میر تقی میر کی فقیرانہ صدا

 تحریر: ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

میر تقی میر کی زندگی مصائب شکست وریخت اور نرنگی زمانہ سے عبارت ہے، ان عناصر نے ان کی  زندگی اور شعری رجحان کو بری طرح متاثر کیا ہے

،ان کے ہاں یاسیت نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ ایک میر ہی نہیں ان کے ہم عصرشعرائےدلی بھی اس طرح کی مایوسی وناکامی کا شکاررہے ۔اس ماحول نے ان کے بیانیے اور اظہار یہ کو شکست خوردہ بنا دیا تھا، میر کے ہم عصروں کی شاعری میں یاسیت نے ایک اسلوب  متعین کیا ۔ اس دور میں تمام باشند گان دلی اور  شعراء حتی ٰکہ بادشاہان  تک بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔  آخری مغل تاجداروں نے کسمپرسی کا سامنا کیا اور فقیرانہ زندگی بسر کی ۔ان کا کوئی حکم نہیں چلتا تھا، بس نام کے بادشاہ تھے۔

 دلی کئی بار اجڑی اور تسلسل کے ساتھ مصائب کا سامنا کیا۔ دلی کے رہنے والوں نےامراء وخواص کا زوال دیکھا ،غالب کا عہد گو کہ میر کے بعد کا ہے مگر غالب بھی یورش زمانہ سے محفوظ نہ رہ سکے اور پکار اٹھے ۔

 

 تو بھلا کر تیرا بھلا ہوگا

 اور درویش کی صدا کیا ہے

 با الفاظ دگر۔۔۔

 بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب

تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

 میر کی زندگی میں یاسیت کے سائے کچھ اپنوں کی عطا تھی اورکچھ میرکی افتاد طبع ۔۔۔اس افتاد طبع کےساتھ عصری افر تفری دگرگوں معاشی حالات اوربد امنی نے معاشرتی و سماجی  اقدار کو بری طرح پامال کر دیا تھا ۔ان کا اثر میر کی زندگی پر تادم مرگ رہا۔ میر نے جس فقیرانہ انداز میں زندگی گزاری وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اپنوں کی بے مروتی ان کی اپنی انانیت اور ان معمولات کی وجہ سے بد دماغی بھی طاری رہتی تھی ۔دلی کی زندگی میں میر کا دکھ بانٹنے والا کوئی نہ تھا ۔  یوں میر نے شاعری کو اپنا مونس وغم خواربنا لیااوررنج و محن کی باتیں شاعری میں ڈھلنے لگیں۔

غلام رسول مہر لکھتے ہیں "میر عمر کےآخری حصےمیں ضعف بصراوربعض دوسرے امراض میں مبتلا ہو گئے تھے،میل جول اوراختلاط سےمتنفرتوپہلے سے  تھے ہی،  امراض کی شدت نے انہیں بالکل گوشہ نشیں بنا دیا تھا ۔

 

دلی میں آج بھی ملتی  نہیں  انہیں

 تھا کل تلک دماغ جنھیں تاج و تخت کا

 

 ڈاکٹر جمیل جالبی کےمطابق" میرکی آپ بیتی گویا جگ بیتی بن گئی ہے۔انہوں نےشعر کے پردے میں غم لٹایا ہے۔ان کی شاعری فقط ان کی ذاتی زندگی کا نوحہ نہیں  بلکہ اس دور کے پورے عہد کا آئینہ ہے"

 میر تقی میر کے فقیرانہ لہجے میں ایک ایسی انفرادیت ہےجس کےوہ حقدار  تن تنہا ہیں۔ فقیرانہ انداز میں بھی سادگی اور ایک خاص کشش ہے۔ قلبی احساسات و تاثرات ان کا خاصہ ہے ایک اور خاص بات یہ  ہےکہ ان کی زندگی اور شاعری میں ان کی خودداری اور تنک مزاجی بھی ہے ،ان حالات کو رام بابو سکینہ نے یوں لکھا ہے:

" میر صاحب کی بد دماغی اور نازک مزاجی کو آزاد نےبڑے مبالغےسےبیان کیاہےلیکن اس میں شک نہیں کہ وہ نازک مزاج تھےراجہ ناگرمل جو ان کا بڑا قدردان تھا ،اس کی رفاقت محض اس وجہ سے چھوڑ دی کہ میر کو ان کا انداز تخاطب  پسند نہ تھا"

 مصائب۔۔ شخصی و مصائب۔۔عصری  میر کی زندگی پرکچھ اتنےزیادہ اثرانداز ہوئے کہ شاعری ان سےمتاثر ہوئےبغیرکیسےرہ سکتی تھی ۔ان کا لہجہ التجائیہ اور افسردگی سے بھرپور تھا میر تقی میر کا  فقیرانہ لہجہ ایک باشعوراورجیتے جاگتے انسان کو اس طرح متاثر کرتا ہے کہ قاری یا سامع خود بخود  افسردگی کے سمندر میں ڈوب  جاتا ہے۔

 

فقیرانہ آئے صدا کر چلے

 میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے

 

 شام سے کچھ بجھاسا رہتا ہے

 دل ہوا ہے چراغ مفلس کا

 

ہم فقیروں سے بے ادائی کیا

 آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا

 

 میر کے انفرادی و امتیازی رنگ کا کوئی مقابلہ نہ کر سکا ،البتہ سودا؟  میر نے اپنی دھاک دبستان دہلی میں تو بٹھائی ہی  تھی مگردبستان لکھنو میں بھی خوب رنگ جمایا ، یہاں بھی میر کے رنگ میں ہجرت اپنوں کی بے اعتنائی اور یاد ماضی نے پیچھا نہ چھوڑا ایک بات خصوصیت کی حامل ہے کہ میر نے ہمیشہ اپنے فن کی ناقدری کا شکوہ کیا ہے ،یہ انداز فقیرانہ انہیں معاصرین میں ہمیشہ ممتاز رکھتا ہے۔

 

 یوں اٹھے آہ، اس گلی سے ہم

جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے

 

 کوئی ہو بادشاہ کوئی یاں امیر ہو

اپنی بلا سے بیٹھ رہے جب فقیر ہو

 

 معشیت ہم فقیروں کی اخوان _ جہاں سے لے کر

 کوئی گالی بھی دے تو کہہ بھلا بھائی بھلا ہوگا

 

 میر کے عہد کے مصائب ان کی شاعری کی ایک شان ہیں یہی مصائب ہیں جنہوں نے میر کو منفرد بنا دیا، ان کےسادگی اور قلندرانہ منش صرف ان تک محدود نہ رہی یہ فقیرانہ روش آئندگان نے بھی اپنائی ۔ مہر کی سادگی سلاست  اور التجائی لہجہ اردوشاعری میں ان کی  شناخت کے طور پر  یاد رکھا جائے گا ۔ میر کی زبان سے ایسے اشعار وترا کیب خوشنما لگتی ہیں کہ پڑھتےہی قاری کا ذہن میر کی طرف خود بخود  چلا جاتا ہے ۔یہ میر کی فقیرانہ روش کی بڑی کامیابی ہے ۔ میر کا یہ رنگ سفر کرتا ہوا عصر، موجود تک کامیابی سے آن پہنچا ہے ۔ گو عصر  حاضر میں روشنیوں کی چکا چوند سے یاسیت کا رنگ مصنوعی طور پر پھیکا پڑ چکا ہے  اور مصنوعی طور پر رجائیت و نشاط انگیزی کا عنصر نمایاں ہوتا جا رہا ہے مگر کلاسیکی غزل کا رنگ ہمیشہ غالب رہے گا اور   میر کا نام ہمیشہ اردو شاعری میں تابندہ رہے گا ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے