درونِ ذات کے شاعر۔۔۔ عندلیب شادانی

رانا خالد محمود قیصر

برصغیر پاک وہند کی سرزمین ادب کی آبیاری کے حوالے سے بہت زرخیز رہی ہے، ان زرخیز علاقوں میں ریختہ سے اُردو کا سفر پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ یوں

عصرِموجود میں اُردو بنگلہ دیش (سابقہ مشرقی پاکستان) پاکستان اور بھارت میں خوب پروان چڑھی۔ اُردو کے نابغہ روزگار شعراء میں ایک شاعر وجاہت حسین صدیقی' عندلیب شادانی بھی گزرے ہیں۔ ان کے والد کا نام اشتیاق حسین صدیقی تھا، آپ سنبھل مراد آباد میں پیدا ہوئے۔ حصول علم کے بعد ذریعہ معاش کیلئے ڈھاکہ کا انتخاب کیا گوکہ وہ لاہور میں بھی رہے مگر 1928 میں ان کا تقرر بطور لیکچرار فارسی' ڈھاکہ میں ہوگیا۔ 1931 میں سرکار نے انہیں پی ایچ ڈی کرنے کا موقع لندن میں عطا کیا۔ بعد ازاں ڈھاکہ یونیورسٹی میں اُردو اور فارسی کے شعبہ جات کے صدور بھی رہے۔ 1965 میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ حکومت پاکستان نے آپ کو تعلیمی خدمات اور ادبی خدمات کے صلے میں ستارۂ امتیاز بھی عطا کیا۔ اُردو ادب کا یہ روشن ستارہ 29 جولائی 1969 کو ڈھاکہ میں غروب ہوگیا۔

عندلیب شادانی کی تصانیف میں نشاطِ رفتہ (شعری مجموعہ) نقشِ بدیع (تحقیقی) نیش و نوش ، سچی کہانیاں (افسانے) شرح رباعیات، بابا طاہر اور دورِ حاضر، اُردو غزل گوئی، پیامِ اقبال (تحقیق کی روشنی میں) چھوٹا خدا (درانی) رُبع شکست (مجموعہ کلام)۔ جدید فارسی زبان پر فرانسیسی اثرات ودیگر شامل ہیں۔ عندلیب شادانی نے ایک ادبی رسالہ ''خاور'' کا اجراء کیا۔ عندلیب شادانی کی خدمات کو اُردو شاعری میں ایک نئی بیداری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ زبانِ خاص وعام شعر

دیر لگی آنے میں تم کو

شکر ہے پھر بھی آئے تو

آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا

ویسے  ہم   گھبرائے  تو

عندلیب شادانی کی شاعری میں یاست کیساتھ ساتھ رجائیت کا عنصر نمایاں ہے۔ نیز ترقی پسندیت، جدیدیت اور کلاسکیت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔ یہ انداز ایک خاص دلکشی کا حامل ہے۔ ایک ایسے شاعر کو جس کے بغیر اُردو شاعری کو ادھورا سمجھا جاتا تھا، کی موت کے بعد فراموش کر دینا یقینا ایک بہت بڑی زیادتی ہے۔

عندلیب شادانی نے ہجر وفراق، حسن وعشق کی کیفیات اور لذت وصال کو بھرپورانداز میں بیان کیا ہے۔ اُن کے لفظوں کا چناؤ مثالی ہے۔ اپنی شاعری کے بارے میں کچھ یوں گویا ہوتے ہیں۔۔

میری شاعری تمام تر حال ہے اور پہلے دور کی بعض نظموں کو چھوڑ کر میں نے زندگی میں ایک شعر بھی ایسا نہیں کہا جس پر آپ بیتی کا اطلاق ہو سکے چونکہ محبت کا جذبہ عالم گیر ہے اسلئے یقین ہے کہ ان اشعار میں بہت سے لوگوں کو اپنے دل کی دھڑکن سنائی دے گی۔

اس اقتباس سے اس بات کو اطمینان ملتا ہے کہ عندلیب شادانی درونِ ذات کے شاعر ہیں۔ وہ داخلیت کو مقدم رکھتے تھے اور تضع اور مبالغہ آرائی سے کہیں دور۔

تیرے حسن کی تنویر، عکس میں کہاں پیدا

ماہتاب  کی   تصویر،  چاندنی  نہیں   ہوتی

چاک  کر  ڈالے تمنا نے  تکلف  کے حجاب

بھاگی شرما کے، حیا نے جو یہ نقشہ دیکھا

دیکھتا ہوں رات کو جب دو ستارے پاس پاس

جانے کیوں اُس وقت ہو جاتا  ہے میرا دل اُداس

کسی  حالت  میں   فراموش  نہ  ہونے  والے

سچ  بتانا، کبھی تو  نے بھی  مجھے  یاد  کیا

درج بالا مثالی اشعار کا تعلق درونِ ذات کی کیفیات، مشاہدات اور ذاتی تجربات پر مشتمل ہے۔ اس انداز کو ہم امام بخش ناسخ کی بصری شاعری کی تقلید بھی قرار دے سکتے ہیں کہ ہر ایک مصرع/ شعر مشاہداتی معلوم ہوتا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ اُن کی شاعری میں تنہائی کا ذکر دلوں کو تڑپاتا ہے اور اس کا احساس جینے کا حوصلہ اور جیون کے اُمنگ کا اظہار ہے۔ عندلیب شادانی کا یہ احساس اُس کی زندگی کا عکس ہے۔ اظہاریہ خوبصورت اور زندگی میں ایک اُمید کی نوید کی مانند ہے۔ سچ ہے کہ انسان اپنی زندگی میں انہی کا متلاشی رہتا ہے۔ عندلیب کی شاعری میں عالمی ادب کا عکس بھی نظر آیا ہے، ان کے ہاں عالمی ادب اور عالمی زبانوں سے ملتا جلتا ہے کیونکہ بھارت، مشرقی پاکستان، مغربی پاکستان اور اُردو کے عالمی جزیرے ایک مسلمہ حقیقت کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ پٹ سن کی سرزمین زندہ دِلان لاہور اور وادیٔ مہران کیساتھ ساتھ گنگا جمنا اور دریائے گومئی کی تمثیل نگاری اُردو شاعری کی جان ہیں۔

حمیرہ راحت لکھتی ہیں کہ ''ڈاکٹر عندلیب شادانی نفسیات انسانی کے رمز شناس ہیں، نہ صرف حسن وعشق کی کیفیت کو بدرجہ اتم بیان کرتے ہیں بلکہ واردات قلبی کو لفظوں میں سمونے کا فن بھی جانتے ہیں۔ درحقیقت ان کی شاعری خود ان کی آپ بیتی ہے۔

پوشیدہ رہ سکا نہ تبسم نقاب میں

تابندہ برق چھپ نہیں سکتی سحاب میں

نوازشوں کو تری یاد کر کے رولینا

اسی قدر تو ہمیں اختیار باقی ہے

جب کسی سے کوئی پیمانِ وفا کرتا ہے

کانپ اُٹھتا ہوں کہ میرا ہی سا انجام نہ ہو

صبا کی چھیڑ پر گلوں کا مست ہو کے جھومنا

لپک لپک کے ایک دوسرے کے منہ کو چومنا

تمثیل نگاری اور بصری شاعری کا یہی کمال خاص ہے کہ وہ اپنے قاری کو تمام مشاہدات وواردات قلبی سےآگاہ رکھتا ہے جو الگ عصر موجود کی گہری سوچ کا عکاس ہے۔ جو جذباتی مآخذ کا سراغ یا پتہ دیتا ہے، جو اپنی ڈگر سے ہٹ کر بھولی بھٹکی راہوں میں پیش آنیوالے واقعات کی نشاندہی کرتی ہوئی قارئین کو ایک حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ عندلیب شادانی کا یہ انداز اُردو شاعری کو ایک سحر انگیز اور بے چینی کا عکس دیتا ہے۔ شاعر کے رموز زندگی، تجربات، احساسات اور درونِ ذات کی کھلبلی اشعار کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ لیکن قابل توجہ رائے پروفیسر نظیر صدیقی کی ہے ''اُردو شاعری میں اگر کسی کے ہاں صید وصیاد کا فرق اُٹھ گیا ہے تو وہ عندلیب شادانی کی شاعری ہے۔ دونوں کو اپنے اپنے درد وغم سے زیادہ دوسرے کے درد وغم کا رونا ہے اور اپنی وفا سے زیادہ دوسرے کی وفا پر ناز۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنی وفا سے بڑھ کے ہے تیری وفا پہ ناز

اب حسرتوں کو شکوۂ حرماں نہیں رہا

رکھ  لی تری  وفا نے  محبت  کی  آبرو

میں  اپنی آرزو  سے  پشیماں  نہیں  رہا

عندلیب شادانی کی شاعری میں آسان فہم لفظیات، سادہ تراکیب اور لفظوں کا ورد کسب ایک باوقار لہجہ ہے۔ یہ لہجہ سادہ، نرم گفتار اور دھیمے لہجے میں سرگوشیاں بھی ہیں۔

کچھ  سرد  آہیں  کچھ  گرم  آنسو

کیا  مختص ر ہے  میری    جوانی

سنتے آئے تھے وقت پلٹتا ہی نہیں

مگراک بھولنے والے نے ہمیں یاد کیا

ڈاکٹر وفا راشدی ''بنگال میں اُردو'' میں لکھتے ہیں کہ ''عندلیب شادانی ایک مدت تک پریم پجاری کے روپ میں سچی کہانیاں لکھتے رہے جو ماہ نامہ ساقی دہلی میں شائع ہوتی رہیں اور بے حد پسند کی گئیں۔ سچی کہانیاں مجموعی شکل میں بھی شائع ہو چکے ہیں'' یہ ثابت ہوتا ہے عندلیب شادانی نثر، نظم اور غزل میں مکمل دسترس رکھتے ہیں۔ ان کے کلام میں جو خاص بات ہے وہ ان کا اپنے ہم عصروں میں مل جل کر اور ایک ادبی آہنگ کو برقرار رکھتے ہوئے سادگی کو اپنایا۔ یہی سادگی اُن کو دورنِ ذات کا سچا اور کھرے شاعر کے طور پر ادبی اُفق پر ممتاز کرتا ہے۔۔

اُردو شاعری کی تاریخ عندلیب شادانی کے ذکر کے بغیر سُونی سُونی نظر آئے گی۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے