رہا ہے لیکن میرے اللہ رب العزت کا عطا کردہ یہ اعزاز پوری امت کے لئے باعث فخر اور باعث اعزاز ہے۔شکر الحمدللہ




































