جسارت خیالی اورخود سپردگانہ وارفتگی

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

جسارت خیالی کا نام منظور حسین والد گرامی کا نام اللہ بخژ ہے،جسارت خیالی ان کا قلمی نام ہے۔ آپ تھہیم آباد، پہاڑ پورضلع لیہ پنجاب میں 1954 پیدا ہوئے۔

ایک کہنہ مشق تخلیق کار ہیں، نثر ونظم دونوں اصناف میں کمال تخلیقی ہنر کے حامل ہیں۔ تقدیسی ادب سے گہرا لگاؤ ہے۔ آپ کی تصانیف میں لامکاں سے زماں تک شعاع فرط، سطوت حرف، تذکرہ شعرائ، تونسہ شریف، اقبال سوکڑی، فن اور شخصیت و دیگر شامل ہیں۔ غالب کے نقش قدم پر (غالب کی زمینوں پر غزلیہ مجموعہ) اہم تصنیف ہے۔ خیال امروہوی سے اکتساب فیض کیا۔

جسارت خیالی سنجیدگی سے ادب تخلیق کر رہے ہیں، حالیہ نئی تخلیق ''مدح پیغمبرانقلاب ان کا نعتیہ مجموعہ ہے۔ اس کےبارے میں ڈاکٹرنثارترابی کی رائے نے جسارت خیالی کے ادبی قد میں مزید اضافہ کیا ہے۔

جسارت خیالی نےبھی نعت کی اس غزلیہ صورت کو اپنایا ہے اور اظہارکے لئے بے ساختہ آہنگ اورسیرت نگاری سےجڑی ہوئی عقیدت مندانہ کیفیات کو ایک خود سپردگانہ وارفتگی کے ساتھ بیان کرنے کی بھی سعی کی ہے۔ سادہ طرز اظہار کی حامل اس شاعری میں پیغام مبین کے براہ راست ابلاغ کا حوالہ مرکزی موضوع بن کر اُبھرا ہے۔

ڈاکٹر نثار ترابی نے جسارت خیالی کے لئے ''خود سپردگی وارفتگی'' کااستعارہ استعمال کرکے ان کے فن کا اعتراف خوب کیا ہے۔ یہ حقیقی اور زندہ شاعری کی علامت ہے۔

مرے آقا کو عظمت وہ ملی ہے

جہاں میں آپۖ کا ثانی نہیں ہے

حقیقتاً درج بالا شعر وارفتگی کے عالم میں عقیدت سےبھرپورانداز لئے ہوئے ہے،جسارت خیالی کے نعتیہ مجموعہ پر طائرانہ نظر ڈالتے ہیں تو ان کے کلام میں سادگی اور آسان فہمی کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ فارسی اور عربی کی تراکیب نسبتاً کم نظر آتے ہیں۔ البتہ مدح سرائی میں بڑی احتیاط برتی ہے۔ حدود وقیود پر سختی سے کاربند ہیں۔ نورمجسم، ہادی برحق نبی پاکۖ کی زندگی مبارکہ اور پیش آنے والے واقعات کو دل کی عمیق گہرائیوں سے بیان کیا ہے۔

جسارت خیالی کے ہاں وسیع المطالعہ اور وسیع النظری نے نعتیہ مضامین کووسعت عطا کی ہے لیکن وہ ہرحال میں نور یزدانی و محبوب سبحانی کی تعریف وثنا میں عاجزی اختیار کئے رہتے ہیں۔ بقول شاعر

مزمل و مدثر کہہ کہہ  کے  پکارا

کس پیار سے لیتا ہے خدا نام محمد

اکبر میرٹھی

جسارت خیال کا انداز سخن بھی ملاحظہ کیجئے

کہاں مجھ میں تری مدحت کا آسکتا ہے قرینہ

کہ اکمل ذات ہے تیری تو دانش کا خزینہ

جسارت خیالی اپنے افکار میں ایک صوفی منش شاعر نظر آتے ہیں، وہ جب شعر لکھتے تو حب رسولۖ میں ڈوب کر لکھتے ہیں، تصوف اور طریقت سے قطعے نظر وہ حقیقت میں عشق احمد مجتبی میں فنا فی الرسول کے جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے غزلیہ اور نعیتہ اشعار میں معنی آفرینی، مضمون آوری اور مدحت بصورت عقیدت ومحبت ذیل کے اشعار میں ملاحظہ فرمائیں۔

خدا بھی آپۖ پر نازاں ہے واللہ

یقیناً آپۖ فخر دو جہاں  ہیں

اس حرص کی دنیا سے یہاں چھوڑ تعلق

آقاۖ کی محبت میں تو مخمور رہا کر

 

وہ پرنور پیکر نظر میں بسا ہے

ہیں بے کیف منظر یہاں چاندنی کے

 

رحمتوں کی بارش کا بھی ہوا ایسا اثر

دشت گلزار تو سرسبز ہوئے کوہ ودمن

 

مدینے کی سجاوٹ کو معطر

زمیں لائی گئی باغ جناں سے

جسارت خیالی نے مدینے کی سجاوٹ کےلئے باغ جناں سے لائی مٹی کا ذکرخیر کیا ہے۔ یہ درست ہےنبی پاکۖ کا حجرہ اقدس، ریاض الجنة جیسے پاک مقامات جنت کا ٹکڑا ہے جو نبی پاکۖ نے خود بھی فرمایا ہے۔ مگر نعت میں کچھ ایسے کلمات ادا کرنا جو حقیقت میں ممکنات میں نہیں ہیں کا تذکرہ کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اکابرین اسلام کا اس پر موقف جدا جدا ہے، زیل کا شعر توجہ کا طلب گار ہے

اک پل میں چلے آئے مری داد رسی کو

ہم نے جو مصیبت میں کبھی ان کو صدا دی

اگر امداد میں ہم حضرت بلال حبشی کی غلامی سے آزادی کا ذکر کریں یا کسی اورغلام کی آزادی کا ذکرکریں تو تاریخی طور پر ثابت ہوتا ہےکہ نورمجسم نبی پاکۖ نے خود اور دیگر اصحابہۖ کی مدد سےغلاموں کو آزاد کروایا تو یہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔ لغت میں روز محشر، جام کوثر کی تمنا تو جائز ہے مگر ایسے مضمون ادا کرنا جو فی الوقت ممکن نہ ہوں کا اظہار مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

جسارت خیال کےکلام میں خیالات کی فراوانی،جذبات وعقیدت کا اظہاراحسن انداز میں کیا ہے۔ یہ اندازسخن یقیناً نجات کا باعث اور توشۂ آخرت کے لئے کارآمد ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے