جمیل عثمان ۔۔ نصف صدی کے قصے

 

رانا خالد محمود قیصر

ایک تخلیق کار کے ذہن میں مختلف خیالات بسیرا کئےہوتے ہیں لیکن ان میں قرطاس ادب پرصرف وہ منتقل ہوتا ہے جس کو فہم وفراست کے سانچے میں

ڈھالا جا سکے۔ کہانی لکھنا یا افسانہ لکھنا کہنے کو تو کارآسان ہےمگر لفظوں کےدروبست،محاورات کا استعمال اور زبان وبیان کے قواعد پرعمل پیراہونا جان جوکھم کا کام ہے۔ جمیل عثمان ایک کہنہ مشق لکھاری اور وسیع المطالعہ ادیب ہیں۔  نصف صدی کے قصے سے پہلے اُن کی نو کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

کہانی نگاری کی تاریخ تو بہت پرانی ہےکیونکہ یہ زبانی طورپرسینہ بہ سینہ منتقل ہوتی آرہی ہیں جبکہ افسانہ کی تاریخ ایک سو پچاس سال ہے۔ اس سفر میں منشی پریم چند اور ڈپٹی نذیر احمد نے جس طرح زمینی حقائق پر مبنی کہانی اور افسانے تحریر کئے ہیں عین اسی طرح عہد موجود کے ممتاز کہانی کار اور افسانہ نگار جمیل عثمان نے بھی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم موضوعات پر قلم اُٹھایا ہے۔ اگر مجموعی طور پر موضوعات کا جائزہ لیں تو بہت طوالت درکارہوگی لیکن فی الوقت ہم توجہ ''نصف صدی کے قصے'' پر مرکوز رکھتے ہیں۔

جمیل عثمان کی تحریروں میں حقیقت پسندی کا جوہر نمایاں ہے،یہ جوہرزمینی حقائق سےمطابقت رکھتا ہے،ان کے ہاں افسانوں میں معاشی وسماجی اقدار کے حوالے مستحکم صورتحال پیش کرتے ہیں۔ان کا بیانیہ مشاہداتی اور تجرباتی ہے جو جذبات سے ہرگز عاری نہیں ہے۔ ان کے ایک افسانے ''حسن نظر'' میں انداز بیان ملاحظہ ہو۔

''میرا چہرہ بیضوی ہے، آنکھیں نیلی، بھنویں گھنی اور پلکیں لانبی ہیں، ناک ستواں ہےاور ہونٹ پتلے! میری تھوڑی میں ہلکا سا خم ہے،بال سنہرے اور گھنگھریالے اور ان سب پر میری سرخ وسپید رنگت!! میری صحت قابل رشک حد تک اچھی ہے، کشادہ سینہ اور مضبوط بازو میری مردانہ وجاہت میں اضافہ کرتے ہیں۔ میں نے بال نہیں بڑھائے، پھر بھی ان عورت نما مردوں سے زیادہ پرکشش ہوں جو وضع قطع کیساتھ ساتھ چال ڈھال بھی عورتوں کی سی رکھتے ہیں۔''

درج بالا اقتباس سے تمثیل نگاری کاجوہر خدوخال سےباتیں کررہا ہےجو سچائی پر مبنی تو ہے لیکن افسانوی ادب میں حقائق کو بیان کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہاں جمیل عثمان نے ثابت کیا ہے کہ افسانوی ادب بنیادی طور پر انسانی زندگی کے نشیب وفرازسے نبردآزما رہتا ہے۔ یہ افسانوی ادب لکھنؤ کی تہذیب کو تمثیل نگاری کے انداز میں پیش کرتا ہےجیساکہ ''تماش بینی کی ان لذتوں سے صرف اہل لکھنؤ ہی لطف اندوز نہیں ہوتے تھے بلکہ اس سامان تعیش کی شہرت اور لذت آگیں فضا دوسرے شہروں کے امیرزادوں اور نوجوانوں کیلئے بھی مقناطیسی کشش کی حیثیت رکھتی تھی جو بظاہر طلب علم کیلئے یہاں آتے تھے، لیکن لکھنؤ آکر ان پر یہاں کا رنگ اس طرح غالب آجاتا تھا کہ وہ درس وتدریس کو بھول کر علمِ تماش بینی میں طاق اور فن بے غیرتی میں مشتاق ہو جاتے تھے۔''

یہ منظرنگاری یا حقیقت نگاری امراؤ جان ادا کےحوالے سے ہے۔ ایسےہی جمیل عثمان کےافسانوں میں حقیقت پسندی کا جوہرکچھ یوں ملتا ہے۔

''اوہ ہو!۔۔ وہ دھیرے دھیرے سے چلتی ہوئی میرے مقابل آکھڑی ہوئی: تو آخر آپ کا عشق رنگ لے ہی آیا''

''میں نے کوئی عشق وشق نہیں کیا!'' میں نے نظریں چراتے ہوئے کہا۔

''ہونہہ! جس لڑکی کی تعریف بھری محفل میں آپ کریں اور پھر کہیں کہ اس سےعشق نہیں! اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہوسکتا ہے''

ٹھیک ہے۔۔ میں نے عشق کیا ہے بس۔۔۔ کوئی پابندی ہے؟۔۔ میں بھی خم ٹھونک کر بولا۔

''میں تو جانتی تھی کہ ایک نہ ایک دن یہ ہونا ہی تھا، ساتھ آنا ساتھ جانا، رات کو دیر دیر تک کام کرنا پھر گھر آکر بھی چین نہیں، پڑوس میں گھر، دونوں آنگنوں کے درمیان بس ایک دیوار۔۔ اور کیا چاہئے تھا؟ یہ نہ ہوتا تو اور کیا ہوتا'' وہ بڑبڑاتی رہی۔

''میں اس سے شادی کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں تھا ۔۔ لیکن۔۔!

''لیکن۔۔ دل کے ہاتھوں مجبور ہوگئے۔۔ اب مجھ سے دل بھر گیا ہے نا آپ کا!''

''یہ بات نہیں''

درج بالا اقتباس خیال یار افسانے سے لیا گیا ہے کس قدر سلامت اور روانی ہے۔ تضع کا شائبہ تک نہیں ہے۔ اس طریقے سے جمیل عثمان پائیدار تحریر کی صورت میں قاری کے سوئے ہوئے احساس کو جگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ نہ تو اپنی دھن میں رہتے ہیں اور نہ بے جا مبالغہ آرائی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ درج بالا اقتباسات میں تحریر صاف اور ستھری ہے کوئی بدمذاقی یا ابتذال کی کیفیت کا عکس نہیں ہے۔

نصف صدی کے قصے میں تئیس  کہانیوں / افسانوں میں دلکش عنوانات تو ہیں مگر تحریر بھی لاجواب ہے اور تمام نگارشات حقیقت کی عکاس ہیں۔ صحت زبان کے حوالے سے بھی جمیل عثمان کو دسترس حاصل ہے ''نصف صدی کے قصے'' یقینا افسانوی ادب میں ایک معتبر اضافہ ہے۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے