پاکستان،آزاد کشمیر، مسائل اور حل

عصمت اسامہ

آزاد کشمیر ایک حساس سرحدی علاقہ ہے جو قومی سلامتی، نظریاتی شناخت اور کشمیری عوام بشمول دفاعی اداروں کی عظیم جدوجہدِ آزادی کی علامت بھی ہے۔ تاہم اس خطے کو

آج جن مسائل کا سامنا ہے، ان میں معاشی مشکلات، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیمی اور طبی نظام کی کمزوریاں، قدرتی آفات کے اثرات اور بعض اوقات سیاسی عدم استحکام نمایاں ہیں۔ ان مسائل کا حل صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کا رشتہ قربانی، اعتماد اور مشترکہ تاریخ پر قائم ہے۔ اس رشتے کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جا سکتی ہے، بشرطیکہ ہم باہمی احترام، برداشت اور اتحاد کو اپنی اجتماعی طاقت بنائیں۔ اختلافِ رائے ہر جمہوری معاشرے کا حسن ہے، مگر اختلاف کو دشمنی اور نفرت میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

حال ہی میں آزاد کشمیر میں جو حالات خراب کئے گئے ہیں ان کے پیچھے ملک دشمن طاقتیں ہیں ،جن کے بارے میں عوام کو بھی جاننا ضروری ہے۔ بیرونی ہاتھ ہیں جو کشمیری عوام کو حقوق کے نام پر کھلونے کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔عوام کو سمجھنا چاہئیے کہ ان جیسے مسائل ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موجود ہیں مگر وہ کون لوگ ہیں جو" پُرامن احتجاج" کے نام پر اسلحہ لے کر اور گھات لگا کر پاکستان رینجرز اور پولیس پر حملے کر رہے ہیں؟۔ وطن کے محافظوں کو بے رحمی سے شہید کرنے والے ان کے دوست کیسے ہوسکتے ہیں؟سوال یہ ہے کہ جب حکومت نے "کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی" کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے تھے تو پھر انھوں نے لانگ مارچ کی کال کیوں دی ؟

حقیقت تو یہ ہے کہ اس کالعدم کمیٹی میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جو مسلح جتھوں کی صورت میں پھیلے ہوئے ہیں اور زور زبردستی سے مارکیٹیں ،بازار اور شاہراہوں کو بند کروارہے ہیں۔انھیں یہ فساد کرنے کا اشارہ کس نے دیا ہے؟ یہ کون لوگ ہیں جو " بھاڑ میں جائے پاکستان" کے نعرے لگاتے ہیں؟ تاریخ کا یہ سچ کون جھٹلا سکتا ہے کہ یہ ایٹمی پاکستان ہی تو ہے جس نے کشمیر کا یہ خطہ آزاد کروایا تھا! یہ پاکستان ہی تو ہے جو مقبوضہ بھارتی کشمیر کے مسلمانوں کی امید کا جگمگاتا سورج ہے۔

یہ پاکستان ہی تو ہے جس نے بھارت کے "آپریشن سندور " کو تندور میں بدل دیا تھا ! معرکہء حق میں دیرینہ دشمن کو خاک چاٹنا پڑی اور اب وہ دشمن پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کے لئے ،عوام اور اداروں میں نفرت کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے! بھارتی ایجنسیاں پہلے بلوچستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھیں ،اب آزاد کشمیر میں ملوث ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے ایسے کئی مجرموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔سینئر وفاقی وزیر امیر مقام نے ایک پروگرام میں بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ 10 مئی کو ہونے والی آخری ملاقات میں کمیٹی نے 38 مطالبات کے علاوہ مزید 8 مطالبات پیش کیے۔ ان میں ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ "انتخابی حلف نامے سے پاکستان سے وفاداری کی شق نکالی جائے" ، جس پر میں حیران رہ گیا۔ان مطالبات کی جو تحریری کاپی ہمیں دی گئی، اس پر کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ ( WE News).
آج کا دور صرف روایتی جنگ کا نہیں بلکہ اطلاعات اور سوشل میڈیا کی جنگ کا بھی ہے۔ دشمن عناصر مختلف ذرائع سے جھوٹی خبریں، گمراہ کن اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور منفی پروپیگنڈا پھیلا کر عوام میں بے اعتمادی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی خبر کو تحقیق کے بغیر آگے نہ بڑھائے، مستند ذرائع پر اعتماد کرے اور افواہوں سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی بچائے۔میڈیا کا کردار بھی اس حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ ذمہ دار صحافت صرف مسائل کی نشان دہی نہیں کرتی بلکہ ان کے حل کی راہیں بھی دکھاتی ہے۔ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ مصدقہ معلومات عوام تک پہنچائیں، قومی مفاد کو مقدم رکھیں اور ایسی خبروں سے اجتناب کریں جو غیر ضروری خوف یا انتشار پیدا کرنے کا سبب ہوں۔ کئی میڈیا پرسنز کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایسی فون کالز موصول ہوئیں جن میں انھیں فیک معلومات اور ملک دشمن پراپیگنڈہ کرنے کے عوض بھاری معاوضے کی پیشکش کی گئی،یہاں تک کہ انھیں اس مکروہ غدارانہ کام کے بدلے بیرون ملک بھجوانے کی آفرز بھی کی گئیں !-ہر باشعور شہری کا فرض ہے کہ اس الارمنگ وقت میں وہ اپنی آنکھیں کھولے ،دشمن کے ہاتھ کا کھلونا بننے سے انکار کرے ،ذاتی مفاد پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دے۔ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ روکے اس لئے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں!
سوشل میڈیا یوزرز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ کسی نفرت انگیز اور ملک دشمن مواد کو آگے پھیلانے سے پرہیز کریں اور خدارا بھارت کی کاکروچ پارٹی کا موازنہ یہاں کی "جین زی" سے مت کریں۔ کاکروچ پارٹی نے اپنی ریاست سے غداری والا کوئی کام نہیں کیا تھا، وہ اسلحہ لے کر نہیں آۓ تھے ۔ انھوں نے دنگا فساد نہیں کیا تھا۔ انھوں نے عوام کو گمراہ نہیں کیا تھا مگر یہاں بیرونی طاقتوں کے ایماء پر ہمارے محافظوں کو شہید کیا جارہا ہے۔وہاں کی صورت حال اور یہاں کی صورت حال یکسر مختلف ہیں ۔ دونوں کی یکساں تطبیق نہیں کی جاسکتی۔
مجھ کو ڈر ہے کہ ہے طفلانہ طبیعت تیری
اور عیار ہیں یورپ کے شکر پارہ فروش

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے