بہترین دوست

لطیف النساء

 کون ہوتا ہے میرا" بہترین دوست "میں اس سے کیا توقع کرتی ہوں؟ ظاہر ہےخوبصورت سےزیادہ وہ خوب سیرت ہو جو خوشی

اور غم میں مجھے خود بخود یاد ہی نہ آ جائے بلکہ میرے حواس پر چھا جائے کہ میں اسے شیئر کر لوں! ظاہر ہے وہ میرے غم میں مجھے سہارا دے گا۔غم دکھ درد بانٹ لے گا اور خوشی میں تو بہت ہی خوش ہوگا۔ ہو سکتا ہے کیا؟ یقینی  طور پر مجھے انعام بھی دے گا ،چاہے گلے لگا کر کچھ کھلا پلا کر یا چاہے چھوٹا موٹا تحفہ دے کر کہے گا ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ!میرے راز کو کبھی بھی کسی کے آگے نہ دہرائے گا بلکہ راز ہی رکھے گا ۔ مجھ سے کبھی جلے گا نہیں،بدلہ تو لے گا ہی نہیں ۔غلطی خطا بلکہ بدتمیزی پر مجھے حکمت اور پیار سے سمجھائے گا اور پھر مجھے تھوڑا روٹھ کر بھی دکھائے گا مگر مجھے چھوڑے گا نہیں ۔کبھی بھی نہیں۔

میں نے ایک جگہ پڑھا تھا، دوست آپ کے ہزار ہوں یہ بڑی بات نہیں بلکہ جود وست ہزار سال تک آپ کا دوست رہے، وہی اصل دوست ہے۔آج کل تو ہم اپنے موبائل اور اس کے ٹیکنالوجیکل جادو میں اتنا پھنس گئے ہیں کہ لائیک اور ڈس لائیک کے چکر میں نہ جانے کہاں سے کہاں نکل جاتے ہیں کہ اپنی بنیادوں تک کو خود اپنے پاؤں تلے روند دیتے ہیں اور پھر اس پر بھی ندامت نہیں۔اکڑہوتی ہے۔  اللہ اکبر! کیا زمانہ آگیا ہے؟ ہم نے ہی یہ زمانہ بنایا ہے۔ یہ تو ہمارا زمانہ ہے۔ یہی ہم لوگ ہیں! ذرا اپنی مصروفیات تو دیکھیں کون دوست آپ کو کہاں لے جا رہا ہے؟خونی رشتے سے قطع نظر دوستی کا رشتہ بھی کیا رشتہ ہے ۔سبحان اللہ! یعنی دل ملنے کی بات ہے ،وہ بھی پر خلوص اور بے لوث ورنہ تو:

 آدمی آدمی سے ملتا ہے

دل مگر کم کسی سے ملتا ہے

واقعی کیاہمارا کوئی ایسا دوست ہے؟ غور کریں،سوچیں؟یقینا ًکچھ یا شاید ایک آدھ مگر زیادہ غورکریں تومعلوم ہوتا ہے کہ واقعی میرا رب، میرا خالق مالک رازق اللہ ہی میرا ولی ہے، وہ ایسا دوست ہے جو مجھے کسی حال میں نہیں چھوڑتا، کتنا کریم ہے کہ غلطی درغلطی پر بھی ڈھیل دیئے جاتا ہے۔ اپنے بندوں سے اعلانات کرواتا ہے۔آجاؤ بھلائی کی طرف، فلاح کی طرف،نماز کی طرف ۔یہی نہیں ارد گرد ہزار رہا طرح کے جلوے دکھا دکھا کر نوٹس پہ نوٹس بھیجے جاتا ہے کہ سنبھل جا ابھی وقت ہے۔کتنی عزت رکھتا ہے میری لوگوں میں؟حالانکہ ہم جانتے ہیں ہم کیا ہیں۔وہی تو ہے جو بن مانگے بھی دیتا ہے۔ سوچ اور خیال کو پورا کر دیتا ہے۔ سبحان اللہ۔  کتنا محتاط کتنا غور سے سننے والا!کتنا قوی ،حکیم اور وہاب ہے  کہ روز مرہ کے واقعات میں ہی میرے لیے تنبیہ اور آگاہی کے مواقع ساری زندگی دیتا رہتا ہے۔ شکر ہے ہمیں ہدایت بھی دیتا ہے جب ہی تو مسلمان بنایا۔ قران مبین عطا کیا،   رسول  ؐ بھی دیا اور سنت بھی سمجھائی، اختیار دے کر مطمئن ہے کہ جو میرے بندے ہیں ،مطلب جو مجھے عزیز رکھتے ہیں مجھے مانتے ہیں اور میری مانتے ہیں، ان کے لیے دین و دنیا میں سب کچھ رکھا ہے ۔بس ہمیں یہی اس کا احساس کرناہے۔احساس کا ہی تو رشتہ ہے جو خون کے رشتوں پر بھاری ہے کیونکہ حق ہے اور حق کے لیے ہے یعنی دنیاوی ماحول میں نقصانات، مشکلات اور خطرات سے بچتے ہوئےعمر بھر صحیح طرز عمل کا احساس رکھتے ہوئے ہی زندگی گزارنے کا شعوری احساس رکھنا انسانیت ہے۔

میری دوست کہنے لگی ماں کی محبت دیکھی ہے؟انمول ہے!مگراللہ کی محبت کا رنگ اورہی ہوتا ہے! یہ خود بخود نہیں چڑھتا بلکہ جیسے کوئی بھی رنگ چڑھانے سے کسی کپڑے کو کیسے مل مل کر دھویا جاتا ہے ،میل کچیل صاف کرنے کے بعد بھی کیسے تکلیف سے اسے گرم پانی میں ابالا تک جاتا ہے تاکہ پچھلا رنگ اتر جائے یعنی پہلا رنگ اتر جائے بالکل اسی طرح ہماری زندگی میں دکھ تکلیفیں ہماری کوتاہیوں اور گناہوں کی وجہ سے آتی جاتی ہیں اور ان ہی مصائب کے رنگ اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ انہیں اتارنے کے لیے اور اپنے مہربان،ولی، دوست اور نگہبان اللہ کے رنگ جسے "صبغۃ اللہ" کہا جاتا ہے چڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ رنگ تو ایسا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ چڑھ گیا تو اترے گا نہیں۔ بار بار اترے گا تو بار بار، ہر بار ہی اسے چڑھانا پڑے گا یعنی تازہ کرنا پڑے گا۔  سوچیں کیسے؟ ظاہر ہے قربانی، صبر، شکر، کوشش سے، محبت سے،  محنت سے،نیکی سے ہی تعلق بنائے رکھنا ہوگا مرتے دم تک یعنی وہی والی بات کہ:

سرخروع ہوتا ہے انسان ٹھوکریں کھانے کے بعد

 رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے