شوکت کمال چیمہ ایک باکمال شاعر

 ڈاکٹر رانا خالد محمودقیصر/ کراچی پاکستان

اُردو شاعری کی تاریخ گواہ ہےکہ فکری طور پرجتنی طبع آزمائی متنوع ہوگی اُتنین شعری جیہات مضبوط ہوں گی ۔ فکر وفن کی توانائی ایک علمی خزانہ ہے، جتنا ذہن ر سا ہوگا جذبۂ تخلیق  اتنا طاقتور ہوگا اُس کے پاس ادب کی دولت  بھی

ہوگی اوردولت اخلاص بھی۔ ایسےعلمی خزانےسےمالا مال مؤدب اورمہذب اقدارکےمالک شوکت کمال چیمہ شعر و ادب میں بھی اپنی شخصی اور  باطنی نور سے مالا مال ہیں ۔ شہر کراچی کا یہ اختصاص ہےکہ وہ ادب پرور بھی ہے اورط ادب شناس بھی۔ یہاں ملک گیر شہرت کے حامل شعراء بھی اپنا وجود رکھتے  ہیں اور نوجوان شعرابھی اپنا مقام تیزی سےبنا رہے ہیں، شوکت کمال چیمہ کا شماران کہنہ مشق  شعراء میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بڑی  خامشی اور سادگی سے  ساتھ مختلف بحور بشمول چھوٹی بحروں میں اشعار کہ  کر دلکش غزلیں تحلیق کیی ہیں۔۔آپ  کی غزلیات میں دل کشی مضامین ، عام فہم تشبیہات و استعارات ایک روایت اورجدیدیت کا امتزاج ثابت ہوئی ہیں۔

ملاحظہ کیجئے

ذوق_ جنوں میں جب بھی صبا ناچنے لگی

بدلی فضا چمن کی ہوا ناچنے لگی

 کیا یات بے خودی میں تجھے کہ گیا ہوں میں

آنکھوں میں تجھ حسیں  کی حیا ناچنے لگی

 

شوکت کمال چیمہ کا شعبہ وکالت کا ہے اُن کی بصیرت اور وسعت مطالعہ ان کی شعری طبع  آزمائی میں بھی نظر آتی ہے۔ اپنی مصروفیت کی وجہ سے مشاعروں میں کم کم نظر آتے ہیں مگر   اپنی فکری سوچ ، بصیرت اور درد مندی کے زیر_ اثر ایسے اشعار کہ جاتے ہیں کہ قلوب کو چھو جاتے ہیں ۔ ملا خط ہو

 

زندگی کو وہی ارباب نظر جانتے ہیں

وہ جو افلاس میں جینے کا ہنر جانتے ہیں

 

 حادثات زمانہ ، جبر و استبداد کے سامنے بلند آہنگ رکھتے ہوئے  معاشرتی رویوں اور تہذیبی اقدار سے متصادم ہونے سے اجتناب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ:

 

شاد اتنا نہ ہو پر کاٹ  کر  صیاد  کہ  ہم

 بے پر وبال بھی اُڑنے کا ہنر جانتے ہیں

 

قیام_ پاکستان کے بعد اُردو شاعری کا دامن مزید وسیع  ہوا ہے ۔ غزل نے کئی ادوار دیکھےہیں۔نظم نےخوب اپنا رنگ جمایا مگرغزل اپنی بنت اور موضوعات کے اعتبار ہےمقبول صنف کا درجہ رکھنے میں کامیاب رہی  ہے ۔ آج غزل میں میر کی یاسیت، ناصر کاظمی کی رجائیت فیض کا مزاحمتی آہنگ، فراز کے رومانی اشعار پروین شاکر کے نسائی جذبات سے بھر پور اشعار، نازش حیدری و اطہر نفیس کے شعری آہنگ  اُردو شاعری کا سر مایہ ہیں ۔شوکت کمال چیمہ کی شاعری عصر ی مزاج سے ہم آہنگ نظر آتی ہے آپ کی شاعری میں روایتی رنگ_  تغزل کے ساتھ تخلیقی شعور، معاشرے کے بدلتے رویوں ، حقوق کی پامالی ، ملمع سازی، دوہرے معیار اور جبر وتشدد  جیسے موضوعات . پر طبع آزمائی   نظر آتی ہے ،ہم کہ سکتے ہیں کہ شوکت کمال چیمہ نے عصری صداقتوں کو  مثل_ آئینہ تھام رکھا ہے، یوں آپ کی شخصیت کی نفاست سخنوری میں بھی نمایاں ہے

 

خدا تو آ نہیں سکتا  ہے پرورش کے لیے

 اسی لیے تو وہ بچوں کو مائیں  دیتا ہے

 

آپ کا تعلق چونکہ شعبہ وکالت سے ہے لہذا منصفی میں بھی چھپے  ہوے عیوب کو  بلند آہنگ سے بیان کرتے ہوئے سماجی رویوں کی بے راہ روی کو اُجاگر کرنے میں کمال_ ہنر رکھتے ہیں  ۔ یہ ایک بڑی جرات ہے۔

 

اس کو کہنے لگے منصف و عادل

جو ماورائے عدالت سزائیں دیتا ہے

 

آؤ دیکھیں عدالت کا منظر کمال

کون کرتا ہے اب منصفی شہر میں

 

"شاعری انسان کےخارج اور باطن میں پھیلےانتشار کو احساس کی بھٹی سے گزارتےہوئے رمزیت اور اشارات کا سہارا لیتی ہے اور بکھراؤ کی کیفیات کو شعر کے پیکر میں ڈھال کر کتھارسس کا عمل انجام دیتی ہےلیکن شاعری کا یہ پیچیدہ عمل صرف اسی  فرد کو تخلیق کار کے منصب سے نوازتا ہے جس کا حساس دل محبت جیسی نعمت عظمی سےسرشارہو ۔ محبت جس  کا دائرہ لا محدود ہے۔۔۔۔۔البتہ بڑی شاعری ، اچھی شاعری ،کمزور شاعری، روایتی شاعری  اور جدید شاعری کی اصطلاحات شاعر کےتخیل  کی بلندی اورتخلیقی اظہار کی توانائی سے مشروط ہیں اور اس بات سے  بھی کہ شاعری کو کتنا وقت دیا گیا ہے"۔ ڈاکٹر ڈاکٹر رخسانہ صبا کے اِن افکار کی روشنی میں جب شوکت کمال چیمہ   کی شاعری کا تجربہ کرتے ہیں تو یہ ایسی صورت حال سامنے  آتی ہے کہ چیمہ صاحب نےاپنے پروفیشن، خاندان  دوست احباب اور شاعری کو الگ الگ خانوں میں بانٹ رکھا ہے اور آپ ان  سے انصاف کر رہے ہیں۔

آپ پڑی سادگی سے داخلی کیفیت کو بیان کرتے ہیں کہ نوحہ خوانی کی بجائے بلند حوصلہ کی بات کرتے ہیں

بگاڑا چہرہ تو آنکھیں سنوار دیں اس نے

ہم اس کی ذات سے ورنہ مکر گئے ہوتے

 

حادثات_ زمانہ اور سماجی اقدار کو بیان کرنے کا انداز ایک تفہیم لیے ہوئےہے کیونکہ ہرفرد کا وسیلہ اظہار جذبات ہی  ہے۔ اس میں انفرادی حسیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اور نہ ہی انفرادی رویوں سے فرار- ایسے افکار شاعر کی درونِ ذات کی آواز ، دنیاوی دھوپ چھاؤں، شعری فنون و عصری رنگ و روپ ، سماجی و معاشی ساخت  اور ان میں ظاہرہونے والی تبدیلیوں کے غماز ہوتے ہیں ۔ شوکت کمال چیمہ بھی اس اظہار یے میں ہر اول دستے کے طور پر سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ

انسان گریز کرتا ہے جس در سے عمر بھر

 اُس در پہ  لے ہی  جاتی ہے قسمت کبھی  کبھی

شوکت کمال چیمہ نے درونِ ذات کےکرب کو بھرپور اظہاریہ  دیا ہے مگرسنجیدگی۔مانت اورشگفتگی  کےساتھ ،آپ کی شاعری داخلی اورخارجی میلانات کا بھر پور عکس ہے۔ ہے۔ آج کی شاعری متقاضی ہے کہ آپ سچے جذبات، مشاہدات اور احساسات کا اظہار کریں اُمیدوں، ارمانوں، اندیشوں ، خوابوں اور خواہشات کے محلات ضرور تعمیر کریں مگر انسانی اقدار اور رویوں کی پاسداری کے ساتھ

 ۔ کیونکہ رچرڈ ہو گرٹ کہتا ہے۔"عظیم ادب انسانی تجربات کی گہرائیوں تک رسائی حاصل۔ کرلیتا ہےکیونکہ اس میں محض انفرادی صورتوں کے آگے بڑھ کر سطحی تفصیلات کےنیچے کار فرما دیر پا تحریکوں کو دیکھ لینے کی بصیرت ہوتی ہے "

۔ شاعری میں اگر یہی بصیرت کار فرما رہے تووہ شاعری اورشعری بصیرت تادیرزندہ رہتی ہے۔شاعرکےافکارمختلف ادوار،ادبی تحریکوں، گروہوں اور طبقات کے باہمی ربطہ کے لئے مشترک اظہار یے اور رابطےفراہم کرتا ہے۔ عہد موجود کی شاعری بھی اس بات کی متقاضی ہے کہ عوامی اور عصری مسائل کی نشاندہی  اپنے اشعار میں اس طرح کی جاۓ کہ اس کےذریعے زندگی کے حقیقی واقعات اوت شواہد سامنے آ جائیں ،ان عوامل کو شوکت کمال چیمہ نے بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا ہے

 

سب آئینہ بکف اس شہر میں ہیں

 کسی کے ہاتھ میں شیشہ نہیں ہے

 

 چھوڑ ئیے اس کو  بات کو یہ وقت ہی بتلائے گا

 اپنا چہرہ دیکھ کر کیوں آئینہ اچھا لگا

 

 فکر و آگہی، عقل ودانش اور فہم و فراست کی جانب بھر پور توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ

کل مجھے اک مرد کامل نے کہا

 زندگی کو زندگی بھر سوچنا

 

 شوکت کمال چیمہ نے شاعری میں کمال حاصل کرنے کے لیےسنجیدہ غوروفکر،محنت اورریاضت کواپنایا ہے،ہے اُن کی شاعری کا مقصد ہم چشموں میں عزت و شہرت حاصل کرنانہیں ہے وہ اپنی عرق ریزی اوردیدہ ریزی سےشعری مقام حاصل کرنا چاہتےہیں اوریہ سفرانہیں کامیابی سے ہمکنار ضرور کر دے گا

 

 ہمارے معاشرے میں بھی سماجی، تہذیبی و معاشی امکانات تیزی سےتبدیل ہو رہے ،ہیں وہ زمانہ چلا گیا جب شعراء چوپال میں بیٹھ کر اجتماعی استناد اور قبول عام شاعری سے داد و تحسین وصول کرتے  تھے۔آج کا ادب اور ادبی سماجیات ایک اکائی کا درجہ رکھتی ہے آج  کی شاعری اندیشوں، ارمانوں ، خواہشات  و خطرات کا ادبی طور پر جائزہ لیتی ہےاوریہ شعری اور سماجی ارتقاء شاعر کے مقام کو واضح کرتا ہے کہ یہی شاعر مثبت رویوں کے تحت احساس کو بدلنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

شوکت کمال چیمہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ایسےادبی گہوارے میں زندہ ہیں جہاں۔ علا متیں حقیقت کاروپ دھار رہی ہیں،اقتصادی وسماجی رویوں کی باز گشت مفاہیم و شعری تلازمات کےسہارے ادبی افق کو ضوبار کر رہی ہیں شوکت کمال چیمہ  واقعی کمال آدمی ہیں اور وہ دوستی نبھاتے ہوئے

کہتے ہیں کہ

بھلا دینا کسی کو ،رہ گزر تبدیل کر لینا

 نہیں آسان ہوتا  ہم سفر  تبدیل کر لینا

اللہ شرکت کمال چیمہ  کو استقامت بخشے  کہ وہ سماجی اقدار اور رویوں کے علم کو تھا مے رکھیں۔۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے