مجھے فراموش مت کرنا

روشانہ جمیل

آٸیےبچوں کی چھٹیاں قیمتی بنائیے

بچےآپ کا سرمایہ ہیں انہیں اچھی تربیت دینا والدین کی اولیین ذمہ داری ہے۔ اپنے بچوں کےمسقبل کی فکرکیجئے۔ انہیں دین سے جوڑیئے اس

پرفتن وقت میں ہم والدین بچوں کی ویسی تربیت نہیں کرپارہےجیسی ہونی چاہیے۔

حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب علیہ الرحمۃ سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند نے اپنے والدمحترم حضرت مولاناحافظ محمد احمد صاحبؒ اور قرآن مجید سے متعلق ایک نہایت بصیرت افروزاور سبق آموز واقعہ بیان کیا ہے۔اس واقعہ کو قاری طیب صاحبؒ کے الفاظ میں تلخیص کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

مولانا لکھتےہیں:کہ ’’میرے والد ماجد (مولانا محمد احمدؒ) نے وفات سے تقریباً پندرہ بیس دن قبل مجھےدارالعلوم دیوبند کےدارالمشورہ میں خلوت میں طلب فرمایا۔میں حسب الحکم حاضر ہوا۔مجھے دیکھتے ہی غیرمعمولی طور پر آبدیدہ ہوگئے۔ حتیٰ کہ وفورِ گریہ کی وجہ سے چند منٹ تک بات بھی نہ کرسکے… مجھے یہ پریشانی ہوئی کہ کہیں مجھ سےتو کوئی ناگواری پیش نہیں آئی۔ میں نے اس کا ذکر کیا تو فرمایا نہیں بلکہ مجھے یہ کہنا ہے کہ میرا وقت قریب آگیا ہے اور بہت تھوڑا وقفہ باقی رہ گیا ہے۔مجھے اس وقت یہ واقعہ سنانا ہے کہ جب میں قرآن کریم کا حافظ ہوچکا تو حضرت والد ماجد حضرت محمد قاسم نانوتویؒ بانی دارالعلوم دیوبند بےحد مسرورتھے۔

ختم قرآن کی خوشی میں شہرکےعمائد اوراعزہ واحباب کےایک بڑے مجمع کی لمبی چوڑی دعوت کی۔تقریب سے فارغ ہوکرمجھے خلوت میں اسی طرح طلب کرکے فرمایا:" میاں احمد! خدا کا شکر ہے کہ تم حافظ ہوگئے۔  ایک وقت آئے گا تم عالم بھی ہوگے،تمہاری عزت بھی ہوگی۔ ملک میں تمہاری شہرت بھی ہوگی اورتمہیں دولت بھی میسرآئے گی لیکن یہ سب چیزیں تمہارے لئے ہوں گی۔  قرآن میں نے تمہیں اپنے لئے حفظ کرایا ہے’’مجھے فراموش نہ کرنا‘‘

فرمایا کہ وہ وقت ہےاورآج کا دن ہے۔میرا یہ دوامی عمل ہے کہ میں ہمیشہ دوپارے یومیہ حضرت قبلہ والد صاحبؒ کوایصال ثواب کی نیت سے پڑھتا ہوں، جو اللہ کا شکر ہےکہ آج تک ناغہ نہیں ہوئے۔

مولانا لکھتے ہیں: یہ واقعہ سنا کر مجھ سے فرمایا کہ طیب! خدا کا شکر کہ تم حافظ و عالم ہو چکے ہو۔ وقت آئے گا تمہاری عزت بھی ہو گی،شہرت بھی ہو گی اور حق تعالیٰ تمہیں دولت بھی بہت کچھ عطا فرمائے گا لیکن یہ سب کچھ تمہارے لئے ہو گا… یہ قرآن میں نے تمہیں اپنے لئے حفظ کرایا ہے۔ لہٰذا مجھے فراموش مت کرنا۔ چنانچہ حضرت قبلہ والد صاحبؒ کی وفات کے بعد آنے والے مہینے کی پہلی ہی تاریخ سے میں نے حضرت کی نصیحت بلکہ وصیت کے مطابق مغرب کے بعد اوابین میں ایک پارہ یومیہ پڑھنے اور حضرت مرحوم کو ایصال ثواب کرنے کا معمول بنا لیا ہے جو بفضل الٰہٰی آج تک جاری ہے"۔

(چراغ راہ از مولانا محمد رضوان القاسمی)حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ نے اپنے والد محترم اور اپنے دادا جان کے جس طرز عمل اور قرآن مجید سے والہانہ محبت و شغف اور تعلق وشوق کو بیان کیا ہے، اس میں ہمارے اورآپ سب کے لئے عبرت اورنصیحت کے بہت سےپہلو پوشیدہ ہیں۔

آئیے! ہم سب بھی طے کریں اور تہیہ کریں کہ ہم بھی اپنی اولاد کواسی جذبہ سے حافظ قرآن بنائیں گےاورخلوت میں بلا کر ان سےکہیں گے کہ بیٹا یہ قرآن میں نے تمہیں اپنے لئے حفظ کرایا ہے۔ مجھے فراموش مت کرنا اورہم میں سے جوحافظ قرآن ہیں۔ وہ خاص طوراورجو حافظ قرآن نہیں ہیں۔ وہ عام طور پر روزانہ اپنے والدین کے نام قرآن مجید کا کچھ نہ کچھ حصہ ایصال ثواب کیلئے ضرور تلاوت کریں۔                                                              

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے