
افروزعنایت
سال 2025اختتام پذیر ہو گیا اور بہت سی یادیں چھوڑ گیا ہے ، گزشتہ سال میں کچھ لوگوں کو بہت سی آزمائشوں اور تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا
ہوگا کچھ خواہشات جو دل میں رہ گئی ہوں گی، کچھ خواب بھی ہوں گے جو ادھورے رہ گئے ہوں گے ،پر گزری ناکامیوں پر صرف افسوس نہیں کرنا بلکہ آگے بڑھنے کے لیے ، خوابوں کی تکمیل کے لئے نئے ارادوں اور نئے حوصلوں کے ساتھ سال نو کا آغاز کرنا ضروری ہے، سال گزشتہ میں غلطیاں یا کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں ،ان سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے ،اگر نہ کیا ہوگا تو پھر نئے سال میں ان کا سامنا دوبارہ ہو سکتا ہے، ـ ذہن نشین کرنا کہ
وہ لمحے وہ گھڑیاں اگرچہ بہت مشکل و تکلیف دہ تھیں پر جینے کی راہ دکھا گئیں ہوں گی ،زندگی گزارنے کے نئے اسباق سکھا گئیں ہوں گی یقیناً ا،ن راہوں کی ٹھوکروں نے نئی راہیں روشن کردیں ہوں گی۔
نئے سال کا آغاز نئی امیدوں اور نئے حوصلوں کے ساتھ ہمیں بہترین راہوں پر گامزن کرسکتا ہے ، اس لئے گزشتہ سال کی ناکامیوں پر صرف افسوس نہیں کرنا ،نہ ہمت ہارنی بلکہ آگے بڑھنے کے لئے اپنے اندر قوت پیدا کرنا ہوگی ،بے شک اللہ ہی کامیابی عطا کرنے والا ہے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































