پروفیسر ڈاکٹرمحمد ایوب قادری - ایک عظیم علمی وادبی شخصیت

ڈاکٹر رانا خالد محمود/کراچی

دنیائے ادب میں وہ شخصیات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جنھوں نے اپنی ذاتی محنت، تحقیقی و

تنقیدی،بصیرت، تحقیقی دیانت، علمی استقامت اور فکروفن کے ذریعے نہ صرف علمی سرمائے میں اضافہ کیا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بنیادی ماخذ، حوالہ جات اور تحقیقی مواد بھی مکمل دیانت داری سے فراہم کیا ایسے ہی نابغہ روز گار شخصیات میں ڈاکٹر محمد ایوب قادری کا نام نہایت احترام سے لیا جاتا ہے۔ آپ ایک محقق، مدون، مورخ، مخطوط شناسی -کتب شناس اور علمی اداروں کے معمار کے طور پر یکساں طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ آپ کی علمی قابلیت، علمی وسعت، حوالہ جات کی پختگی، تاریخی شعور اور تحقیقی جستجو نے اُنہیں اپنے معاصرین میں منفرد مقام عطا کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد ایوب قادری کا تعلق بدایوں سے تھا آپ کی تاریخ _ پیدائش 28 جولائی 1926 ہے۔ آپ بریلی ضلع کے ایک چھوٹے سے قصبے آنولہ میں پیدا ہوے۔ آپ نے بر عظیم پاک وہند کی علمی روایت سے براہ راست فیض حاصل کیا۔ آپ کی ابتدائی تربیت علمی ذوق، اور مطالعاتی عادت نے آپ کو آغاز سے ہی تجسس، تحقیق و تدوین کی طرف مائل مل کر دیا تھا۔ پاکستان میں آپ کی وابستگی وفاقی اُردو کالج آج کی وفاقی جامعہ اردو،ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر تحقیقی اداروں سے رہی۔ آپ کی شخصیت میں ایک خاص وقار، سنجید گی، سادگی اور تحقیقی مزاح کا امتزاج تھا،آپ ایک وسیع المطالعہ ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ مستند حوالہ جات اور مستند اسماء الرجال کے متلاشی رہے۔ آپ کا اسلوب نہایت سادہ مگر علمی جلال لیے ہوئے ہے، پاکستان اور ہندوستان کی درسگاہوں، دینی اداروں اور تحقیقی اداروں میں آپ کی علمی قیادت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اور دیکھا جائے گا۔ڈاکٹر محمد ایوب قادری کی بنیادی شاخت محقق، مترجم سوانح نگار اور تدوین نگار کے طور پر ہوتا ہے۔ جن میں براعظم پاک و ہند کی علمی میراث، مذہبی تحریکات، قدیم مدارس، تصوف کے سلسلے،تہذیبی رویے، تاریخی مکاتب_ فکر، دیگر تحقیقی مضامین شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد ایوب قادری کی علمی و ادبی مزاج میں سب سے اہم مطالعہ رہا ہے۔ یہ مطالع ہمیں تاریخی شعور کی منازل سے روشناس کرواتا ہے۔ دستاویز کا مطالع اور اسماء الرجال پر گہری دسترس اپ کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مخطوطہ جات کی متن فہمی اور نسخہ شناسی میں کمال مہارت نے آپ کے تراجم کو اعلی نثری نمونہ بنا دیا ہے۔

سوانح نگاری اور تذکرہ نگاری میں آپ کی علمی، فکری اور تاریخ پر مبنی سوچ نے طبقات کبری، مآثر الامراء اور تاریخ علمائے ہند جیسے تراجم کرنے کی استطاعت عطا کی جسے علمی و ادبی دنیا میں اعتبار حاصل ہے
ڈاکٹر قادری نے اپنے تحقیقی کام اور مطالعے کی غرض سے سندھ یونی ورسٹی جام شورو، سکھر بہاولپور - لا ہور، جھنگ و دیگر مقامات کا سفر اختیار کا جہاں آپ نے لائبریریوں، خانقاہوں. علمی مراکز اور ذاتی کتب خانوں سے استفادہ کیا۔ ان مطالعاتی دوروں میں آپ نے مخطوطات کے ماخذ، تاریخی کتابت اور نسخوں کے باہمی تقابل میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپ کی کم و مش ۵۲ تصانیف کی فہر ست دستیاب ہے جبکہ مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے مضا مین،تقریضات، مقدمات، پیش لفظ و دیباچہ جات کی تعداد لگ بھگ300 ہے۔ آپ کی اہم تصانیف و تالیفات و تراجم میں طبقات اکبری، ماثرالامرا,تذکرہ علما? ہند، اروان_ رفتگاں، جنگ آزادی 1857ء(واقعات و شخصیات)، حیات و تعلیمات حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت، عہد بنگش، غالب عصر_ غالب، مولا نا فیض احمد بدایونی، اُردو نثر کے ارتقاء میں علماء کا حصہ۔۔شمالی ہند 1857 تک (مقالہ برائے پی ایچ ڈی) تبلیغی جماعت کا تاریخی جائزہ، مولانا محمد احسن نانوتوی،لولو? از غیب (شیولال) ترتیب، علم و عمل (جلد اول) مقالات یوم عالمگیر، مجموعہ و صایا اربعہ۔۔ترجمہ۔۔، خط و خطاطی، سیر العارفین، مرقع شہابی، سید الطاف علی بریلوی: حیات و خدمات و دیگر گرانقدر نگارشات شامل ہیں

پروفیسر ڈاکٹر رؤف پاریکھ نے ڈاکٹر محمد ایوب قادری کی علمی، تحقیقی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روزنامہ ڈان کراچی 25 نومبر،2008 کی اشاعت میں لکھا ہے '' اگر آپ مجھ سے۔ کچھ ایسے اسکالرز کا نام پوچھیں جنھوں نے اُردو میں میں خاص طور پر سوانحی تحقیق کی روایت کو آگے بڑھایا ہے اور عمومی تحقیق کے معیار کو بڑھانے میں اپنا کردا ادا کیا ہے تو میں بلا جھجک پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب قادری کا نام شامل کروں گا۔ ڈاکٹر قادری ایک نامور اسکالر،مورخ اور مترجم تھے لیکن بنیادی طور پر وہ ایک محقق تھے۔ ان کے تمام کاموں پر تحقیق کے اعلی معیار کی مہر ثبت ہے۔ سو انحی تحقیق کے علاوہ وہ بر صغیر کی اسلامی تاریخ اور مذہبی اور اسلامی تحریکوں پر ایک اتھارٹی تھے۔ اپنی تقریبا پوری زندگی تحقیق پر صرف کرتے ہوئے انھوں عقیق نایاب کتابوں کی تدوین، تشریح اور ترجمے میں نہ صرف مہارت حاصل کی بلکہ تحقیق کے لیے ایسے موضوعات کا انتخاب بھی کیا جو عموماً غیر واضح اور دوسرے اہل علم کی پہنچ سے باہر تھے''۔ ابن انشاء خمار گندم صفحہ 190 پر لکھتے ہیں ''
پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب قادری ایک محقق آدمی ہیں۔ شجرہ نسب مانگ رہے تھے۔ ہمارے ہاں کہاں سے آتا؟ ہم نے کہا بزرگوں میں ہمیں۔ اپنے والد کا نام یاد ہے یا ایک اور مورث اعلی کا کہ اپنے زمانے کے مشہور پیغمبر تھے بولے کون؟ ہم نے حضرت آدم علیہ السلام کا نام بتایا تو عقیدت سے ادھ مو? ہو گئے۔۔۔۔!!''
جسٹس محمد تقی عثمانی، نقوش رفتگان صفحہ 198 پر لکھتے ہیں ''جن حضرات کا تذکرہ

مقصود ہے اُن میں سب سے پہلے جن صاحب کی وفات ہوئی وہ جناب پروفیسر محمد ایوب قادری صاحب مرحوم تھے جو بر صغیر کی تاریخ کے موضوع پر ہمارے ملک کی گرانقدر ترین متاع کی حیثیت رکھتے تھے۔ ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جنھیں ''فنا فی العلم ''کہا جا سکے اور جن کی نشست و برخاست سے لے کر سوچ بیچار تک کا محور علم ہی علم ہو.... مرحوم پروفیسر ایوب قادری اپنے موضوع کے تعلق سے ایسے ہی افراد میں سے تھے۔ بر صغیر کی علمی و ادبی تاریخ ان کے مطالعے اور تحقیق کا خاص موضوع تھا اور اللہ نے اُن کو حافظ بھی برا قوی بخشا تھا ''
ڈاکٹر محمد ایوب قادری جیسی فکری سوچ اور فکری زاویے تاریخی و روایتی فکر نسل_ آئندگان کے لیے جدید فکر کی بنیاد مہیا کرتے ہیں۔ یہ جدید فکر اپنی بکھری ہوئی تاریخ سے منہ موڑنے کی بجائے جدید طرز تحقیق سے قریب کر دیتی ہے۔ یوں ڈاکٹر قادری کا انداز تحقیق، روایتی تحقیق اور جدید تحقیق کا امتزاج ثابت ہوا ہے

پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب قادری کو اُن کی زندگی میں مختلف اداروں کی طرف سے پذیرائی حاصل ہوئی، اکادمی ادبیات پاکستان نے''اکادمی ادبی انعامات۔۔ڈاکٹر محمد ایوب قادری ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے'' اُردو نثر کے ارتقاء میں، علما کا حصہ۔۔ شمالی ہند 1857 تک، 1509 ھ میں ایوارڈ سے نوازا جبکہ یونی کیرینز نے 19 نومبر ۱۹۸۴ کو سند_ امتیاز ''ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی یادگاری تحقیقی اعزاز سے نوازا۔
اردو علم و ادب کا یہ عظیم اور دمکتا ہوا ستارہ ۲۵ نومبر 1983 کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اللہ غریق_ رحمت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔۔

 

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے