نزہت افتخار کی نثری نظمیں

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

غزل کہنا ایک مشکل کام ضرور ہےمگرنظم کہنا بھی کوئی کم نہیں ہے۔ خیالات میں تسلسل ایک ہی موضوع کو مؤثرانداز میں بیان کرنا اورخیالات کے

بیکراں سمندر کو ایک نظم کی صورت میں قرطاس ادب پر منتقل کر دینا یہ نظم کا ایک حسن ہے۔ نظم کی کوئی بھی قسم ہو، تخلیق کار کو اپنا مدعا بیان کرنا، لفظوں کا چناؤ، معنویت ومقصدیت، اختصار، زندگی کے ساز سے چھیڑ چھاڑ، واقعات اور مشاہدات، ذاتی تجربات اور وسیع المطالعہ ہونے کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ زیرمطالعہ نظموں کا مجموعہ ''خاموش چیخیں'' نزہت افتخار کی نثری نظموں کا مجموعہ ہے۔ موضوعات کے لحاظ سے متنوع اقسام کے عنوانات منتخب کئے ہیں۔ زیادہ تر مضامین درون ذات کی گھٹن اور یاسیت پر مبنی ہیں شاید اس کی وجہ ایک یہ بھی ہوسکتی ہے کہ نزہت افتخار کا جھکاؤ ترقی پسند ادب کی طرف ہے۔ انہوں نے معاشرتی برائیوں پر گہری نگاہ رکھی ہے۔ اظہارئیے کا انداز ملفوف بھی ہے اور عیاں بھی۔ ایک نظم ملاحظہ کیجئے

سکون ہی سکون

سمندر سے موتی

دریا کا شور

زمین کی چکنی مٹی

غریب کی بھوک

کٹورے کی پیاس میں

ایک اندھے کنویں میں

میں بڑے سکون سے پھینک آئی

نظم کے حوالے سے سرسید احمد خان، محمد حسین آزاد اور الطاف حسین حالی نے جو راہیں متعین کی تھیں ان موضوعات کو پہلے بھی نظم کیا جاچکا تھا۔ مگر اشارہ جدید نظم کی طرف تھا۔ یوں طبع آزمائی ہوتے ہوتے نظموں کے موضوعات میں اضافہ ہونے لگا۔ یہ تبدیلی علامہ اقبال کے ہاں نظر آتی ہے۔ مغربی فن پاروں کے تراجم نے نئے موضوعات تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر وزیر آغا کا یہ کہنا درست ہے کہ ''غزل مشرق کی پیداوار ہے اور نظم مغربی سےاسمگل کیا ہوامال ہے''۔ نثری نظم انگریزی ادب پروز پوٹم کا ترجمہ جسے اکابرین ادب نے ''ادب لطیف'' یا نثر لطیف قرار دیا۔ یوں مصری نظم، آزاد نظم کیساتھ نثری نظم نے جنم لیا چونکہ نثری نظم عروض قوائد وضوابط وزن، بحر، موزویت اور شعری آہنگ سے مبرا ہے۔ لہٰذا نثری نظم میں ایک تخلیق کار اپنی ذاتی منفرد انداز میں طبع آزمائی کرتا ہے۔ اگر ہم ماضی کے ذخیرۂ ادب کا جائزہ لیں تو ہمیں نثر رنگین نظر آتی ہے۔ ہم نثری نظم کو اس نثر رنگیں کا تسلسل قرار دے سکتے ہیں۔

نزہت افتخار نے خاموش چیخیں میں جو طبع آزمائی اختیار کی ہے وہ ایک خوش کن اور شگفتہ کاوش نظر آتی ہے۔ انتقام، زہر ہی زہر، کچرا کنڈی، کڑواہٹ، جنسی کتے، گواہ، تکمیل آرزو، سانڈ، مرد۔۔ نامرد، زندگی کے چٹخارے، خزاں کا گلاب، بھوک کھا گئی۔ کشکول، کتہ، برہنگی، حرام زادی، خواجہ سرا، دھوتی شلوار، کون ہے وہ گلی کے کتے، پڑوسن، لاٹھی، موت اور تم، بدنام زنامہ، ہیروئن، ہڈی اور وہ، چھولی میں آئینہ بھی جیسی نظمیں معاشرے میں پھیلی ہوئی بے راہ روی، من پسند خیالات کا عکس، معاشرتی حبس، درپردہ معاشرے کی بیماریوں جیسے موضوعات میں دل کھول کر لکھا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے نزہت افتخار کی نظموں میں عصمت چغتائی کی تقلید تو نہیں البتہ افکار کی خوشبو آتی ہے۔ عصمت چغتائی کو بھی اپنے افسانوں ناولوں پر ناز تھا اور وہ کہتی تھیں کہ زمانے نے میری دیگر تخلیقات کو بھلا دیا بس لحاف کو یاد رکھا۔ اسی طرح نزہت افتخار کی نثری نظموں میں بھی ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جیسے بے باکی اور برخستگی کے حوالے سے مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ جنسی کتے سے انتخاب

بعض انسانی اعضاع قدرت کے

شہکار بنائے گئے ہیں

جسے جنسی کتے نوچ نوچ کر

اپنی گندی روح کی تسکین کرتے ہیں۔۔

ایک اور نظم حرام زادی سے انتخاب

ہائے بے چاری مرگئی، بیچاری

بہت پرخلوص وہمدرد تھی

دھیمے دھیمے کسی کے بولنے

کی آواز آئی

بڑی آوارہ تھی ایک کی

ہو کر نہیں رہی یار بدلنے کی

بڑی شوقین تھی حرام زادی

نقادوں میں سے چند سطور

اور میں آج تک شاعری کے نام

پر بک رہی ہوں، واہ واہ کی داد

سن سن کر میرا سینہ چھلنی ہوگیا

میں متا شاعرات کے نام کی

کئی کتابوں میں ملوں گی

کئی ایوارڈ سندیں جمع ہیں

جو میرا مذاق اُڑاتے ہیں

لوگ مجھے متا شاعرات کی

غزل کہتے ہیں۔۔

ایک اور نظم بہ عنوان ۔۔ میرا قصور کیا تھا

میں مٹی کا مکان تھی وہ

دھماکے کے ساتھ اچانک آیا

اور سیاہ بادلوں کی طرح چھا گیا

خوب برسا جم کر برسات ہوئی

میں روئی سسکتی رہ گئی

وہ میری مٹی کو ناپاک کر گیا

باپ بھائی نے بڑی خوموشی سے

مجھے دہکتے تندور میں ڈال دیا

اور مشہور کر دیا میں بھاگ گئی

کسی آشنا کے ساتھ

''وہ میری مٹی کو ناپاک کر گیا'' اور''کسی آشنا کےساتھ'' وہ انمٹ نقوش اوراستعارے ہیں جوشاعرہ نزہت افتخارکی نگارشات میں خاصہ کی صورت میں نثری نظم میں ضو بار ہے۔ نزہت افتخار نے نثری نظموں کو اپنے اظہارئیے کا ذریعہ بتایا ہے حالانکہ وہ پابند نظم اور غزل بھی خود کہتی ہیں۔ لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے عروضی نظام سے گھبرا کر پہلو تہی کی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ نظم میں اپنا مدعا بیان کرنا اور اُسےنبھانا جان جوکھم کا کام ہے۔ نزہت افتخار اس کار خیر میں کامیاب نظر آتی ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے