محمداحمد شاہ، فن وثقافت کےعلمبردار

رانا خالد محمود قیصر

ایک وقت تھا کہ آرٹس کونسل کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابرتھیں اوراِکا دُکا ادبی وفنی سرگرمیوں کی خبریں اخبارات وجرائد میں دیکھنے کو ملتی تھیں

اور پھر ادب وفن کےاُفق پرایک ادب وفن دوست سامنے آئے اور آرٹس کونسل کراچی میں ایک صحت مندانہ مقابلےکارجحان شروع ہوا۔اس کے روح رواں محترم جناب احمد شاہ ہیں ان کے رفقاء میں پروفیسر اعجاز فاروقی، اسجد فاروقی، شکیل خان، ڈاکٹر ہما میر، طلعت حسین، کاشف گرامی ویگر شامل ہیں۔ احمد شاہ کی زیرقیادت ادبی، عملی وفنی خدمات کو دیکھتے ہوئے محترم انیق احمدکو مرکزی نگران حکومت میں وفاقی وزیر کا عہدہ تفویض کیا گیا جبکہ محترم احمد شاہ کو صوبائی وزارت عطا کی گئی۔ اس سے قبل بھی گورننگ باڈی کی رکن نورالہدی شاہ کو وزارت، فاطمہ ثریا بجیا اور عمر شریف کو گورنر سندھ کا مشیر نامزد کیا گیا۔ ان خواتین وحضرات کےعلاوہ ممتاز سیاسی وادبی شخصیت خوش بخت شجاعت جوکہ تین بار آرٹس کونسل کی نائب صدر رہیں کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا گیا، بعد ازاں سینیٹرآف پاکستان بھی۔ یہ تمام سرگرمیاں بام عروج پر ہیں اور ان کے سرپرست محترم احمد شاہ (ستارۂ امتیاز، ہلال امتیاز) ہیں۔ جن کی ذاتی ذہات، قابلیت اور توجہ سے یہ تمام مدارج طے ہو رہے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کا قیام دس مئی 1954 میں قائم ہوا۔یہ ادارہ ایک خودمختار ثقافتی ادارہ ہےجس کی سرپرستی میں فن وثقافت، فنکاروں کی فلاح وبہبود اور فن کاروں کو پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔

اس کے بانی پہلی نائب صدرعابدہ سلطان، سیکرٹری آغا عبدالحمیداورایگزیکٹوڈائریکٹرعرفان حسین تھے۔اے سی بی کےچیئرمین کمشنرکراچی ہوتےہیں ان تمام سرگرمیوں کو حکومت سندھ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ آرٹس کونسل کے مختلف پروگراموں میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ صاحب، محکمہ ثقافت وسیاحت کے صوبائی وزراء ودیگر سرکاری عمائدین دلچسپی سے شریک رہتے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کےبانیان میں ڈاکٹرمسزعصمت رحیم، ایس امجدعلی،ایڈورڈ سڈرن، جی احمد،آغا عبدالحمید،اےآر فریدی،جلال الدین احمد شامل ہیں۔

آرٹس کونسل کی ادبی فنی وثقافی سرگرمیوں میں ادبی مباحثے، مشاعرے،سیمینار،کانفرنسز،عالمی ادبی کانفرنسز،آرٹ ایگزی بیشن، ڈرم سرکل ڈانس کی تربیت، اوپن میوزک، لائیو پینٹنگ، ڈانس پرفارمنس اور علاقائی زبانوں کے مشاعرے، ادبی کانفرنس اور ادبی میلے شامل ہیں اور اہم اور معتبر کام جو اے سی پی کے محترم صدر احمد شاہ کی سرپرستی میں شروع ہوا اس نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان میں تھیٹر فیسٹیول، پاکستان لیٹریچر فیسٹیول جوکہ لاہور، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور کوئٹہ میں انعقاد پذیر ہو چکے ہیں ان تمام کا سہرا احمد شاہ اور ان کے رفقاء کو جاتا ہے۔

اس وقت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی عمارت ایک پرشکوہ منظرپیش کرتی ہے۔جہاں مختلف ادبی، فنی وثقافتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ شام کو کراچی شہر کے ادباء وفنکار اے سی پی کو شان کو جگمگا دیتے ہیں۔ ایک کہکشاں سجی ہوتی ہے اور اس کو چار چاند اس وقت لگ جاتے ہیں جب صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محترم احمد شاہ ان ادیبوں، شاعروں اور پرفارمنگ اسٹارز کے درمیان موجود ہوتے ہیں۔ اس عمل سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی تو ہوتی ہی ہے مگر اس سے صدر محترم احمد شاہ کی شخصیت قبول عام کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام سولہویں چارروزہ عالمی اُردو کانفرنس بے انتہا کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ سندھ کے نگراں صوبائی وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر صاحب نے ذاتی دلچسپی اور دل جمعی سے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں جہاں کثیر تعداد میں اہل فن وثقافت نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ شرکاء میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، افتخار عارف، زہرا نگاہ، کشور ناہید، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، منور سعید، مرزا اطہر بیگ، اس محمد خان، نورالہدی شاہ، تحسین فراقی، ڈاکٹر عالی امام، سہیل وڑائچ، اعجاز فاروقی، ثروت محی الدین، ہیروجی کتاؤکا (جاپان) عارف وقار، اباسین یوسف زئی، غازی صلاح الدین، انور مقصود، نذیر لغاری، ناصر عباسی سینئر ویگر نے شرکت کی۔

محمد احمد شاہ صاحب کے مطابق آرٹس کونسل کی تقریبات میں نوجوانوں کو فوقیت دی جاتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 59 فیصد نمائندگی نوجوانوں نے کی، جس کا ثبوت پاکستان یوتھ فیسٹیول اور اسپیشل چلڈرن فیسٹیول بھی ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بیرون ممالک خاص طور پر امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، ناروے سویڈن، چین، جاپان ودیگر ممالک سے ادبی فنی وثقافی وفود آتے رہتے ہیں۔ جن کی پذیرائی شایان شان کی جاتی ہے۔ بیرونی وفود کی خدمت سرکاری مہمان سمجھ کر کی جاتی ہے اور محمد احمد شاہ آرٹس کونسل کی طرف سے تحائف پیش کرنا کبھی نہیں بھولتے۔

حال ہی میںکوئٹہ میں انعقاد پذیر ہونیوالا لٹریچر فیسٹیول اس لحاظ سے بھی بےحد اہم تھا کہ وہ ایک نسبتاً پس ماندہ مگر ادبی خزینوں کے امین صوبے میں ہوا۔ بقول سیلم صافی ''ادب وفن سے پاگل پن کی حد تک محبت کرنیوالے احمد شاہ بضد رہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے نہ صرف ان کے ارادے کی تحسین کی بلکہ ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی''

اس فیسٹیول میں بلوچستان کے ہزاروں طلباء وطالبات نے شرکت کی اور نہایت شائستگی اور تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیسٹیول کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس فیسٹیول میں انور مقصود، بشری انصاری، سہیل احمد عزیزی اور ماہرہ خان نے خصوصی شرکت کی۔

عصر رواں میں محمد احمد شاہ کا نام ایک ادبی، فنی وتہذیبی سرخیل کے طور پر مقبول ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کی تعمیر وترقی سے لیکر تزئین وآرائش تک محمد احمد شاہ کی ذاتی دلچسپی جھلکتی ہے۔ ادبی، فنی وثقافتی سرگرمیوں کو دوام بخشنے میں امیر کارواں محمد احمد شاہ اور ان کے تمام رفقاء سلام ستائش کے مستحق ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے