آزادی! احساس خوشی اور تحفظ و ذمہ داری

 لطیف النساء

آج سے تقریبا ًچار عشرے پہلے میرے مرحوم سجاد بھائی کی شادی 14 اگست کو انجام پائی اس دن جو مجھے یاد ہے ہم عصر

کے وقت تقریب میں شرکت کے لیے نکلے اور پھر ٹیکسی میں سے ہی ہم نےجگہ جگہ جھنڈے لگے دیکھےاورگاڑیوں دکانوں میں بجتے گانے ،ترانے ،بسوں میں بھی شور تھا مگر سڑکوں پر ایک خوشی تحفظ اور سکون کا احساس تھا۔

بینجمن سسٹرز کے ترانے چلتے تھے اور زبان زدعام تھے،بڑی خوشی محسوس ہوئی۔ واقعی کوئی فکر کوئی ڈر نہ تھا۔رات 10 بجے تک ہم اتنی دور سے واپس گھر بھی آگئے۔ اُس وقت شادیاں سادگی سے اور وقت پر ہو جایا کرتی تھیں گویا م ماحول بے خوف تھا۔پھر اتنے سال بعد صرف تین سال پہلے میری بھانجی کی شادی بھی 14 اگست ہی کو طے پا ئی۔ اتنا فرق ایک دو دن پہلے ہی سے رش، شور شرابہ اور   راستوں کی تنگی، جگہ جگہ لگے جھنڈوں، باجوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز اور مٹھائیوں کی دکانوں پر کیک مٹھائیوں اوردیگر لوازمات بنتے تھے۔ عجیب طرح کےبےتکی آواز والے باجے، روشنیاں اور پھر جھنڈے بنے ہوئے لباس بچوں بڑوں کے، ہر جگہ ہرا رنگ نمایاں،خصوصی انتظام اور ٹھیک 14 اگست کو ہم گلستان جوہر کے لیے شادی میں شرکت کے لیے سات بجے نکلے مگر ہلکی بارش اور بے پناہ رش ملا ،ہمیں تو ٹیکسی تک نہ ملی،  ٹیکسی والے منہ مانگا کرایہ مانگ رہے تھے، پھر آخر کار زیادہ کرایہ دے کر رکشے میں گئے اور راستے میں رش، گانوں کا شور، باجو ں اور ترانوں کا شور کان پڑی آواز سنائی نہ دی۔الٹا ٹریفک بھی ایک جگہ ملا اور باوجود جلدی نکلنے کہ ہم ایک گھنٹہ لیٹ شادی میں پہنچے کیونکہ کورونا کی وجہ سے گھروں میں تقریبات ہوتی تھیں اور بس کورونا ختم ہی ہوا چاہتا تھا مگر اس دن جو احساس شرمندگی ہوئی کہ ہر جگہ تنظیم اور محبت کی کمی تھی ۔

راستوں کی بد نظمی، بے حیائی، رش کا ڈر خوف ،خود شادی والے گھرمیں بھی بارش کی وجہ سے تھوڑی بے چینی کا احساس ہوا، واپسی پر بھی اتنا رش رہا کہ گھر پہنچتے پہنچتے ایک بج گیاجو کمی کوتاہی مجھے نظر آ ئی، وہ نظم ضبط اور انسانی اخلاقیات کا فقدان تھا۔آزادی کا یہ دن، وقت کا ضیاع اور مزید تکلیف دہ تھا۔ خواتین کا فل میک اپ اور ہرے سفید کپڑوں میں مردوں کے ساتھ،  لڑکے لڑکیاں اسکوٹروں پر سائلنسر نکال کر چار چار چھ چھ باوجود پابندی کے بیٹھ کر ہزاروں خطرات مول لے کر اس طرح مٹر گشت کرنا بالکل پسند نہ آیا۔ آزادی تو نام ہے احساس کا، تحفظ کا،خوشی کا، سکون کا، ہمدردی کا وہ چیز نہ ملی الٹا ڈر خوف کا عالم، مر جانے لٹ جانے کا،  بدنظمی کا، شوروغل اور چلتی پھرتی بے حیائی کا خوشی کا یہ اظہار وطن کی آزادی کا درست نہیں!ہمیں کچھ کر جانے کا جذبہ انسانیت جگانے کا جذبہ کفایت شعاری اور دکھی انسانیت کی مدد کا جذبہ رکھتے ہوئے دوسروں کو بھی پرسکون رکھنے کا احساس کرنا ہوگا۔ ہمارے تمام ہم وطنوں اور فلسطینی مسلمانوں اور کشمیریوں کے غم کو سمجھتے ہوئے اس دور فتن میں بے حیائی سے بچتے ہوئے تمام تر تعمیری کام کرنے ہوں گے۔

صفائی ستھرائی پودے لگانے اور زیادہ سے زیادہ رقوم اپنےفلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے میں اور خود ہمارے ملک کے حالات سڑکیں درست کرنے اور ماحول دوست کاروائیاں کرنے میں لگانا ہوگا۔ تعمیری کام کرنے ہوں گے۔ملک میں احساس تحفظ کو ہی فروغ دینا ہوگا۔ ڈر خوف کی فضا آزادی نہیں ہے،کردار سدھارنے کے لیے ہمیں اپنے مقصدِ حیات اور نظریہ پاکستان کو عملی طور پر اجاگر کرنا ہوگا۔ عمل سے حدود اللہ میں رہتے ہوئے انسانی فلا ح و بہبود  کے لیے جو بھی کام ہم کریں گے دراصل وہی ہماری آزادی ہے۔

شکر اللہ کا کہ ہم اب بھی منظم ہو کر دنیا کو جیت سکتے ہیں۔ہماراانعام آج کا نوجوان! سبحان اللہ ارشد ندیم زندہ مثال، چلتا پیغام!ضرورت ہے عمل کی وہی قائد اعظم کا فرمان کام کام اور کام، اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون گویا نفاذ اسلام! تو پھر یہ ملک میری جان میرا ایمان میری شان پاکستان زندہ باد۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے