صحت کا عالمی دن اور تقاضے

رانا خالد محمود قیصر

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت 7اپریل کو عالمی صحت کا دن قرار دیا گیاہےجسے آج پوری دنیا میں اس عزم کےساتھ منایا جارہا ہےکہ صحت 

کی سہولیات ہر ایک ذی روح کا حق ہے۔ بنی نوع انسان کےلئےصاف ہوا، صاف پانی اورمناسب اورصحت مندانہ خوراک سب سےاہم ہیں۔ عالمی ادارے کا وژن بھی یہی ہے کہ ماحولیات کو بہتر بنا کر انسانیت کی خدمت کی جائے تاکہ انسان ایک صاف ماحول میں سانس لے سکیں۔
عصر رواں میں کورونا ایک عفریت کے طور پر سامنے آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کووڈ19 کی نہ تو کوئی ویکسین تھی اور نہ کوئی دوا، بہرحال احتیاط کا دامن تھاما گیا اور دنیا نے کووڈ19 کا مقابلہ کیا، اس میں چھ ملین لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا کی شرح 70.55 کی شرح تک آگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
کورونا کےساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایڈز، آلودگی، کینسر، دمہ، ٹی بی اور دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں ان بیماریوں کےساتھ عوام ہپاٹائٹس کا شکار ہورہی ہے جس میں ہپاٹائٹس بہت مہلک اور جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ اس وقت ڈبلیو ایچ او کے مطابق تیرہ ملین اموات آلودگی کی وجہ سے ہورہی ہیں جس کا سبب غیرمعیاری اور غیر صحت مند معاشرہ ہے۔ بڑھتی ہوئی صنعتی ترقی ممالک کےلئے مفید تو ضرور ہے مگر صنعتوں سے اخراج ہونےوالی گیسز ماحول کو انتہائی آلودہ کررہی ہیں۔ زمین پر درجہ حرارت تیزی سے تغیر پذیر ہورہا ہے اور دن بدن کرہ¿ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اس کی وجہ سے دنیا کو موسمی تغیر کا بھی سامان کرنا پڑ رہا ہے۔
عالمی صحت کے دن کا منانا اس بات کی دلیل ہے کہ عالمی ادارے لوگوں کی صحت کو بہتر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جوکہ وقت کی اہم ضرورت اور غریب عوام کی دل کی آواز ہے۔
پہلی مرتبہ عالمی صحت کے دن کو 1950 میں منایا گیا تھا یہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے منشور کا حصہ ہے ان کا تھیم یہ ہے کہ ”ہمارا سیارہ ہماری صحت“ عالمی ادارے کا خاص مقصد ہے کہ انسانوں اور سیارے کو صحت مند رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس وقت پوری دنیا کا صحت کے حوالے سے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ 9.388 بلین امریکی ڈالر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اپنا منظور شدہ بجٹ 5.84 بلین امریکی ڈالر ہے۔ پاکستان میں صحت کابجٹ 21.7بلین پاکستانی روپے ہے ایک اعلامئے کے مطابق یہ بجٹ گزشتہ کے مقابلے میں 50فیصد زیادہ ہے جو خوش آئندہ ہے، اس میں مزید بہتری کےلئے کوشاں ہیں۔
پاکستان نے جوں جوں اپنی تعلیمی اصلاحات پر توجہ دی ہے اب خواندگی کی شرح 58سے 70فیصد تک ہے اس وقت 22ملین طلباءاسکولز اور کالجز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت مردوں میں تعلیمی خواندگی کی شرح 72.05فیصد اور خواتین میں 51.8فیصد ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق چین اپنی صحت کے شعبے میں 7.2 ٹریلین یوآن خرچ کر رہا ہے۔ ہندوستان اپنی جی ڈی پی کا ایک فیصد اپنے عوام پر خرچ کررہا ہے، پاکستان بھی صحت پر کم خرچ کرنےوالا ملک ہے یہ پاکستانی جی ڈی پی کا 3.20فیصد ہے جس میں اضافہ ناگزیر ہے۔ پاکستان چین میں صحت کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے اور ایک حد تک اُس کی تقلید بھی، چین کے اختیار کردہ اقدامات اور حاصل شدہ نتائج کی ترویج اور حب الوطنی، حفظان صحت پر زور، تہذیب کی تعمیر اور صحت کو اہمیت دےکر ایک مضبوط صحت مند اور مضبوط ثقافتی ماحول بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
پاکستان میں شہروں سمیت دیہات میں بھی صحت کی سہولیات ناکافی ہیں، جدید ہسپتال کی شدید کمی ہے فی ہزار افراد پر ڈاکٹرز کی دستیابی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ دیہاتی اور شہری سہولیات نے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ شہر کے ہسپتالوں میں شہری مریضوں کا رش تو پہلے ہی ہوتا ہے مگر دیہات اور چھوٹے شہروں کے لوگوں کو جب علاقائی ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات نہیں ملتیں تو وہ مجبوراً شہروں کے بڑے ہسپتالوں کی جانب رخ کرتے ہیں، اس سے بڑے ہسپتالوں پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے اخراجات، خوراک اور ریاستی اخراجات بھی مریض اور تیمارداری کرنے والوں کی کمر توڑ دیتی ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ دیہاتی سطح پر رورل ہیلتھ سنٹرز کو فعال کرنے پر زوردیا جائے۔ بہتر رورل اور بیسک ہیلتھ سینٹرز کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور اُن علاقے کے میڈیکل کے طلباءڈاکٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ کم از کم تین سال اپنے دیہاتی علاقوں میں طبی خدمات انجام دیں گے۔
ضلعی سطح پر طبی سہولتوں کا فقدان ہے ، ضرورت ہےکہ ہسپتالوں میں سہولیات کا اضافہ کیا جائے اور ان متعلقہ اور ضلعی اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
رورل ہیلتھ سینٹرز، بیسک ہیلتھ یونٹس میں لیبارٹری کی سہولیات، ایکسرے مشین کی سہولیات پر مزید توجہ دی جائے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر میں سرکاری سطح پر میڈیکل کالجز بنائے جائیں تاکہ وہاں کے قریبی علاقوں کو طبی سہولیات، ہاو¿س آفیسرز کی خدمات، نرسز کی خدمات اور جدید تحقیق سے استفادہ کا موقع مل سکے۔
پاکستان بھی عالمی یوم صحت منا رہا ہے مگر اس موقع پر صحت کی سہولتوں کے فقدان کو اُجاگر کرکے گاو¿ں، دیہات، شہروں کی سطح پر طبی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔
ہاو¿س آفیسرز ڈاکٹرز کو مناسب وظیفہ دیا جائے جو اس وقت بہت کم ہے تاکہ ڈاکٹرز اپنی استعداد بڑھا سکیں اور دل جمعی سے عوام کی خدمت کرسکیں۔ عالمی صحت کے اداروں کی توجہ مبذول کرائی جائے تاکہ بروقت اور حقیقی طبی امداد عوام کو میسر آسکے۔ یوں ان اقدامات سے ہم صحت کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور عالمی یوم صحت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کر سکیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے