جماعت اسلامی کی دعوت

نگہت پروین

جمعہ کے دن مسجد میں درس ہوتاتھا میں وہاں جاتی تھی اتنی اچھی محفل تھی کہ کسی جمعہ کو ناغہ کا نہ سوچا ۔خواتین اتنی اچھی طرح ملتیں ۔ دعاؤں

سے استقبال اورالوداع ہوتا پھرپتا چلا ان خواتین کا تعلق جماعت اسلامی سےہےاورہر جمعہ کا درس ان کےشیڈول کا حصہ ہے۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ بچے بھی ساتھ ہوتےہیں مگر وہ درس کے درمیان اگر تنگ کریں تو دوسرے ایسے سنبھالتےہیں جیسے ان کے اپنے بچے ہیں اور دروس میں شرکت نےیہ بھی سمجھایا کہ یہ جماعت صرف دینی ہی نہیں دنیا کی کامیابیوں اور اپنے حصے کے کام کا پوراپوراادراک رکھتی ہے ۔ایک دوسرے کا خیال کبھی کوئی کمی یا پریشانی یا کوئی مسئلہ درپیش ہواتوبہنیں ایسےاگے بڑھیں جیسےسگی بہن یا بہترین دوست ہوں مجھےان کےدرمیان اپنا آپ محفوظ اورقابل عزت محسوس ہوا۔

اس جماعت میں کیا بچے،کیاجوان ، کیا بوڑھےسب ایک دوسرےکےدوست ہیں سب کےمسئلےیا پریشانیاں سانجھی ہیں۔کوئی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا اگر ایک مصروف ہےتو دوسری بہن نے آگے پڑھ کراس کے کام کو سنبھال لیا۔  گویا ایک دوسرے کے بازوہیں محبت بےلوث ملی ، پیار بے غرض ملا ، سوچتی ہوں اللہ نےاحسان کیا ہے۔ اس اجتماعیت سےجوڑ کر ۔۔ مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے ہر طرح سےمدد کرنا آنےجانے کے لیے گاڑی مہیا کرنا ان معاملات میں ایثاراور قربانی دیکھنے کوملتی ہے۔

جماعت اسلامی میری تربیت کے لیےسلیبس تیارکرتی ہےاس کے پیچھے کتنی محنت اور مشقت کےساتھ پیاراور ہمدردی ہےکیونکہ مجھے کئی رکوعات اور آیات صرف اس سلیبس کی تیاری کےنتیجے میں یاد ہوگئیں اورقرآن کوسمجھنے کا موقع ملا۔ اس سلیبس کی تیاری ہرمہینے ہمارے کرنے کے لیے ہمارے اکابرین کی توجہ لگن اورمحنت سےاس کے لیے کام کرتے ہیں اس کا اندازہ اپنی روٹین پرنظرڈال کرہوتا ہےکہ ڈائری میں لکھنا اوراجتماع کارکنان میں رپورٹ دینا ہے تو اپنی عبادات ،اپنے روزمرہ کے کام ،سب میں ہم اہنگی آگئی ہے۔  بہت ساری دعائیں اورقرآن کےتراجم سے اپنےاعمال کو چیک کرنا آگیا ۔

میرے ساتھی اتنےبے لوث محبت کرنے والے،میری نشرواشاعت کی ناظمہ کی بات میرے دل میں گھرکرگئی ۔میں نےکہا کہ میں نےاتنا اوراتنا اورایسے اور ایسے لکھا مگر چھپا نہیں تو کہا کہ فکر نہ کریں قلم کی طاقت اس کا حق ادا کر کے اس قلم کی گواہی اللہ نے دیکھ لی بس اب چھپے یا نہ چھپے کتنی زبردست بات سمجھا دی دل میں سکون اگیا ایسے دوست تو قسمت والوں کو ملتے ہیں اورمیں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں۔

میری قیادت کے افراد اللہ ان کی حفاظت فرمائے،ہر فرد کرپشن سے پاک ہے سرکاری اخراجات پراپنےعیش وآرام کو کبھی بھی انہیں استعمال کیا کیونکہ اللہ کے سامنے جواب دہی کا احساس رہتا ہے۔ میری قیادت عوام کےہر مشکل ترین مسئلے کےلیےنہ دن دیکھیں، نہ رات ، نہ سردی نہ گرمی، نہ بارش نہ طوفان ہردم چاک و چوبند وہ بھی فیملی والےہیں مگر قربان جائیے کہ اللہ کے احکامات اورجس جس مرتبے پر ہیں اس کے جواب دہی کے احساس نے انہیں قوی اور بہادر بنا دیا ہے ۔ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ سب کے درمیان رہتے ہیں ۔ ایسا ہرگز نہیں کہ کوئی بات جماعت کےامیر سے کہنی ہوتو ٹائم لیا جائے گا یا درمیان میں لوگوں کی سفارش ہوگی۔  چاہےوہ ناظم ہی کیوں نہ ہو جماعت کا نظام ہی ایسا ہےکہ ہر فردجب چاہے اپنے امیر یا ناظم سےسہولت سے بات کرسکتا ہے کیونکہ وہ اونچےمحلوں میں رہنے کے بجائے عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی دعوت اتنی واضح ،مکمل ، جامع اور باعمل ہے جس میں اللہ کی بادشاہت کا اقرار اورآخرت کی یقینی کا احساس نمایاں ہے، جس میں والدین کی خدمت کو بھی اورخدمت انسانیت کوشعاربنانے کی ہدایت ملتی ہے۔ اللہ کےبندے بنواورمنافقت سے بازرہو۔ زمام  کارصالحین کےہاتھ میں دو پوری زندگی اللہ کی بندگی کا نمونہ بنو۔  

 

کچی بستیوں میں جا کرقرآن پڑھانا، بڑاانوکھا تجربہ تھا،غربت میں بیٹھ کر غربت کا اندازہ ہوا۔ سلام ہے جماعت کوکہ قران کی تعلیم کےذریعے سے ہم لوگوں کوایک کردیا جماعت ہر سطح پر دین کا کام کررہی ہے۔ ساتھ میں دنیا سنوارنےکی تربیت بھی بیٹھک اسکول کی تعلیمی مصروفیات۔۔ خواتین کے لیے پروگرامز، تعلیم میں بالغان ، یوتھ کے پروگرام ،اطفال کے پروگرام ، جیلوں میں جا کرخواتین کے لیےقران کے دروس اور کمپیوٹر کورسز کروانا اورزندگی گزارنے کےلیے اچھی باتیں ان کوسکھائی جاتی ہیں ۔

جماعت اسلامی کا  ادارہ الخدمت بہت زبردست کام کررہا ہے، الخدمت ہاسپٹل علاج  کی سہولتیں مہیا کرتے ہیں ۔ یہ زندگی  کے ہرمیدان میں مصروف عمل ہے۔

جماعت کےافراد صرف اپنی ہی نہیں بلکہ اپنےخاندانوں اپنے پڑوسیوں اپنے دوستوں اپنےرشتہ داروں سب میں یکجہتی اوردین کےساتھ دینے کا ایسا انمول نمونہ پیش کرتی ہےجس کی مثال نہیں ملتی۔ اتنا لکھنے پربھی میں شاید جماعت کی صحیح ترجمانی نہ کر سکوں مگر میری زندگی بدل گئی،کیونکہ میری جماعت نےمجھےسکھا دیا ہےکہ اگراللہ کےسامنے جواب دہی کا احساس ہردم ساتھ ہوگا توامر بالمعروف اورنہی عن المنکر کا کام آسان ہوجائےگا۔

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے