جاذب قریشی - روایت سے دو قدم آگے

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

اردو شاعری کے اُفق پر چند عنام نام ایسے ہیں جنھوں نے اپنی تخلیفی انفرادیت ، بے باک انتقادیات اورفکری بالیدگی کے ذریعے اُردو ادب کو نئی

جہات عطا کیں. ایسےہی درخشاں ستاروں میں ایک نام محمد صابر-"جاذب قریشی" کا بھی ہے آپ نے بیک وقت شاعر، نقاد ، معلم، صحافی ، فلمساز اور مدیر کی حیثیت سے اُردو ادب کے مختلف پہلوؤں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ آپ کی زندگی کا سفر 3- اگست 1920 کو کلکتہ سے شروع ہوا ، آپ نے کلکتہ ، الہ آباد ، لکھنؤ، لاہور اور کراچی میں متحرک زندگی گزاری ، کراچی یونی ورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کی۔ جناح کالج میں لیکچرر تعینات ہوئے مگر فلم سازی کے شوق کی وجہ سے خیر باد کہ دیا ۔ لاہور میں ایک پرنٹنگ پریس میں کام کیا ۔ لاہور میں حبیب جالب آپ کے ہم جماعت رہے کراچی کے دوستوں میں عارف عثمانی، شبنم با شمانی، افتخار انور اور زاہد حسین سر_ فہرست رہے۔ کراچی میں شمس زبیری کے نقش" ، ناصر محمود کے نگارش۔ . ، اطہر صدیقی کے سات رنگ اور اور طفیل احمد جمالی کے . "نمک دان کے لیے کام کیا۔ - جامعہ کراچی کراچی کے ساتھیوں میں اقبال حیدر اور سلمی رضا شامل ہیں ۔ کراچی میں کائنات میں بطور مدیر خدمات انجام دیں ۔ ہفت روزہ نصرت میں کالم نگاری بھی کی ۔ پاکستان کے صف اول کے اخبار جنگ میں کافی. عرصہ تک ادبی صفحہ ترتیب دیتے رہے نیز ادبی مضامین مضامین، ، انٹرویو اور تبصره نگاری اورتنقیدی مضامین لکھتے رہے۔ جاذب قریشی نے عالمی سطح پر لا تعداد مشاعروں میں شرکت کی۔

جاذب قریشی کو شاعری کا ذوق ابتدائی طور پر لکھنو کے ادبی ماحول میں ملا ۔ لاہور کے قیام کے دوران وہ شاکر دہلوی کے شاگر رہے ، حلقہ ارباب ذوق لاہور کی نشستوں میں با قاعدگی سے شریک رہے۔ منٹو، اے حمید - مختار صدیقی اور عبادت بریلوی جیسے اساتذہ کی صحبت نے آپ کی فکری تربیت فرمائی ۔ جاذب قریشی نے نہ صرف اُردو شاعری میں گراں قدر اضافه فرمایا بلکہ تنقید نگاری اور کالم نگاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ آپ کی تنقیدی تحریروں میں ادبی تہذیب ، فکری معروضیت اور تخلیقی زبان کا امتزاج پایا جاتا ہے ۔ آپ کے تنقیدی رجحانات نہ سطحی ہیں اور نہ ہی انتہا پسندانہ بلکہ متوازن ، توصیفی اور بصیرت افروز ہیں . جاذب قریشی کے شعری موضوعات میں انسانی تجربات سماجی مشاہدات اور
اور روحانی احساسات شامل ہیں ۔ آپ کی شاعری میں جدید احساس کے ساتھ روایتی و قار کا حسین امتزاج
نظر آتا ہے۔آپ نے تقدیسی ادب کی جانب توجہ مرکوز رکھی آپ کی نعتیہ شاعری نے جدید اردو نعت میں فکری وسعت اور فنی لطافت پیدا کی ہے۔

اگر ہم جاذب قریشی کے شعری عہد کا جائزہ لیں تو آپ کے ہاں عصری آگہی تہذیبی و فاداری اور روحانی طمانیت کے دل کشی نمونے ملتے ہیں ۔آپ احساسات کو فکری وقار کے ساتھ بیان کرنے پر قدرت رکھتے تھے ۔اپ کا تنقیدی شعور نئی نسل اور عصر موجود کے لیے رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔ جاذب قریشی کا شمار اُردو ادب کے اُن اہم نمائندہ ادباء میں ہوتا ہے جنھوں نے نہ صرف لفظوں کو اپنی انفرادیت سے معنویت عطا کی بلکہ ادب کے قاری کو سوچنے محسوس کرنے اور پرکھنے کا سلیقہ بھی عطا کیا ہے آپ کی شاعری اُردو ادب میں تہذیبی تسلسل، تخلیقی جستجو اور فکری و فنی دیانت کی علامت ہے۔ ہم کہ سکتے ہیں کہ جاذب قریشی کا نام اُردو شاعری کی تاریخ میں ہمیشہ تخلیقی روشنی کے استعارے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔
جاذب قریشی کی شاعری کے بارے میں مشاہیر کی رائے :-
قمر جمیل:- جاذب قریشی استعاروں کو اُن کی داخلیت اور معروضی دنیا کے درمیان آئینوں کی طرح قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ وہ اکائیوں کو جوڑ کر وحدت بنا دینے کا فن جانتے ہیں"۔

_سلیم احمد نے آپ کی شاعری کو آئینہ سازی کا عمل قرار دینے ہوئے کہا ۔ یہ آئینہ جاذب کے ہنر کا المیہ بھی ہے اور طربیہ بھی ۔

-- حسین مجروح کے مطابق ہیئت سے حسییت اور اظہار سے موضوع تک ہے تشکیلات کی شاعری ہے۔ وہ روایت کے قائل ہیں مگر اس کی انگلی پکڑ کر نہیں چلتے بلکہ اُس سے ایک قدم آگے رہتے ہیں.

دانشور، شاعر اور نقاد پروفیسر سحر انصاری کے مطابق جاذب ادب اور گرد و پیش کھلی آنکھوں سے دیکھتا ہے ۔ جاذ ب کو منافقتوں کا بھی اور محبتون کا بھی۔ اس لیے میں نے محسوس کیا ہے کہ اس کی شاعری ایک نئے آہنگ کے ساتھ سامنے آیی ہے۔ اس میں قوت بھی ہے توانائی بھی اور تاثیر بھی ، قوت توانائی اور تاثیر سچائی اور باخبری سے آتی ہے۔ جاذب نے جو علامتیں اور استعارے اختیار کیے ہیں وہ رسمی اور رواج_ وقت کے مارے ہوے نہیں ہیں۔ ان میں جاذب کی انفرادیت پوشیدہ ہے جس کے بغیر وہ شاید ایسے بطون کا اظہار نہیں کر سکتے تھے۔

جاذب قریشی کے چند منتخب استعار

اس دشت میں سیلاب مجھے چھوڑ کیا ہے
مجھ میں مریی تہذیب کے آثار تو دیکھو

میری تہذہب کا باشندہ نہیں ہے وہ شخص
جو درختوں سے پرندوں کو اُڑا دیتا ہے

ہے ترے لمس کی خواہش مجھ میں
زرد موسم کو بدلنا ہے مجھے

وہ پرندے بھی جزیروں میں اتر تے چاہیں جن میں تقسیم نہ ہونے کی علامت دیکھوں

خیال بن کے وہ مجھ میں اُتر بھی آتا ہے
کہ رفتہ رفتہ دعا میں اثر بھی آتا ہے۔

ہجاذب قریشی نے اپنی انفرادی سوچ کے ذریعے ایک منفرد شناخت بنائی ہے
اور یہی انفرادیت ان کی پہچان بھی ہے۔ آپ کی زندگی مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی ۔ آپ منفی رویوں میں گھر کر مثبت زاوہے بناتے رہے ۔ عصر_ موجود کا تحقیقی افق اس بات کا متقاضی ہے کہ جاذب قریشی کے شعری موضوعات ، لفظیات اور تنقید نگاری کا فنی تجزیہ کرتے ہوئے محققانہ انداز میں ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے ۔

اردو ادب کا یہ روشن ستار ۲۱ ، چون 2021 کو کراچی میں انتقال فرماگئے، اللہ اپ کی بے حساب مغفرت فرمائیں ۔۔آمین۔۔

راr

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے