اللہ کی محبت اورطاقت

 لطیف النسا

سبحان اللہ!کتنا اچھا پیغام تھا جو میری ہی سوچ تھی۔ لوگ شدت پسند کا لفظ استعمال کرتے ہیں کہ فلاں شدت پسند ہے اور یہ کہ ہر چیزکی زیادتی

یقیناً بری ہوتی ہے لیکن اگر ہم اللہ کی محبت میں شدید ہو جاناہر بندے کا شوق ہو نا چاہئے کیونکہ اس میں بڑی ہی طاقت ہے کیونکہ کہا گیا کہ واحد اللہ کی محبت ہی پکی اور سچی ہے جسمیں ہمیں حیا اور بے حیائی میں فرق دِکھنے لگتا ہے۔

انسان کسی دوسرے رشتے سے مطلب شوہر، بیوی، ماں، باپ بیٹی یا بیٹے سے بے شک  بے حد اور بے لوث محبت کرتے ہیں مگر پھر بھی ہماری محبت اُن سے اتنی شدیدکبھی بھی نہیں ہوسکتی جتنی اللہ کی محبت سے تبدیلی آتی ہے یعنی ہر برائی کو چھوڑ کر بندہ  اپنے آپ کو تبدیل کر دیتا ہے۔ اسی اللہ کی محبت کی وجہ سے ہمارے اندر اتنی طاقت آجاتی ہے کہ ہم برائی کو زورِبازو سے دور کر کے بھلائی اپنے قریب کرلیتے ہیں۔ دوسروں سے محبت تو عارضی ہوتی ہے کسی بھی وقت ان میں کمی آجاتی ہے۔ہم کسی انسان کی محبت میں اپنے آپ کو اگر بدلنا چاہیں بھی تو تھوڑا بہت وہ بھی چند دنوں تک، یہ محبتیں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں کبھی کسی سے، تو کبھی کسی سے، یہ محبت تو کسی فرد کے متاثر ہونے سے بھی ہو جاتی ہے وہ بھی عارضی کیونکہ کسی دوسرے ماحول میں ہم اس محبت پر اتنی شدت سے قائم بھی نہیں رہ سکتے مگر واحد اللہ کی محبت ایسی ہے جس میں ہمیں شدید ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ برائی کو چھوڑنا اوراچھا ئی کو اپنانا صرف اللہ کی محبت اس کی شکر گزاری اور اس کی رحمت کے وجہ سے ہوتی ہے۔اللہ کی طرف سے اللہ کی محبت اگر خالص ہو اور شدید ہو تو ہی ہم اپنے اندر ایک تبدیلی دیکھتے ہیں کیونکہ اسی تبدیلی کا اثر ہمیں اپنی روح تک محسوس ہوتا ہے۔ ہر برائی سے بچ کر سکون اور تھوڑا بھی برا ہو جائے تو بے سکونی کا محسوس ہونا صرف اللہ کی محبت اور شدید محبت پرمنحصر ہے۔ بندوں کی محبت میں وہ شدت ہو ہی نہیں سکتی، دراصل ہم دوسروں سے بلکہ اپنے خونی رشتوں سے بھی دراصل اللہ کی محبت کی وجہ سے ہی محبت کرتے ہیں بس یہ بات ہمیں اچھی طرح سمجھ آجانی چاہئے۔ یہ لفظ صبغۃ اللہ مجھے بڑی دیرمیں سمجھ آیا۔ اللہ کا شکر ہے۔ جتنا بھی سمجھ آیا یہ بھی میرے رب کا فضل ہے ورنہ جب تک اس خالق، مالک،رازق کا حاکم کا صحیح شعورنہ ہو اس کے رنگ سمجھ نہیں آتے جب میں نے پہلی مرتبہ پڑھا تھا تو خود بخود دل چاہتا تھا کہ کیسا ہوتا ہے اللہ کا رنگ؟  کائنات میں ہر جگہ ہر طرف اسی کے رنگ بکھرے ہیں۔ واقعی سچ ہی تو ہے:

 تیرے رنگ رنگ، تیرے رنگ رنگ

میں جہاں بھی جاؤں دنیا میں۔

تیرے جلوے ہیں میرے سنگ سنگ

تیرے رنگ رنگ، تیرے رنگ رنگ

بعض مرتبہ حالات سے تنگ آکر بندہ شکایات پرابھرتا ہے،پریشا ن ہو جاتا ہے، کچھ سجھائی نہیں دیتا۔ سمجھتا ہے کہ ہم بنا کسی وجہ سے بنا کسی قصور کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، توڑے جا رہے ہیں۔ جتنا سہہ رہے ہیں اتنی ہی اذیت دوبارہ آ جاتی ہے بڑھتی ہی جاتی ہے۔ جتنا اللہ کی جانب بڑھتے ہیں اتنا راستہ تنگ اور مشکل بھی ہوتا جاتا ہے۔ لیکن وہی اپنا یقین اور پختہ ایمان کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اگرہمیں کبھی ایسا لگے تو ہمیں دوباتیں تو معلوم ہی ہیں کہ کبھی مایوس نہ ہونا، نا امید نہ ہونا رب کی ذات سےاور یہ کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ظاہر ہے وہ جورب ہے وہی تو سب ہے اسکا معیار ہی اتنا بلند ہے کہ ہماری سوچ نہیں پہنچ سکتی وہ تو اپنے بندوں کو بہت ہی چاہتا ہے انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ آپؐ  کو بھی جسطرح مشکلات اور تضاد حالات پر تسلی دی گئی تھی" وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضیٰ " یعنی عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تمہیں راضی کر دے گا۔ یہ ظاہر ہے صبر کرنے والوں کیلئے انکے رب کا وعدہ ہے۔ اور اللہ کے وعدے ہمیشہ ہی سچے ہوتے ہیں، پکے ہوتے ہیں۔ بس ان وعدوں پر پکا یقین لانا ہی در اصل ہمارے یقین کا امتحان ہے۔ چھوٹے بچے کو اپنی ماں پر کتنا یقین اور کتنی محبت ہوتی ہے جب وہ بے بس ہوتا ہے۔ اگر چہ بڑے ہوکر اتنی شدت نہیں ہوتی بالکل اسی سے کہیں زیادہ محبت اور شدت ہمیں اپنے اندر اپنے رب رحیم کیلئے بسانی ہوگی جب ہی ہم اور ہمارے اعمال خالص ہو سکتے ہیں۔

آخر کار جب ہر بندہ خالص شے پسند کرتا ہے اوراسپیشیلٹی چاہتا ہے تو کیا میرا رب اس کا سب سے زیادہ حقدار نہیں؟ خود ہی جواب نکلتا ہے کیوں نہیں!بس اے رب رحیم ہمیں اپنی محبت میں خالص کر دے، شدید کردے تو اس دنیا کے سارے فتنے فساد خود بخود ختم ہو جائیں۔ مگر بندوں کو بھی اس کی محبت کیلئے مخلص ہونا پڑے گا،ہر جگہ ہر وقت ہر معاملے میں خالصتا ً رب کی رضا کے تابع اور فرمان! کسی کا کوئی ڈر نہ خوف بس مجھے میرے رب کیلئے سب کچھ کرنا ہے۔

رب کی رضا کیلئے گو یاو ہی بات کہ دعا کریں کہ غفلت دور کرکےمیرا دل اپنے فضل سے بدل دے کیونکہ جو شخص نیکی لیکر آئے گا تو اس کیلئے دس گناثواب ہے تو کیوں نہ اس دعا کو ہی عملی جامہ پہناتے رہیں کہ میری نماز میری قربانی میرا جینا اور مرنا اللہ کیلئے ہے جو کہ عالمین کا یعنی سارے جہاں کا رب ہے تو کتنی محبت محسوس ہوتی ہے۔ اسی لیئے ہمیں ایک دوسرے کیلئے بھی اور خود اپنے لئے بھی ایمان میں پختگی کی دعائیں مانگتے رہنا چاہیے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے