یہ میرے رب کا فضل ہے

 لطیف النساء 

سبحان اللہ!ہم اکثرسوچتے ہیں کہ ہم نے کتنی قربانی دی کتنی محنت کی مگر نتیجہ کچھ نہیں، بسا اوقات ہم اپنے آپ سے تو کیا

اپنے رب سے بھی مایوس ہو جاتے ہیں اور کفریہ کلمات ادا کرنے لگتےہیں۔ ہم سورہ کہف میں پڑھتے ہیں کہ خضر علیہ السلام کے ساتھی نے ان سے کہا کہ ظلم کیا ہے ایسا کیوں کیا کیونکہ وہ حقیقت سے ناواقف تھے مگر جب ان پر حقیقت واضح کر دی گئی کہ میرے رب کا فضل ہے اور میں نے اپنی مرضی سے کچھ نہیں کیااے موسیٰ! پھر وہ سمجھ گئے اپنی لاعلمی اور رب کی حکمت کو اور جب بھی پیغمبروں نبیوں کو کوئی کامیابی انتہائی مشقت کے بعد نصیب ہوتی تو وہ اللہ کے نیک بندے اللہ ہی کی تسبیح بیان کرتے اور اپنے رب کے آگے جھک جاتے  ہیں ، مطلب جتنی بڑی فتح اتنا عظیم سجدہ شکر ِربی ہوتا!یعنی عبادت کی بہترین شکل" سبحان اللہ"!۔  ارشد ندیم کی وہ ادا جو اپنی کامیابی پر انہوں نے سجدہئ شکر ادا کر کے پوری دنیا کے سامنے مگر پوری دنیا سے لاتعلق ہو کر فوری سجدہئ شکر ادا کیا!اور یہ بات عیاں کر دی کہ "ھٰذا من فضل ربی" یہ میرے رب کا فضل ہے یہ میرے نزدیک سب سے بڑی کامیابی تھی کہتے ہیں نہ کہ عمل آواز سے زیادہ بلند آواز میں بولتا ہے۔وہی بات تھی ایک عالمی پیغام کہ رب کی ذات عظیم ہے، عطا اسکی ہی ہے،  میں عاجزاورلاچار بندہ ہوں اللہ تیرا ہی شکر ہے تو جسے چاہے عزت دے میں تیرا بڑا شکر گزار ہوں کامیابی پر!بے شک دولت، عزت، شہرت، اولاد، صحت،رشتے سب ہی تو اللہ کی عطا ہیں جو شخص نیزہ لینے کی حیثیت نہ رکھتا ہو اور لوگوں کی بھی کوئی سپورٹ نہ ہو مگر ایک تڑپ ہو لگن ہو، کچھ کر جانے کا خالص جذبہ ہو، محنت ہو تو رب کی ذات تو ہے ہی قدردان وہ ضرور اس بندے کو نوازتا ہے جو مخلص ہو بے لوث ہو،   لوگ اسے شاید زیرو سمجھتے ہوں مگر قدردان رب جب چاہے جسےچاہے ہیرو تو کیا سپر ہیرو بنا دیتا ہے۔ ایسا ہیرو سجدہئ شکر ادا کر کے مسلمانوں کے احساس کو چار چاند لگا جاتا ہے اور ابھارتا ہے کہ واقعی سجدہ ئ  شکر کتنا بڑا اظہار مسرت اور رب کی کبریائی کا خاموش پیغام ہے سبحان اللہ!مبارک ہو میرے ملک کے اس بیٹے کو اس بھائی کو جس نے ہم مسلمانوں کی اس اہم تدریس کو عملی شکل میں دیکھا کر رب کی کبریائی کا اعلان کیا اور کہا کہ:

نہ دنیا سے نہ دولت سے نہ گھر آباد کرنے سے

تسلی دل کو ہوتی ہے خدا کو یاد کرنے سے

بہترین عبادت سجدہ ئ شکر! بچپن کا رٹا رٹایاشعر یاد آگیا اور واقعی انسان کی عظمت کو تولا نہیں جاتا ہر بندے کا معاملہ اس کا خالق خود جانتا ہے۔ارشد ندیم سے کوئی واقف نہ تھا، آج کیسے ہر خاص و عام کو اس کا نام اور کام خوش کر رہا ہے یعنی کہ

 انسان کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو

انسان تو ہر دور میں انمول رہا ہے

 ایک انعام وہ ہے جو دنیا کے اسٹیج پر دنیا والے دیتے ہیں میرٹ کی بنیاد پر اس کی کامیابی کے لیے کیسے اصول و ضوابط کی پابندی کروائی جاتی ہے،کی جاتی ہے اور جیت پر کیسے خوشیاں منائی جاتی ہیں اوریہ سب خالق کائنات کے لیے کتنا آسان ہے جب ہم دنیا کی کامیابی کے لیے اتنی تڑپ، طلب اور لگن رکھتے ہیں تو اس خالق دو جہاں کے لیے ہمارا عمل کیسا ہونا چاہیے؟جو ہر ادا پر بن مانگے ہمیں نوازتا ہی رہتا ہے!یوم آزادی کے اس مہینے میں ارشد ندیم بھائی کا یہ انعام یہ جیت ہم سب کے لیے لمحۂ احتساب ہے، لمحہ فکر ہے اور لمحہ شکر بھی کہ ہم اج بھی اپنی کھوئی ہوئی حالت کو سدھار کر دنیا جہاں کو جیت سکتے ہیں اوربڑی کامیابی آخرت کی کامیابی کے لیےباعمل ہو سکتے ہیں کیونکہ حقیقی کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے ہار جیت کا معاملہ تو وہاں ہمیں ہی درپیش ہوگا۔

 اس کامیابی کے لیے تو رب تعالی نے ہمیں مسلمان بنا کر آزاد ملک عطا کیا،لاکھوں مسلمانوں اوراپنے آباؤاجداد کی قربانیوں سےحاصل کردہ اس اسلامی ملک کی قدر ہم نے کیا کی؟ آج پھر اس نوجوان نے ہمیں پوری دنیا میں عزت دلوائی ہے اپنی پر خلوص محبت اور محنت سے۔ جب ایک پاکستانی یہ کام کر سکتا ہےتو ہم پاکستانی ایک ہو جائیں،نیک ہو جائیں اور اپنی حیثیت سے اللہ کی مانیں اور اس ملک کی قدر کریں،صبر شکر سے محنت کریں اور امت مسلمہ کے لیے نیک نیت اور پر خلوص ہو کر اپنی اپنی دنیاوی اور دینی ذمہ داری پوری کریں۔ حق کا ساتھ دیں اور ایمان تجدید کے ساتھ دوبارہ اپنے ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشن کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تو کیا ہم کامیاب نہ ہوں گے،سرخرو نہ ہوں گے؟ ضرورت عمل کی ہے،جدوجہد کی ہے، ایمانی طاقت کی ہے، عمل اور جرأت کی ہے۔ احساسِ ذمہ داری کی ہے۔ پھر مشکل کوئی مشکل نہیں، ہم اپنی نوجوان نسل سے مایوس نہیں، ہمارا مستقبل انشاء اللہ روشن ہے۔آزادی کے مہینے میں اس نوجوان کا یہ بہترین تحفہ اشارہ ہے سدھار کا، تعمیر کا، اخلاق کا، کردار کا یعنی

 

سبق پھر پڑ ھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا

لیا  جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے