بے حجاب بےحیا

نگہت پر وین

ٹمی کے قہقہےحراکا پیچھا کرتے رہےجب تک وہ کالج کی لابی سےنکل نہ گئی۔ حرا ذہنی طور پرسلجھی ہوئی نرم مزاج ،مذہبی رحجان والی لڑکی تھی

اورکالج میں اس کا آج پہلا دن تھا۔وہ اپنے عبائے میں نقاب کیےہوئے ٹمی سے پوچھنے لگی کہ فرسٹ ایئر کی کلاس کون سےکمرے میں ہوگی ۔ ٹمی ایک الٹراماڈرن ،بے باک پینٹ شرٹ پہنے ہوئے دوپٹے سے آزاد بوائے کٹ بالوں کےساتھ حراکو عبائے اورنقاب میں ملبوس دیکھتی رہ گئی،  کہنے لگی کہ یہ تم نےکیا پہنا ہے، کیا تمہیں گرمی نہیں لگ رہی ۔ تم تو بالکل بونگی لگ رہی ہو۔  اتنے سارے کپڑے کوتم نے ضائع کر دیا۔ اس میں تو زبردست میکسی بن جاتی اورحرا کوکلاس بتانے کی بجائے اس کا مذاق اڑایااور قہقہ لگاتی رہی حرا ٹیمی کو دیکھتی رہ گئی کہ اس نے میرے پردے کا کتنا مذاق بنایا اورکلاس بھی نہیں بتائی ۔ اس سے مزید بات کرنا فضول ہے ۔ وہ آفس میں گئی ۔ ان سے پوچھ کر اپنی کلاس میں چلی گئی ۔

حرا کوکلاس میں دو بہنیں حنا اورثناء ملیں وہ دونوں حجاب میں تھیں ۔ حرا کےسلام کرنےپربڑے پرتپاک انداز میں ملیں اورحرا کو اپنے کلاس میں خوش آمدید کہا ۔ آپس میں تعارف ہواحنا اورثناء نےحرا سےکہا کہ آپ اپنے عبائےمیں نقاب کیے ہوئےبڑی پیاری اور مقدس سی لگیں ۔ اسی لیے ہم نےآپ کواپنا دوست بنا لیا۔ حرا نے کہا کہ بھائی جب ہم دوست بن گئے ہیں توآپ جناب کا تکلف نہیں ہوناچاہیےحرا نے کہا کہ تم دونوں باحجاب ہو اس میں بھی پاکیزگی کا پہلوہے اوریہ حجاب حیا کا پرتو ہے۔ حجاب مسلمان عورت کا شعار ہے۔ عصمت اور تحفظ کا نشان ہے۔ جبھی توتم نے اس کو اپنایا ہے۔ اتنے میں بیل بجی اورکلاس میں انگلش کا پیریڈ شروع ہو گیا اوران کی باتیں یہیں ختم ہوگئیں

*ایک دن کامن روم میں تینوں دوستیں گرم سموسوں اورچائے سےلطف اندوز ہو رہی تھیں کہ ٹمی وہاں آگئی۔ وہ سلیولیس قمیض جس کا گلا اتنا گہرا تھا کہ شرم سےسرجھک گیا۔  دوپٹے سےآزاد چست پینٹ جس میں اس کی ساخت نظرآرہی تھی ۔ اونچی ہیل پہنے ہوئے وہ اپنے اپ کوسپرسمجھ رہی تھی ،کہنے لگی کہ تم تینوں کے پاس اسلامی باتوں کے سوا کوئی موضوع بات کرنےکونہیں ہے۔آرے موبائل میں یوٹیوب دیکھو اس اداکاروں کی فیملی ڈانس ڈرامےہوتے ہیں فیس بک میں، ٹیوٹراستعمال کرو تو دنیا کی فلمیں فیشن اوربہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ موبائل سےچیٹنگ کرکےمیرے تودو بوائے فرینڈز ہیں۔  حرانے کہا کہ دوست ہماری پڑھائی اتنی مشکل ہےکہ ان سب کا وقت نہیں ملتا۔  

*ایک دن چھٹی پرجب ٹمی اپنی گاڑی کا انتظارکر رہی تھی تو تین چارلڑکے آئےاوراس کےلباس پراتنی بے ہودہ باتیں کیں۔  اس کے کٹے ہوئے بال ، اس کے میک اپ پر اتنی گندی زبان استعمال کی کہ وہ دل میں بہت زیادہ شرمندہ ہورہی تھی ۔ اتنے میں ایک لڑکا قریب آیااورکہنے لگا تم جیسی لڑکیاں تو لڑکوں کے ساتھ ٹائم پاس کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔  چلو یارآج ہم حاضرہیں تمہارے لیے۔ یہ سن کر تو اس کے ہواس اڑگئے۔  وہ بہت پریشان ہو رہی تھی اورسوچ رہی تھی کہ میرااپنا قصورہے کہ میں اس حلیے میں ہوں جبھی تو ان لڑکوں کی اتنی ہمت ہوئی ۔ وہ ان کی گندی نگاہیں اپنےجسم میں چپھتی ہوہی محسوس  کر رہی تھی ۔ ان کی آپس میں گفتگو میں  وہ اپنے لیے غلیظ الفاظ سن رہی تھی۔ اسےآج اپنا حرا کہ عبائے کا مذاق اڑانا یاد آرہا تھا کاش ۔۔ میں آج پورے لباس میں ہوتی یا عبائے میں تو ان وحشیوں کی ہوس زدہ نگاہوں سے بچ جاتی ۔

*اگلے دن لابی میں تینوں دوستوں کو بیٹھا دیکھ کروہ سیدھی ان کےپاس چلی آئی ،اس کی آنکھوں میں تیرتی ہوئی نمی تینوں کونظرآرہی تھی اوراس کا لباس دیکھ کر تینوں حیران ہورہی تھیں کہ یہ کایا کیسے پلٹ گئی ۔ وہ تینوں سےمعافی مانگ رہی تھی۔اس نے کہا کہ میں نے حرا کے عبائے اورتم دونوں کےحجاب کا مذاق بنایا اورکل میری ذات مذاق بن گئی۔  اس نے کل کی ساری بات بتا کرکہا کہ میں الٹراماڈرن پرغرور اورتکبر میں مبتلا تھی۔  میرا حلیہ اسلام کے خلاف تھا کل کی صورتحال کے بعد جو میرے ساتھ پیش آئی مجھے حجاب اور ابا کی اہمیت پتہ چلی تم لوگ مجھےمعاف کردواوراپنا دوست بنا لوحنا بولی کہ ہمیں خوشی ہےکہ اللہ نے تم کو ہدایت دی تمہارے عزت رکھی اور آج تم دیکھو کیسی پیاری لگ رہی ہو۔

*اسے تحفے میں عبایا دیا جو وہ کب سے اپنے بیگ میں ٹمی کےلیے رکھے ہوئے تھی اور وہ ٹمی کے لیےدعا بھی کرتی تھی کہ یہ بے حیائی اسے باحجاب بنا دے ثناء نےکہا کہ ٹمی فطری طور پر تم بہت اچھی لڑکی ہو مگر معاشرے کے بگاڑ کا شکار ہو گئی تھی مگر اللہ بھی اس بندے کا ساتھ دیتا ہے جس میں ذرہ برابر بھی نیکی کی رمق ہوتی ہے اج سے ہم چاروں دوست سورہ نور کو تفسیر سے پڑھ کر ڈسکشن کریں گے جو خصوصی عورتوں کے بارے میں احکامات پر مبنی ہے ۔۔انشاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے