اُردو صحافت پر ہم عصر ترک تاریخ کے اثرات

ڈاکٹر رانا خالد محمود

انسانوں کے درمیان باہمی ارتباط اوریگانگت کی راہ میں جوسب سے اہم فطری رکاوٹ حائل رہی ہےشاید دو زبانوں کا فرق ہے۔ اس فرق کو دور کرنے میں

تاریخ اور صحافت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فطری رکاوٹ کوئی پیچیدہ یا دشوار عمل کی بجائے ایک سادہ کاری کا عمل ہے۔ صحافت اور تاریخ نے فاصلے دور کر دئیے ہیں۔ ترکیہ اور براعظم پاک وہند ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے بھی ایک ڈور سے بندھے نظر آتے ہیں۔ بیسوی صدی کے اوائل میں صحافت کو وہ سہولیات میسر نہ تھیں جو آج عملاً نظر آرہی ہیں۔ آج کے دور میں صحافت جدید سہولیات سے مزین ہے اور پلک جھپکنے سے پہلے خبریں دنیا کے طول وعرض تک پہنچ جاتی ہیں۔ بیسوی صدی کے اوائل میں ایسا نہ تھا،البتہ ٹیلی گرام کی محدود سہولیات میسر تھیں۔

سلطنت عثمانیہ جس کی بنیاد 1299ء میں رکھی گئی۔ یہ سلطنت 1922 میں گرینڈ نیشنل اسمبلی کےفیصلے سے اپنے 600 سالہ دور کے بعد اپنا وجود کھو بیٹھی۔ سلطنت عثمانیہ تین برآعظموں تک پھیلی ہوئی تھی۔ بلغاریہ، مصر،یونان، ہنگری، اُردن، لبنان، اسرائیل کچھ فلسطینی علاقے، مقدونیہ، رومانیہ، شام، سعودی عرب کے کچھ حصے اور شمالی افریقہ کے ساحلی حصوں پر سلطنت عثمانیہ کی حکومت تھی۔ اتنی وسیع وعریض حکومت کے انتظامی، دفاعی، معاشی اور مذہبی امور کے فیصلے لازمی طور پر تاریخی اثرات کے حامل رہے ہیں ۔

سلطنت عثمانیہ کا عروج 1299 سے 1453 تک رہا، اس میں توسیع 1453 سے 1683 تک ہوئی جبکہ 1683 سے 1827 تک جمود طاری رہا۔ 1828 سے 1908 تک زوال کا دور ہے جبکہ خاتمے کا دور 1908 سے 1922 پر مشتمل ہے۔ یوں عبدالمجید ثانی آل عثمان عہد کے آخری خلیفہ ثابت ہوئے۔

تین  مارچ 1924 میں مصطفی کمال پاشا نےترکی علاقے آزاد کراکے جمہوریہ کے قیام اور اپنی صدارت کا اعلان کیا۔ براعظم پاک وہند کے مسلمانوں کا براہ راست رشتہ سلطنت عثمانیہ سے جڑا ہوا تھا لہٰذا حالات کی گردش نے پاک وہند کی تاریخ پر گہرا اثر ڈالا۔اگر ترکی میں اُردو تدریس اور صحافت کا جائزہ لیا جائے تو خیری برادران کا نام سامنے آتا ہے۔ 1915 میں عبدالجبار خیری اور عبدالستار خیری کی کاوشوں سے اُردو تدریس کا آغاز ہوا۔ یاد رہے کہ خیری برادران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالبعلم تھے، ترکی میں اُردو صحافت کا آغاز 1880 میں پیک اسلام سے ہوا جس کے مدیر نصرت علی خان تھے۔ پیک اسلام، جہان اسلام، الدستور اور اخوت ترکی میں اُردو صحافت کے اخبار تھے۔ ترکی میں پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر اُردو صحافت کا اولین دور ختم ہوا۔

برعظیم پاک وہند میں مولانا آزاد کے الہلال اور البلاغ، مولانا ظفر علی خان کے زمیندار، محمد علی جوہر کے کامریڈ اور ہمدرد نے اُردو صحافت میں یادگار کارنامے انجام دئیے جبکہ 1842 میں جام جہاں نما (کلکتہ) دو عدد لکھنو اخبار (اودھ) 1937 میں ماہنامہ خیر خواہ ہند نے بھی صحافتی خدمات انجام دیں۔

1857 کی جنگ آزادی کے بعد انگریزوں نے مسلمانوں پر سختیاں حد سے زیادہ بڑھا دیں جس کے نتیجے میں نفرت کی چنگاریاں بھڑکتی رہیں۔ مسلمان اور ہندو اکابرین نے مختلف تحریکوں میں حصہ لیا۔ برصغیر میں پیدا ہونیوالی تحریکوں میں سب سے اہم مقام تحریک خلافت کو حاصل ہوا۔ پہلی جنگ عظیم میں ترکی نے برطانیہ کیخلاف جرمنی کا ساتھ دیا۔ یہ تحریک انگریزوں کو کئے ہوئے وعدے یاد دلانے کیلئے تھی۔ اس کیلئے 5 جولائی 1919 کو خلافت کمیٹی بنی جس کے صدر سیٹھ چھوٹانی اور سیکرٹری حاجی صدیق کھتری منتخب ہوئے۔ خلافت کمیٹی کے مقاصد ذیل تھے۔

  خلافت عثمانیہ برقرار رکھی جائے

مقامات مقدسہ (مکہ مکرمہ/ مدینہ منورہ) عثمانی خلافت کی تحویل میں رہیں

  سلطنت عثمانیہ کو تقسیم نہ کیا جائے

انیس سو بیس میں خلافت کمیٹی کے دورۂ برطانیہ کے ناکامی کے بعد تحریک ترک موالات کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک خلافت ترکی میں جمہوریت کے اعلان کیساتھ ہی خلافت کا خاتمہ ہوا۔ اس کے اثرات براعظم پاک وہند کی تاریخ پر مرتب ہوئے

مسلمانوں میں قدرے مایوسی پھیل گئی

مسلمانان ہند میں سیاسی شعور بیدار ہوا

پرجوش قیادت اُبھری

علماء اور طلبہ کا سیاست میں داخلہ

آل انڈیا کانگریس اور جمعیت علماء ہند میں تعاون

ہندو ذہنیت آشکار ہوئی

برطانوی راج کا خاتمہ اور ہندو مسلمان اتحاد کا خاتمہ

ہندوستان میں ترک ہم عصر صحافت وتاریخ کو اکبرآلہ آبادی نے یوں منظوم کیا

کھینچو نہ کمانوں کو، نہ تلوار نکالو

جب توپ مقابل ہو، تو اخبار نکالو

اُردو صحافت پر ہم عصر ترک تاریخ کے اثرات سیاسی، سماجی، معاشی، علمی اور فکری طور پر مرتب ہوئے ہیں۔ صحافت کے میدان میں ترکیہ میں اُردو اخبارات اور مسلم اُمہ کی باہمی گفت شنید نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ کیا۔

ثقافتی حوالوں سے بھی ترکوں نے مختلف ادوار میں مسلم ممالک کی تہذیبوں پر اپنا رنگ جمایا۔ ان رنگوں اور اثرات میں تاریخ، ثقافت، فن تعمیر، رہن سہن، موسیقی، فنون لطیفہ، شاعری اور علم وادب جیسے اہم رنگ شامل ہیں۔یہ زندہ تہذیب کی ایک زندہ علامت ہے کہ تہذیبیں ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتی ہیں۔اُردو ترکیہ کے ایک دوسرے کے صحافتی، تاریخی اور تہذیبی اثرات کیلئے محترم خلیل طوقار لکھتے ہیں۔

''اُردو بنفس نفیس ترکی زبان کا لفظ ہے اوراُردو زبان کے خمیر میں ترکی اور ترکوں کا نمک بھی شامل ہے۔ اس لیےمیں اُردو زبان کو جتنا براعظم پاک وہند کی زبان سمجھتا ہوں اتنا ہی خود ترکوں کی بھی زبان سمجھتا ہوں''

اُردو اور ترکی زبان، ادب اور صحافت کے تاریخی اثرات اتنے اہم ہیں کہ آج یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں اور اُردو اور ترکیے زبانوں کا باہمی تعاون جاری وساری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے