میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر

عصمت اسامہ

  کسی ملک و قوم کی حفاظت کا تصور اس کی فوج کے بغیر کیا ہی نہیں جاسکتا ۔ پاک فوج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے کہ اسے اسلامی دنیا کی واحد

ایٹمی طاقت کی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاک آرمڈ فورسز نہ صرف وطن عزیز کی سلامتی بلکہ اس کی جغرافیائی اور نظریاتی حدود کی محافظ بھی ہیں بلکہ بھارت جیسے ازلی دشمن کے خطرناک عزائم کے راستے میں حائل واحد دفاعی حصار بھی ہیں۔ پاکستان کا دفاعی بجٹ تقریباًًً 7.5 بلین ڈالر جب کہ بھارت کا دفاعی بجٹ 75 بلین ڈالر ہے ( بحوالہ ہلال پبلی کیشنز )۔ اس نسبت میں زمین آسمان کا فرق ہونے کے باوجود اگر پاک فوج نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے اور بھارت کی جانب سے مسلط کردہ ہر جنگ اور ہر حملہ کا بھرپور جواب دیا ہے اور اسے خاک چٹائی ہے تو اس کا واحد سبب ہمارے سپاہیوں کی بے مثال جرات و بہادری اور جذبہء شہادت ہے جس سے سرشار ہوکر یہ بیٹے سر پر کفن باندھ کے نکلتے ہیں اور مادر وطن کی حفاظت کی خاطر ہنود و یہود سے چومکھی لڑائی لڑتے ہیں۔ ایسی ہی ایک لڑائی 1971ء میں لڑی گئی جس کا ذکر بہت کم کیا جاتا ہے جب ہندوستان کی افواج ایک گہری سازش کے تحت مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے کاٹنے کے لئے 3 دسمبر 1971ء کو پاکستان پر حملہ آور ہوئیں۔ میجر شبیر شریف اس وقت 'ہیڈ سلیمان کی' سیکٹر میں اپنی کمپنی کی جانب سے دفاع پر مامور تھے ۔ بھارتی فوج کنکریٹ کے بنکر بنا کر اپنے تئیں مطمئن ہوچکی تھی ،اسے یہ معلوم نہ تھا کہ پاک فوج کے سامنے یہ کنکریٹ کے بنکر کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ میجر شبیر شریف نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان بنکروں پر دلیرانہ حملہ کیا اور دشمن سے دوبدو مقابلہ کیا ،بھارتی سپاہی کچھ دیر کی معرکہ آرائی کے بعد پسپا ہوگئے اور ان کی اہم فوجی چوکی' جھانگر ' بھی پاکستان کے قبضے میں آگئی۔یہ وہ جگہ تھی جہاں بھارتی جرنیل بیٹھ کے پاکستان کے خلاف مشاورت اور پلاننگ کیا کرتے تھے ۔ میجر شبیر شریف اپنی کمپنی کے ہمراہ پیش قدمی کر رہے تھے اگرچہ ان کے دشمن کے پاس خودکار اسلحہ موجود تھا مگر پاک فوج جیسا جگر کسی کے پاس نہ تھا ۔۔۔

بقول شاعر

 جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم ،جو چلے تو جاں سے گذر گئے

رہ_ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

 

ایسی ہی یادگار لڑائی پاک فوج کے بہادر بیٹے لڑ رہے تھے ،انھوں نے دشمن کا تعاقب جاری رکھا حتیٰ کہ وہ" بیری والا گاؤں" تک پہنچ گئے ۔ یہاں دشمن کی خاصی نفری موجود تھی۔ کانٹے دار مقابلہ ہوا مگر دشمن یہاں بھی ٹک نہ سکا اور اس کے سپاہی بھاگ کھڑے ہوۓ۔ پاک فوج کے جوانوں کا مورال بلند تھا ،وہ ہاتھ دھو کے ہندوؤں کے پیچھے پڑ گئے اور انھیں گاؤں ' گور مکھیڑہ' کی جانب پسپا کردیا ۔سبز ہلالی پرچم سے مزین وردیوں میں ملبوس یہ خدائی فوج آگے بڑھتی چلی جارہی تھی ،اب اس کے سامنے نہر کا سخت سرد پانی تھا ،چشم فلک نے کیا منظر دیکھا کہ دسمبر کی سخت سردی میں ،اس نہر کو پار کرنے کے لئے وطن کے رکھوالے بیٹے نہر کے ٹھنڈے پانیوں میں اتر گئے ۔نہر کی دوسری جانب بھارت کا توپ خانہ ان پر مسلسل بمباری کر رہا تھا ۔ پاک فوج کے سپاہیوں کے سامنے تین چیلنج تھے ،انھیں نہر پار کرنی تھی ،اپنے اسلحہ اور جنگی سامان کو بھی دوسری طرف لے جانا تھا اور دشمن کے توپ خانے سے خود کو بچانا بھی تھا ۔

بقول شاعر

 زمانہ یہی دے رہا ہے گواہی

سپاہی کے قدموں میں ہے تاج شاہی

کبھی نور بن کے یہ زنداں میں پہنچا

کبھی حق کی خاطر بیاباں میں پہنچا

کبھی موج کی طرح طوفاں میں پہنچا

کبھی رنگ و بو بن کے بستاں میں پہنچا

اسی کے لہو سے بہار _چمن ہے

حقیقت میں یہ شمع بزم وطن ہے!

ایک لیڈر کی سب سے بڑی خوبی ہر طرح کے مشکل حالات میں ،اپنے ساتھیوں کے حوصلے ومورال کو بلند رکھنا ہوتا ہے اورمیجر شبیر شریف اپنے سپاہیوں کے حوصلوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوۓ جنگی حکمت عملی تیار کرتے جارہے تھے ۔ فوج کی کامیابی کا ایک راز ان کے ٹیم ورک اور یکجہتی میں پنہان ہے کہ سب قالب یکجان بن جاتے ہیں

 ۔ یہ اتحاد ہی قوت میں ڈھل جاتا ہے۔ نہر عبور کرنے کے بعد پاک جوانوں نے آہنی بنکروں کا پھر سامنا کیا ،اب تو وہاں توپ خانے کے علاوہ ٹینکوں کا ایک سکواڈرن بھی موجود تھا۔ نعرہء تکبیر فضا میں بلند ہوتے ہی یہاں گھمسان کا رن پڑا ۔ زبردست مقابلے کے بعد پاک فوج نے خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے اس چوکی پر بھی فتح حاصل کرلی ۔43 بھارتی فوجی مارے گئے جب کہ 28 کو زندہ قیدی بنالیا گیا ۔ان کے چار ٹینک بھی جلا کے بھسم کردئیے اور علاقے میں نہر کے پل پر بھی پاک فوج کا قبضہ ہوگیا ۔یہ پل گاؤں "گور مکھیڑہ" تک پہنچنے کا واحد راستہ تھا ۔اس طرح دشمن کی رسد کا راستہ بند ہوچکا تھا مگر مکار دشمن نے علاقے میں جگہ جگہ بارودی سرنگوں کا جال بچھا رکھا تھا ۔ اگلے دن کا سورج طلوع ہوا تو ان بارودی سرنگوں کی وجہ سے پاک سپاہیوں کی کثیر تعداد میں شہادتوں کا پیغام لایا۔دشمن کی ٹڈی دل فوج نے ہمارے غازیوں پر گھات لگا کے حملہ کیا ۔ایک ہندو سپاہی کسی طرح میجر شبیر شریف کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور آپ کا اس سے دوبدو مقابلہ ہوا ، ہمارے شیر نے اسے دبوچ لیا اور ہلاک کر ڈالا ۔اس ہندو سپاہی کے پاس سے قیمتی دستاویزات بھی برآمد کیں۔ پاک فوج کے پاس اسلحہ کم پڑچکا تھا مگر بہادر نوجوان سینہ تانے دشمن کا مقابلہ کرتے رہے۔ ایک مقام آیا جب میجر شبیر شریف کا توپچی شہید ہوگیا تو آپ نے اس کی توپ سنبھال کے دشمن کا مقابلہ کیا۔ آپ دشمن پر مستقل گولہ باری کروارہے تھےکہ دشمن کا ایک گولہ آپ کے سینے پر آلگا اور آپ کلمہء شہادت پڑھتے ہوۓ زمین پر گر گئے ۔جب جوان آپ کے پاس پہنچے تو آپ شہید ہوچکے تھے ! یہ 6 دسمبر 1971ء کا دن تھا جب دھرتی کا یہ بیٹا مادر وطن پر قربان ہوا۔ بعد ازاں آپ کو فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز " نشان_ حیدر " دیا گیا جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لقب " حیدر_ کرار سے منسوب ہوتا ہے۔ یہ تمغہ محض ایک سپاہی کی قدردانی کی علامت ہی نہیں ہوتا بلکہ پوری قوم کے جذبہء ایمانی پر مہر تصدیق کی حیثیت رکھتا ہے ۔ میجر شبیر شریف نے اکیس سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ۔آپ کا خاندان کشمیر سے ہجرت کرکے گجرات کے گاؤں کنجاہ میں آباد ہوا تھا ۔آپ کی والدہ نے آپ کا نام " شبیر " رکھا اور آپ نے ساری زندگی اس نام کی لاج رکھی ۔آپ وہ واحد فوجی ہیں جنھیں" ستارہء جرات اور نشان حیدر" کے دو اعزازات ملے ۔ ستارہء جرات آپ کو 1965ء کی جنگ میں داد شجاعت دینے پر ملا تھا ۔ ایک سپاہی کے لئے " شہادت "بذاتِ خود سب سے بڑا اعزاز ہے۔

 شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

نہ مالِ غنیمت ،نہ کشور کشائی !

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے