یہ کون مجھ میں غزل سرا ہے

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

اُردو غزل کو یہ مقام حاصل ہو چکا ہےکہ وہ برعظم پاک وہند میں قومی، تہذیبی مزاج سے ہم آہنگ ہے۔ غزل کے دامن کی وسعت، موضوعات وخیالات کے

پھیلاؤ اور کیفیت نے غزل کو قبول عصر کی سند عطا کی ہے۔ غزل کے سرمائے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ عصر موجود میں یہ احساس یقین میں بدل چکا ہے کہ اب غزل میں موضوعات کی کوئی قید باقی نہیں رہی اور اب بھی غزل کے امکانات بہت وسیع نظر آرہے ہیں۔ اب شاعر کے جذبات کسی گھٹن یا قید کے زیراثر ہونے کی بجائے آزاد ہیں، البتہ غزل کے مخصوص ومقرر عروضی نظام پر کاربند ہونا شرط بھی ہے اور لازم بھی۔

غزل کے انداز سخن میں سلاست، روانی، معنویت اور غنایت کو اہم مقام حاصل ہے۔ شعراء میں اب بھی انفرادیت اور فوقیت کی کشمکش جاری ہے۔ عصری چشمکوں، رقابتوں اور معاصرانہ چھیڑ چھاڑ میں عصر موجود کے مرد قلندر، فیاض علی فیاض کا ادبی وشعری سفر کامیابی سے جاری ہے۔ وہ اپنی دھن میں لگے ہوئے ہیں، زمانہ کیا کہتا ہے انہیں اس سے سروکار ہرگز نہیں ہے۔ بس وہ تو اسی دھن میں مگن ہیں

اک دیا تو جلا دیا ہم نے

فرض اپنا نبھا دیا ہم نے

حساس طبیعت کے مالک ہونے کی وجہ سے دنیا کی غفلت اور کورنظری کا ذکر کچھ یوں کرتے ہیں

یہاں ایک نکتے پہ سب متفق ہیں

تمہیں روشنی کی ضرورت نہیں ہے

اور زمانے کی بےخیری سے صرف نظر بھی نہیں کرتے

جس نے پہنے ہوئے تھے دستانے

اُس کو منصف بنا دیا ہم نے

فیاض علی فیاض کی شعری ریاضت کا رشتہ سماج سے جڑا ہوا ہے۔ لہٰذا ان کی شاعری میں انسانی رویوں سے ربط بہت گہرا ہے۔ ان کے حسن اور فنکاری سے زیادہ انسانی رویوں پر توجہ ہے۔

رات پہرے پر ہمارا بھائی تھا

خوف سے سہمے رہے ہم رات بھر

جو بویا تھا کاٹ رہے ہیں

اب کیا رونا میرے بھائی

درج بالا رویوں کیلئے مجنوں گورکپوری ''نکات مجنوں'' صفحہ 55 پر لکھتے ہیں ''ادیب کوئی راہب یا جوگی نہیں ہوتا اور ادب ترک یا تپسیا کی پیداوار نہیں ہے۔ ادب بھی اسی طرح ایک مخصوص ہیئت اجتماعی، ایک خاص نظام تمدن کا پروردہ ہوتا ہے جس طرح کہ کوئی دوسرا فرد اور ادب بھی براہ راست ہماری معاشی اور سماجی زندگی سے اسی طرح متاثر ہوتا ہے جس طرح ہمارے دوسرے حرکات وسکنات''۔

اُن کا گھر جلنے لگا تو اس قدر شور وفغاں

آسماں مجھ پر گرا ہے میں مگر خاموش ہوں

اے کاش کہ خورشید نکل آئے اُفق پر

انسان نے صدیوں سے سویرا نہیں دیکھا

فیاض علی فیاض نے اپنی شاعری میں سماجی تقاضوں کو مقدم رکھا ہے۔ ان کے شعری اقدار اور فنی افکار عصر موجود سے ہم آہنگ ہیں۔ ان کی شاعری میںداخلیت اور خارجیت کی خط فاصل کھینچنا ذرا دشوار ہے وہ اسلئے کہ ان کے ہاں ادب کا سماجی شعور ان کی ریاضیت پر سمجھوتہ کرتا ہوا نظر نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ فیاض نے ضبط غم، ضبط نفس اور ضبط قلم کا شعور قائم رکھا ہے۔ یہ ہنر یہ فن فیاض علی فیاض کی شاعری کا خاصہ ہے۔ ملاحظہ فرمائیے!

کیوں جاکے درعشق پہ کرتے ہو جبیں خم

کیا میرے اُجڑنے کا تماشا نہیں دیکھا

جنہیں جھکانا تھا آسماں کو

کھڑے ہوئے ہیں وہ سر جھکا کر

فیاض علی فیاض کراچی کے ادبی اُفق کے اہم شاعر ہیں، آپ کےکلام میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہاریہ ملتا ہے۔ اُن کی ہاں جذبات کی نزاکت خیال، احساسات کی گہرائی، اپنے انفرادی انداز میں ضوبار ہے۔ ایک اور بات کہ فیاض صاحب کی شاعری میں موضوعات کو ایسے انداز میں بیان کرتے ہیں کہ اُن کا سلیقہ اظہار لفظوں کی در وبست قاری/ سامع کی ضرورت بن گیا ہے۔

اب گھر میں کوئی قیمتی سامان نہیں ہے

اک جان تھی سو ہم نے محبت میں لٹا دی

سلیقۂ اظہار کا ایک اور انداز سخن ملاحظہ کیجئے

تجدید مراسم کا میں منکر نہیں فیاض

کچھ غور تو کرلوں ذرا اقرار سے پہلے

''روسو کا کہنا ہے کہ میںحقائق کا سامنا نہیں کرسکتا اسلئے میں نے تخیل کی دنیا میں پناہ لی۔ اپنی کشتی کو پانی کے سپرد کر دیا'' لیکن فیاض کے نزدیک اُن کی اپنی شخصیت اہمیت کی حامل ہے۔ وہ نہ تخیل میں پناہ لیتے ہیں اور نہ ہی اپنی کشتی پانی کے سپرد کرتے ہیں۔ وہ اپنی شخصیت کے بارے میںکہتے ہیں

پھر وقت کے گرداب میں کھو جائے گی منزل

میں سایۂ دیوار میں اک پل جو رُکا بھی

فیاض علی فیاض درون ذات کا کرب بیان کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں، وہ عصری رنج والم کی کیفیت کو اپنے انفرادی انداز میں بیان کرتے ہیں۔ ہجر کے لمحات اور ہجر کی کیفیت کی مکمل ترجمانی اور تصویرکشی احسن انداز میں کرتے ہیں۔ ان کے ہاں اظہار غم تو ہے مگر نوحہ خوانی کے انداز میں نہیں یعنی ہجر والم کے لمحات میں نشاطیہ پہلو تلاش کر لیتے ہیں۔

پلاؤ تم کسی نفرت گزیدہ کو

محبت کی مسیحائی دکھاتے ہیں

فیاض علی فیاض کا ادبی سفر کسی کی تلاش میں آگے بڑھ رہا ہے۔ وہ اس کی شناخت کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے کہتے ہیںکہ ''یہ کون مجھ میں غزل سرا ہے''

فیاض صاحب کی غزل کے فکری وفنی پہلو پر غور وفکر کی ضرورت ہے، ان کے ہاں مجاز بھی حقیقت نظر آتا ہے۔ وہ فانی دنیا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خدائے بزرگ وبرتر کی ذات مبارکہ ہی سب سے اعلی وارفع ہے۔

زاد سفر کی فکر نہیں ہے

سینے میں قرآن ہے مولا

فیاض علی فیاض کی شاعری پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر منظرایوبی لکھتے ہیں ''اُردو کے جدید غزل گو شاعروں میں ایسے شعراء کو اُنگلیوں پر گنا جا سکتا ہے جو زندگی کے موجودہ پرآشوب دور میں غزل نگاری کے فن کو بام عروج پر پہنچانے کیلئے اپنی فکری وذہنی توانائیاں روبکار لائے اوراس کی آبیاری کیلئے اپنا خون جگر صرف کیا۔ فیاض صاحب کا شمار بھی اسی قبیل کے غزل گویوں میں ہوتا ہے''۔ میں منظر ایوبی صاحب کی رائے کی مکمل تائید کرتا ہوں، آپ کے اطمینان قلب، سکون اور ایقان کے حوالے سے ایک شعر جو انسانیت کی فلاح وبہبود اور توشۂ آخرت لئے کافی ہے۔۔

اے جبین شوق اتنی جستجو اچھی نہیں

اک خدا کافی نہیں کیا بندگی کے واسطے

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے